ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گُم، ڈپلیکیٹ حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری جو گُم ہوگئی تھی پنجاب یونیورسٹی نے اس کی ڈپلیکیٹ جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعلیمی اسناد جمع کرنے، ٹیکس ودیگر معاملات کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ ان کی بی اے کی ڈگری جو گُم ہوگئی تھی اس کی ڈپلیکیٹ بھی پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو 7 جون کو ڈپلیکیٹ ڈگری کے لیے درخواست دی گئی تھی اور اس کے لیے مقررہ 2 ہزار 990 روپے فیس کی ادائیگی بھی کی گئی تھی جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) کیا تھا جس میں انہوں نے 340 نمبر حاصل کیے تھے۔

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں نواز شریف کے تاحیات قائد برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے شیڈول پر غور ہوگا جب کہ پاکستان واپسی سے قبل سابق وزیراعظم کی تاحیات نا اہلی کی سزا ختم کرنے کی پٹیشن دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں