ہوم بلاگ صفحہ 10135

بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ، مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت

0

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیلٹا ویرنیٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر مجالس،جلوسوں میں کوروناایس اوپیزیقینی بنانےکی ہدایت کرتے  ہوئے  مجالس اور جلوسوں کے شرکا سے ماسک کی پابندی پر عمل کی اپیل کردی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک کی پہننے کی پابندی پر عمل عوام کے اپنے مفاد میں ہے، عوام کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کوروناکی چوتھی لہرپرقابو پانےکے لیے احتیاط بے حد ضروری ہے کہ جلوسوں اورمجالس میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

خیال رہے پنجاب میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نےراولپنڈی کے مزید6 علاقوں  میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ مارکیٹس، دفاتر،ریسٹورنٹس ان علاقوں میں بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی،نجی اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن شدہ ایریازمیں اشیا سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے۔

واضح رہے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے ، چوبیس گھنٹوں میں اموات اور 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لانے سے متعلق اہم خبر

0

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مشن جاری ہے، متعلقہ انتظامیہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ وزرات خارجہ اور افغانستان میں پاکستانی سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں، اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے، قومی ایئرلائن کا عملہ میرا ہیرو ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورت حال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کو خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب کا بڑا اقدام

طالبان نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا

افغان ‏حکام نے خط میں پی آئی اے کو زیادہ گنجائش والے طیاروں کو بھیجنے کا کہا تھا۔ خط کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سےخراب ہوئی ہے ‏غیرمتوقع تبدیلی کےباعث سیکڑوں پاکستانی شہری کابل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

طالبان کا افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان

0

کابل : طالبان ترجمان نے افغانستان میں جنگ کےخاتمےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے غیر ملکی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ نہیں دہرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں جنگ کےخاتمےکااعلان کردیا ، افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک وعوام کی آزادی کا مقصدحاصل کرلیا گیا ہے، یقین ہے غیر ملکی طاقتیں افغانستان میں ناکام تجربہ نہیں دہرائیں گی۔

اس سے قبل طالبان رہنما نے کہا تھا کہ افغانستان کےمستقبل کافیصلہ وسیع ترمشاورت سےکریں گے، طالبان کےامیرملا ہیبت اللہ اوران کےمعاونین افغانستان میں ہیں تاہ، کابل میں سیکیورٹی انتظامات کے بعد وہ یہاں آئیں گے۔

گذشتہ روز کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان حکام اورفوجیوں کیلئےعام معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی اور نہ ہی کابل میں اسپتالوں،ایمرجنسی سروسزکو روکاجائے گا۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ عوام طالبان سےخوفزدہ نہ ہوں، افغان فورسزجن چوکیوں کوچھوڑرہےہیں طالبان کنٹرول کررہےہیں، خالی چوکیوں پرکنٹرول کامقصدلوٹ مار کو روکناہے، جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونےکاحکم دیاتاکہ لوٹ مارکوروکاجا سکے۔

خیال رہے طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی طالبان ملٹری کمیشن کےرہنما اسلامی امارت کااعلان کریں گے، کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

متحدہ عرب امارات: گھروں پر قرنطینہ کرنے والے افراد کے لیے نئی ہدایات

0

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں گھروں پر قرنطینہ کرنے والے کووڈ 19 کے مصدقہ یا مشتبہ مریضوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

اماراتی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے محکمہ صحت ابو ظہبی اور ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے اشتراک سے کووڈ 19 کے مثبت کیسز سے رابطے میں رہنے والے افراد کے لیے ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اتوار 15 اگست 2021 سے نافذ العمل ہدایات کے تحت ایسے افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے، 7 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ کلائی کے بینڈ کو اتار کر ساتویں روز قرنطینہ ختم کریں گے۔

ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 10 دن قرنطینہ میں رہیں گے اور نویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ کلائی کے بینڈ کو اتار کر دسویں روز قرنطینہ ختم کریں گے۔

ہوم قرنطینہ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور زاید پورٹ (ابوظہبی سٹی)، العین کنونشن سینٹر اور الظفرۃ میں مدینہ زاید کے ایس ای ایچ اے پرائم اسسمنٹ سینٹرز سمیت الظفرہ میں ایس ای ایچ اے کے تمام اسپتالوں سے کلائی کا بینڈ نکلوا سکتے ہیں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب کا بڑا اقدام

0

ریاض: سعودی عرب نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر افغانستان سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سفارتی مشن کو افغان صورت حال کے باعث واپس بلایا گیا۔ سعودی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام سفارتی عملے کو نکال لیا گیا ہے اور سب محفوظ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام سعودی سفارت کار سعودی عرب پہنچ گئے، تمام افراد خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

طالبان نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا

ادھر عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نعیم نے بتایا کہ کسی سفارت خانے یا ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ نہیں بنائیں گے، شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے، تمام ممالک اور قوتیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، طالبان پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شریعت کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج طالبان کو 20سال کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر مل گیا، افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہ تھی، حتیٰ کے ان کے قریبی لوگوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔

وزیر اعظم عمران خان آج یکساں نصاب تعلیم کا اجراء کریں گے

0
اسکول

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ہورہا ہے، اس سلسلے میں وزیرِاعظم عمران خان آج کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکساں نصاب تعلیم کا مقصد طبقاتی تقسیم ختم کرنے کے لیے ہے، معاشرتی اقدار، عملی زندگی اور پیشہ ورانہ تعلیم و ہنر نصاب کے اہم پہلو ہیں۔

یکساں نصاب تعلیم مثبت تنقیدی سوچ اورتخلیقی صلاحیتوں میں معاون ہوگا، یکساں نصابِ تعلیم طبقاتی فرق ختم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ہورہا ہے، یکساں تعلیمی نصاب پرائیویٹ سکولوں میں بھی نافذہوگا۔

پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں اس کا نفاذ ہوچکا ہے، سندھ میں ابھی تک اس نصاب کا نفاذ نہیں ہوا، سندھ حکومت سے استدعا ہے کہ وہ بھی قومی نصاب کے نفاذ پرعمل کرے۔ یہ ایسا نصاب ہوگا جو تمام سکولز اور مدارس میں یکساں طور پر نافذ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یکساں تعلیمی نظام کے مقاصد محدود نہیں، یکساں تعلیمی نظام میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم اور سیرت النبی کی بھی تعلیم دی جائےگی، دیگر مذاہب کے مطابق نصاب تیار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانوں کا تحفظ اور ضروریات پوری کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان افغان دارالحکومت کابل اور بعد ازاں صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان ہوچکا ہے۔

طالبان نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا

0

کابل: طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ہم عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپنے ملک اور لوگوں کی آزادی کا مقصد حاصل کرلیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نعیم نے بتایا کہ کسی سفارت خانے یا ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ نہیں بنائیں گے، شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے، تمام ممالک اور قوتیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، طالبان پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شریعت کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج طالبان کو 20سال کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر مل گیا، افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہ تھی، حتیٰ کے ان کے قریبی لوگوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائے گی، طالبان تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تمام رہنماؤں کے تحفظات کی ضمانت بھی دیتے ہیں، طالبان ہرقدم ذمے داری سے اٹھائیں گے، طالبان کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔

طالبان کا کابل پر قبضہ، برطانیہ نے اہم اعلان کردیا

محمد نعیم نے مزید کہا کہ کسی کو افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طالبان کسی اور ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، توقع ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی۔

کرونا وائرس: ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 72 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 13 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 787 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار 317 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار 373 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

0

جمیکا : ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے جمیکا ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے  پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی کی جانب سے جرمین بلیک وُڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر کیماروچ نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

روسٹن چیز 22، جیسن ہولڈ 16 اور جوشوا ڈی سلو 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نکروم بونر 5، کیرن پاؤل 4 اور کپتان کریگ براتھویٹ 2 رنز بناسکے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور فہیم اشرف نے ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی شکار کیے۔

قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، جبکہ دوسری اننگز میں 203 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز کا ہدف عبور کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

 پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 اگست سے کھیلا جائے گا۔