ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

NA 43 ٹانک : آزاد امیدوار داورخان کنڈی کامیاب قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک : خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے تینتالیس ٹانک میں 06 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داورخان کنڈی چونسٹھ ہزار چار سو تیراسی ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اسعد محمود تریسٹھ ہزار نو سے ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آٹھ فروری کو امن وامان کی ابترصورتحال کے باعث مذکورہ 6 پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

- Advertisement -

الیکشن کمشین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہا۔ اس موقع پر متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا، 8فروری کو 348میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج میں داور کنڈی کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں