ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ریلوے میں آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آن لائن ایندھن کی نگرانی کا نظام شروع کر دیا گیا۔

نگراں وفاقی وزیر ریلوے، مواصلات اور میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ نے پاکستان ریلویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کا ریئل ٹائم آن لائن نگرانی کرنے کے لیے انجنوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے آن لائن سسٹم آپریشنل کارکردگی اور ٹارگٹ مینٹیننس کے ساتھ ایندھن کے بجٹ کا تقریباً 15 فیصد بچائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور ضیاع اور چوری میں کمی آئے گی، ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا جہاں تمام متعلقہ معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی ریئل ٹائم ایندھن کی کھپت اور ایندھن بھرنے، اوسط رفتار، وقت کا ضیاع، ریئل ٹائم لوکیشن اور  مینٹیننس کی ضرورت کا بتائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے رویے اور پرفارمنس کا بھی تجزیہ کیا جا سکے گا ڈیش بورڈ ایندھن کے استعمال کے پیٹرن میں غیر معمولی اضافہ/کمی کے لیے ایک سرخ پاپ اپ دکھائے گایہ نظام بہتر اور بروقت فیصلہ کرنے کے لیے ڈیٹا کا خودکار تفصیلی تجزیہ تیار کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں