منگل, جون 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 10119

ممنوعہ فنڈنگ اور دہشت گردی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

0

اسلام آباد : عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور دہشت گردی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش میں پیش ہوئے ، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ یونس، طارق شفیع، حامد زمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن کی گئی ہے ، دیگر ملزمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی گئی نا تعاون کیا جا رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا قانون کی نگاہ میں تمام ملزم برابر ہیں۔

وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے کہا کہ انوسٹیگیشن جوائن کرنے کی یقین دہائی ، جس پر عدالت نے استفسار کیا انوسٹیگیشن کب جوائن کریں گے۔

وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ ایک ہفتے کے بیڈ ریسٹ پر ہیں، میڈیکل کروا کے انوسٹیگیشن جوائن کریں گے، 24 ایف آئی آر درج ہوئی ان تمام میں شریک ہوئے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر عمران خان ، طارق شفیع ، فیصل مقبول و دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔

دوسری جانب عدالت نے احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں میڈیکل گراؤنڈ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع بھی کردی۔

بھینس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج

0

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بھینس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج کردی، جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بھینس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج کردی گئی ، ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

مقدمے کے مدعی نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کےحوالےکردیا اور ساہیوال پولیس ملزم کوگرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

ملزم کے خلاف ساہیوال پولیس نے بھینس چوری کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ وفاقی شرعی عدالت

0

اسلام آباد : وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانس جینڈرز مرد اور عورت کے تعین سے متعلق نادرا سے شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈرایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

وکیل نادرا نے بتایا کہ نادراریگولیشن 13ٹرانسجینڈر ایکٹ کے آنے سےغیر موثر ہو گیا ہے ، ایکٹ سے پہلے نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کے شناختی کارڈجاری کرتا تھا ، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجراکے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے ایکس لکھا جاتا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے سوال کیا کہ نادرا نےٹرانسجینڈر خاتون اورٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ وکیل نادرا نے کہا کہ اس بات پر تیاری کا وقت دے دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہاتنے دنوں بعد کیس کی سماعت پر بھی آپ نے بنیادی نکتےپر تیاری نہیں کی، وضاحت دیں نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمدشرعی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا ایکٹ کا معاملہ طے ہونے تک اس متعلق معاملات روک دیے جائیں، کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں؟

چیف جسٹس شرعی عدالت نے سوال کیا ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا ہے؟ جسٹس سید محمد انور نے کہا کہ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعدادصفر بتائی گئی ہے۔

نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹرقائم کیا گیا ہے، ، وفاقی شرعی عدالت نے ہدایت کی وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملےکو سنجیدگی سے دیکھے۔

وفاقی شرعی عدالت نے سوال کیا نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اورٹرانسجینڈر عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ 15دن میں جمع کرائیں۔

عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈرکی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجراکے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کرلی۔

‘ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے’

0
شیخ رشید الیکشن

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نوازشریف نے جس کو تعینات کیا اس سے جھگڑا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے ، نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے جھگڑا کیا ، نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کو مایوسی ہوگی، کیونکہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

یاد رہے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہم کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 10وکٹ سے عبرتناک شکست

0

 ایڈیلیڈ: : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

169 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر نے بھارت کے خلاف دھواں دھار اننگز کھیل کر بھارت کے فائنل کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

https://twitter.com/T20WorldCup/status/1590663840311570432?s=20&t=kDueJgu54c5CUjpFBxY0Ng

بھارتی بولرز ایک بھی انگلش کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے، ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوس بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی، اس کے علاوہ انگلینڈ کے کرس جارڈن نے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پاکستان کا13نومبر کو ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

https://twitter.com/T20WorldCup/status/1590636616791777280?s=20&t=cir5IAD84gLi6LUWhNxOuw

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ٹیم کے کپتان روہت شرما 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ آج ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے ان کی جگہ کرس جارڈن اور فل سالٹ فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سعودی عرب ہیلتھ انشورنس کے ضابطوں میں ترمیم

0

سعودی عرب میں سرکاری منصوبوں اور معیاری اخراجات کے ادارے نے ہیلتھ انشورنس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے دو نئے زمرے  وی وی آئی پی اور  وی آئی پی متعارف کرائے ہیں۔

عکاظ اخبا رکے مطابق اعلی انتظامی اسامیوں، مشیران اورعہدیداران کے لیے وی وی آئی پی جبکہ درمیانے دفتری کارکنان، تکنیکی و اسپیشلسٹ اسامیوں اورامدادی کارکنان کے لیے وی وی آئی پی ہے۔

وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اس کی منظوری دی ہے، ایڈوانس ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے شرائط و ضوابط کا فریم ورک مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈوانسڈ ہیلتھ انشورنس ہولڈر کو پالیسی سے خارج صحت اخراجات کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس میں غیرملکی ہنرمند ملازمین کے  لیے ہیلتھ انشورنس کا آپشن بھی  دیا گیا ہے۔

نئی ترمیم کےمطابق جب سرکاری ملازم کے والدین کے لیے ہیلتھ انشورنس کی انتہائی مد بڑھا کر 5 لاکھ  ریال کردی گئی ہے جبکہ انشورنس سے استفادے کے  لیے پیشگی منظوری کی شرط منسوخ کی گئی ہے۔

انشورنس لاگت کے نرخ نامے کے حوالے سے بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ پیشکش کی وصولی کا دورانیہ کم کرکے سات دن کردیا گیا ہے جبکہ انشورنس کے زمروں کے لیے مشترکہ نرخ نامے کے استعمال کا اصول منظور کیا گیا ہے جو اس سے قبل عمرے کے زمروں سے منسلک تھا۔

اسی کے ساتھ ملازمین کی کارکردگی کو جانچنا بھی انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے اور جرمانوں کا نیا چارٹ بنایا گیا ہے۔ انشورنس پیکیجز کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے زیادہ بہتر رپورٹنگ سسٹم ہے۔

ترمیم کے مطابق پانچ لاکھ  ریال تک سالانہ ہیلتھ انشورنس اسکیم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ بیرون مملکت علاج کے حوالے سے پہلی بار پچاس ہزار ریال تک بجٹ جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

138 سرکاری اداروں کو جن میں وزارتیں، اتھارٹیز، جامعات، محکمے، سرکاری اسپتال، ہیلتھ سینٹرز، ریسرچ و افتا کا ادارہ، سپیشل سٹیز اور دیگرادارے شامل ہیں۔

کیا آپ تصویر میں چھپا نمبر ڈھونڈ سکتے ہیں؟

0

آپ کی نظروں کے سامنے گہرے سرخ رنگ کا ایک فریم ہے جس میں چھپا نمبر تلاش کرنا ہے اگر آپ کا مشاہدہ تیز ہے تو 11 سیکنڈ میں چیلنج پورا کرسکتے ہیں۔

زندگی جستجو کا دوسرا نام ہے اور تلاش ہمیشہ جاری رہتی ہے، تصویری پہیلیوں کی خوبی بھی یہی ہے کہ یہ آپ کے تلاش کے جذبے کو کم نہیں ہونے دیتی اور سوشل میڈیا پر ایک چیلنج مکمل ہونے کے بعد دوسرا آپ کا منتظر ہوتا ہے۔

اس بار آپ کے سامنے کوئی دلفریب تصویری منظر نہیں بلکہ دھبے دار گہرے سرخ رنگ کا ایک فریم ہے لیکن اکثر جو دکھائی نہیں دیتا وہی حقیقت ہوتا ہے تو اس تصویر کی حقیقت بھی کچھ ایسی ہے کہ اس میں ایک نمبر پوشیدہ ہے اور یہی نمبر آپ نے تلاش کرکے ثابت کرنا ہے کہ آپ کا مشاہدہ تیز ہے۔

اگر آپ کو چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنے کا جنون ہے اور آپ اسرار کو حل کرنے کا سنسنی اور جوش پسند کرتے ہیں، چاہے وہ نظری وہم، پہیلیاں، یا کسی قدرتی مظاہر کی شکل میں ہوں تو یہ پہیلی حقیقت میں آپ کی آنکھوں کا امتحان ہے۔

تو آپ کے 11 سیکنڈ کا وقت شروع ہوتا ہے اب، تصویر غور سے دیکھیں اور ذہن سے زیادہ نظروں پر فوکس کریں۔

ایک بار میں نظر نہیں آیا تو بار بار دیکھیں ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کو ڈھونڈ لیں گے۔

اگر آپ اب تک نہیں ڈھونڈ سکے تو ہم ایک واضح اشارہ دے دیتے ہیں کہ یہ چار ہندسوں پر مشتمل نمبر ہے۔

نمبر کو اسپاٹ کرنے کا بہترین طریقہ تصویر کو دور سے دیکھنا ہے، دوسرے لفظوں میں، آپ کی آنکھوں اور فون/ ٹیبلیٹ/ لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ اسکرین کے درمیان کچھ فاصلہ ہونا چاہیے تاکہ واضح ہوسکے۔

جن لوگوں نے نمبر دیکھ لیا وہ واقعی تیز مشاہدہ رکھتے ہیں لیکن جو اپنی تمام تر کوششوں کے  باوجود نمبر تلاش کرنے میں ناکام رہے انہیں بتا دیتے ہیں کہ ان کا مطلوبہ نمبر ہے۔

جی ہاں مطلوبہ نمبر ’’3315‘‘ ہے۔

جو لوگ یہ پہیلی نہیں بوجھ سکے تھے وہ دوبارہ تصویر دیکھیں ہمیں یقین ہے کہ نمبر واضح ہونے کے بعد آپ کو یہ فریم میں نظر آجائے گا۔

کراچی: مبینہ تشدد سے کم عمر گھریلو ملازم کی ہلاکت

0

کراچی: شہر قائد میں مبینہ تشدد سے کم عمر گھریلو ملازم لڑکے کی موت واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے پوش علاقے بہادرآباد میں پیش آیا، لڑکے کو اسپتال لانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کار میں لڑکے کی لاش کو نجی اسپتال لیکر آئیں اور اسپتال ملازمین کی مدد سے لاش کو اسپتال کے اندر منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  لیہ میں زمیندار کا گھریلو ملازم پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لاش کو کار کی پچھلی سیٹ پر رکھ کر لائیں، واقعے میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق کم عمر لڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا، لڑکے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

گھریلو ملازم کی موت کے بعد خاتون نے لاش کو ایمبولینس میں رکھوایا اور کہا کہ اسے غسل کے لئے لے جاؤ اور وہ خود گاڑی میں بیٹھ کر چلتی بنی۔

پولیس نے واقعاتی شواہد کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس کو لڑکےکےجیب سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔

عمران خان کے دونوں بیٹے والد سے ملنے پاکستان پہنچ گئے

0

لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے والد سے ملنے اور عیادت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان پاکستان پہنچ گئے۔

قاسم اور سیلمان کو سخت سکیورٹی میں زمان پارک پہنچایا گیا، جہاں دونوں بیٹوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔

شوکت خانم میموریل اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا تھا، جس کے بعد لاہور زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحت یاب ہو رہے تھے۔

خیال رہے اس سے قبل عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے قاتلانہ حملے پر صدمے کا اظہار کیا تھا اور اس شخص کی بھی تعریف کی، جس نے پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی سربراہ پر حملے کو ناکام بنایا۔

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کےحکام بھی موجود ہے۔

اسپیشل برانچ نےرپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے۔

زمان پارک کےباہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ عمران خان کی رہاش گاہ کےاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خاں زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔