ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’سندھ کے نگراں سیٹ اپ کیلیے ایم کیو ایم نے نام منتخب کر لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے نگراں سیٹ اپ کے لیے ہماری جانب سے شعیب صدیقی کا نام ہے جب کہ دیگر نام بھی دیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیاں رواں ماہ اپنی مدت پوری کرکے ختم ہو رہی ہیں۔ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لی ایم کیو ایم نے نام تجویز کر لیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کیلیے ہماری طرف سے شعیب صدیقی کا نام ہے جب کہ مزید نام بھی دیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی ایک کروڑ 91 لاکھ کی آبادی ظاہر کی گئی وہ بھی ایم کیو ایم نے 50 لاکھ لوگ تو بازیاب کرائے پھر گنتی میں زائد ہوئے وزیراعلیٰ کا کراچی کی آبادی سے متعلق بیان زخموں‌ پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے سوال یہ ہے کہ سیلاب کے باعث کراچی منتقل ہونیوالے کیا اپنےعلاقوں کو واپس گئے؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں احساس محرومی کہاں سے کہاں چلی گئی ہے، 15 سال میں ظلم اور نا انصافی کے نئے ریکارڈ بنائے۔ شہر کی آبادی میں گزشتہ 6 سال صرف 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اسی مدت کے دوران سندھ کے دیگر اضلاع میں آبادی 40 سے 60 فیصد کی شرح سے بڑھی۔

ایم کیو ایم رہنما نے وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی بات پر اس سے بڑا اور سنگین مذاق اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مزید نمک پاشی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی ٹیموں کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شواہد دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مانا تھا کہ کراچی کی 70 سیٹیں ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جب تک آپ کی سیٹیں بحال نہیں کریگا الیکشن نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا جب تک الیکشن کمیشن نہیں مانے گا تو میں پولنگ اسٹاف نہیں بھیجوں گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو آج سے مشاورت کا آغاز کریں گے۔

گزشتہ ہفتے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاب تبدیل ہونے اور ایم کیو ایم کی رعنا صدیقی کا نیا اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد اب نگراں سیٹ اپ کے لیے ایم کیو ایم سے مشاورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں