جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی حکومت نے پہلی بار بھارت کو گروتھ میں پیچھے کیا تھا، مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ماہر معیشت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت نے پہلی بار بھارت کو گروتھ میں پیچھے چھوڑا تھا۔

سماجی رابطے کی یب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایم حکومت کی معاشی ترقی کا موازنہ کرتے ہوئے مزمل اسلم نے بتایا کہ آج پوری دنیا بھارت کی ترقی کی بات کرتا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جھوٹ بولتے ہیں کہ 2018 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی، پاکستان کی معیشت 2022 میں 47ویں بڑی معیشت تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیانیہ بناتے ہیں کہ 2017 کا پاکستان سب سے بہتر تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ 2021-22 مسلسل 2 سال 17 سال بعد بہترین تھے، پھر پی ڈی ایم سازش کے تحت پاکستان کی 76 سالہ بدترین کارکردگی سامنے آئی۔

ماہر معیشت نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھارت کو گروتھ میں 2020 میں 4.9 فیصد پیچھے کیا، 2022 میں دوسری دفعہ یہ فرق صرف 0.9 فیصد رہ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم نے یہ فرق بڑھا کر 5.7 فیصد کر دیا اور بھارت کے ہاتھ مضبوط کر دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں