12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سیلاب سے متعلق این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

موسلا دھار بارشوں گلیشیئر پگھلنے اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلاب سے متعلق این ڈی ایم اے نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج جی ایس والا کے مقام پر جمعے کی شام درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے اس لیے متعلقہ محکمے ممکنہ خطرات کے تدارک اور عوام کو پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کے اقدامات اور تشہیر کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مشینری تیار رکھیں، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی نقل مکانی کے انتظامات کیے جائیں اور حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت سے چھوڑا گیا ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج رات پاکستان سے گزرے گا، دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور یہاں زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ے کہ باکھرا ڈیم اور پونگ ڈیم سے پانی کی آمد پر صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے ستلج میں بڑا ریلا چھوڑ دیا

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں