14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کسٹم افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

خصوصی جج کراچی سینٹرل کی عدالت نے تین کسٹم افسران ثاقیف سعید، عثمان باجوہ اور محمد طیب خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خصوصی جج کراچی سینٹرل کی عدالت نے تین کسٹم افسران ثاقیف سعید، عثمان باجوہ اور محمد طیب خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج ڈاکٹر شبانہ وحید نے ایف آئی کو مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کسٹم افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں سے ایک ثاقیف سعید مبینہ طور پر اس وقت پاکستان میں نہیں ہے بلکہ کینیڈا میں ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ثاقیف سعید نے محکمے میں چھٹی کی درخواست دی تھی تاہم چھٹی منظوری سے دو روز قبل ہی انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا جب کہ کسٹم میگا کرپشن کیس سامنے آنے کے بعد ان کی چھٹی کی درخواست بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر دو ملزمان میں سے عثمان باجوہ لاہور میں کہیں روپوش ہیں جب کہ طیب خان بھی مفرور ہے۔

عثمان باجوہ اور ثاقیف سعید نے ای میل کے ذریعے اپنی نئی پوسٹنگ کا چارج سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم ایف بی آر نے ان کی ای میلز کی درخواست کر رد کر دیا تھا اور انہیں ذاتی طور پر ممبر آپریشنز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ملزم افسران کو منگل 8 اگست 2023 کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں