9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سپیرم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز دی۔

- Advertisement -

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی۔

سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز کام کر رہے ہیں جبکہ آئینی طور پر سپریم کورٹ میں 17 ججز کی گنجائش ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے ججز کی تعداد 16 ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں