پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

لاپتا آبدوز میں سوار ہونے کی آفر ٹھکرانے والا یوٹیوبر سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیاحوں کو ٹائٹینک کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی آبدوز میں سوار ہونے کی پیشکش کو آخری وقت میں ٹھکرانے والا یوٹیوبر سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا تعلق امریکا سے ہے جنہیں ایک دوست کی جانب سے لاپتا ہونے والی اوشین گیٹ ٹائی ٹین آبدوز میں سوار ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔

مسٹر بیسٹ نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیشکش کیلیے بھیجے گئے میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا جس میں واضھ طور پر لکھا ہے کہ ’میں رواں ماہ ٹائی ٹین آبدوز میں جانے والا ہوں، ٹیم تمہیں بھی ساتھ لے جانا چاہتی ہے، تمہیں ساتھ چل کر بہت خوشی ہوگی۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: برطانوی گلوکارہ نے آبدوز کے المناک حادثے کی یاد میں کنسرٹ روک دیا

یوٹیوبر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں مذکورہ میسج کس دوست کی جانب سے اور کب بھیجا گیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں میسج کا آدھا اسکرین شاٹ لگایا ہے۔

مسٹر بیسٹ نے مذکورہ اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجھے رواں ماہ کے شروع میں آبدوز پر سوار ہونے کیلیے پیشکیش کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا، شاید لاپتا ہونے والی آبدوز میں، میں بھی موجود ہو سکتا تھا۔‘

بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں ٹائنٹن نامی آبدوز سیاحوں کو شہرہ آفاق بحری جہاز ’ٹائی ٹینک‘ کا ملبہ دکھانے کیلیے روانہ ہوئی تھی اور چند گھنٹوں بعد اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

لاپتا آبدوز کو تقریباً پانچ روز تک گہرے سمندر میں تلاش کیا گیا لیکن اب تک اُس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ میں دو پاکستانی تاجر باپ بیٹا اور آبدوز کے مالک سمیت 5 افراد سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں