ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آسکر ایواورڈ یافتہ امریکی اداکار شرمناک الزامات سے بری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی اداکار کیون سپیسی کو شرمناک الزام سے بری کردیا گیا، کیون پر چار مردوں پر جنسی حملہ کرنے کا کیس چل رہا تھا جس میں انھیں برطانوی عدالت نے بری کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی عدالت میں پچھلے چار ہفتوں سے اس ہائی پروفائل کیس کی گونج تھی، اس دوران 64 سالہ کیون اور چاروں مدعیوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

1999 میں فلم ’امریکن بیوٹی‘ میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ جیتنے والے کیون سپیسی اپنے حق میں فیصلہ آنے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر ان پر الزام لگاتے ہوئے عدالت میں کہا تھا کہ ’کیون سپیسی کو دوسرے افراد کو کمزور اور بے چین دیکھ کر مزہ آتا ہے!‘ تاہم اداکار پر جن لوگوں نے الزمات عائد کیے ان کی شناخت انگلش قانون کے تحت تا عمر راز میں رکھی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ الزام عائد کرنے والے افراد نے کچھ ثبوت بھی فراہم کیے تھے اور اداکار کو خوفناک جنسی شکاری اور گھٹیا جیسے القابات سے نوازا تھا۔

واضح رہے لندن کے اولڈ وِک تھیٹر میں بطور آرٹسٹک ڈائریکٹر کام کرنے کے دوران اداکار پر یہ الزامات 2004 سے 2013 کے درمیان لگائے گئے، عدالت نے انھیں نو مقدمات میں بری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں