ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

یوکرین جنگ، نیٹو چیف کی مدت میں پھر توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سربراہی میں بننے والے بڑے فوجی اتحاد نیٹو نے یوکرین جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر جینز اسٹولٹن برگ کو مزید ایک سال کے لیے چیف مقرر کر دیا۔

نیٹو نے یوکرین میں روس کی شدید جنگ کے دوران فوجی اتحاد کی قیادت کے لیے ایک تجربہ کار رہنما سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹو کے سربراہ ناروے کے سابق وزیر اعظم جو 2014 سے اس اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے عہدے کی موجودہ مدت یکم اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ وہ پہلے ہی تین بار اپنی مدت ملازمت میں توسیع کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

ان کی تازہ ترین توسیع کی خبر اتحاد کے سالانہ سربراہی اجلاس سے ایک ہفتہ قبل آئی ہ، جو اس سال لتھوانیا کے شہر ولنیئس میں منعقد ہو رہا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے ایک ٹویٹ میں نیٹو ممبران کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا، "یورپ اور شمالی امریکا کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک بانڈ نے تقریباً 75 سالوں سے ہماری آزادی اور سلامتی کو یقینی بنایا ہے، اور ایک زیادہ خطرناک دنیا میں ہمارا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔”

64 سالہ چیف کو ان کے حامی ایک قابل اعتماد شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے اتحاد میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹولٹن برگ کی "مستقل قیادت، تجربہ اور فیصلے” نے اتحاد کو "دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپی سلامتی کے اہم ترین چیلنجوں” سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اس خبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ "نیٹو نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہوا ہے، ہمارے لوگوں کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہے اور یوکرین کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں