14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کی 403 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کی 403 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 3 سال میں صرف 60 ایکڑ زمین ہی واگزار کروائی جا سکی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر حامد حمید کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے حکام کی جانب سے مختلف معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی کل 16477 ایکڑ اراضی ہے، ڈویژن میں 403 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں جبکہ 160 ایکڑ پر پرائیویٹ لوگوں اور 243 ایکڑ اراضی پر سرکاری محکموں کا قبضہ ہے۔

- Advertisement -

بریفنگ دی گئی کہ راولپنڈی ڈویژن میں 3 سال میں 60 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ اجلاس میں ریلوے اسکریپ کے آکشن کی پالیسی سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں