منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لاہور، این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض دائر نہیں کیا جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

- Advertisement -

میانوالی میں مسلم لیگ کے عبید اللہ شادی خیل کے کاغذات بھی این اے 89 سے منظور کرلیے گئے ہیں، آزاد امیدوار خرم حمید کے کاغذات بھی این اے 89 سے منظور کیے گئے۔

این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 لاہور اور 89 میانوالی سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر محمد اقبال نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا۔ این اے 122 لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں نصیر نے عائد کیا تھا۔

میاں نصیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو چکے ہیں، ان کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ کا تعلق اس حلقے سے نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں