ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملہ ، کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے 50اضافی چوکیاں قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کچے میں 50اضافی چوکیاں قائم کردی گئی ہے، باگڑچی، سدھوجا اور گدپورمیں مزید چوکیاں قائم کی گئیں۔

- Advertisement -

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ چند روز سے جاری آپریشن میں ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں مسمارکردی گئیں ہیں۔

خیال رہے صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کاگیارہویں دن بھی جاری ہے، اب تک تین ڈاکو ہلاک جبکہ اٹھارہ کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدگان سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

پولیس نے مزید پانچ کیمپ قائم کر کے ریاست کی رٹ بحال کر دی اور ملزمان کے خفیہ ٹھکانے ٹریس کرکے تباہ کر دیے۔

پولیس نے ہزاروں ایکڑ کچے کا علاقہ کلیئر کرالیا ہے تاہم خطرناک کرمنل قابل سکھانی کے ٹھکانے کا محاصرہ جاری ہے، سپلائی لائن کاٹ دی گئی۔

پولیس اور ڈاکو قابل سکھانی کے کارندوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سےفائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں