اشتہار

مفتاح اسماعیل نے اپنے ہی وزیر خزانہ کا پول کھول دیا، مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کیا کچھ کیا اور اب کیا کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کے بیان پر ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح نے اپنے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کیا کچھ کیا اور اب کیا کر رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔ ملک میں ڈیزل کی کمی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔ پہلے اسٹیٹ بینک نے 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی بعد میں تردید کی۔ ترکش ایئر لائن نے بھی کہا 26 ملین ڈالر کی رقم پاکستان نے روکی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

سابق ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایل سیز کھولنے پر 8 ملین ڈالر کا پریمیئم مانگ رہے ہیں۔ سیمنٹ کی سیلز 23 فیصد گر گئیں۔ 41 فیصد چاول کی فصل سیلز گر گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ڈالر کنٹرول کرنے کا کہتے ہیں، ان کی تمام باتیں جھوٹی ہیں۔ پاکستان میں ہر طریقے کا فرنیچر بن سکتا ہے۔ 75 سال میں جنگلات پر توجہ نہیں دی گئی۔ عمران خان نے شجر کاری اور جنگلات کو فروغ دیا۔ اب موسمیاتی تبدیلی پر قرض ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے بھیدی مفتاح اسماعیل نے لنکا ڈھا دی

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں