ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی کمیٹی کے لیے ایم کیو ایم نے تین نام فائنل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت کے قیام، حکومتی فیصلوں اور انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لینے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے تین ناموں کو فائنل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے لیے تین نام فائنل کر لیے ہیں، کمیٹی میں ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کمیٹی کے لیے ناموں کو فائنل کیا گیا، ایم کیو ایم اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم نے کمیٹی کے لیے تین نام مانگے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم اراکین کو وفاقی اور صوبائی سطح پر ہونے والے تمام حکومتی فیصلوں میں برابر کا شراکت دار بنانا اور نگراں حکومتوں کے قیام سمیت تمام فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم رہنما پرانی مردم شماری پر انتخابات، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر تحفظات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں