ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کی امریکا کو کھُلی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کو دھمکی دے دی۔

نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہیں کرتا ہے تو وہ واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وفد کی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر امریکا غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو نہیں کرتا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس کے دورے پر آنے والے وفد کی ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے جس میں اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور قومی سلامتی شامل ہیں۔

- Advertisement -

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے جس پر آج ہی ووٹنگ کی گئی۔ قرارداد کی 14رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس سے قبل روس اور چین نے جمعہ کو امریکی قراردار کے متن پر اعتراض کر کے ویٹو کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں