اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10213

امریکی خاتون گمشدہ ای میلز تلاش کرتے کرتے کروڑ پتی بن گئی

0

واشنگٹن : آن لائن لاٹری خریدنے والی امریکی خاتون گمشدہ میل کرتے ہوئے 30 لاکھ ڈالرز کی مالک بن گئی۔

اوپر والا دیتا ہے تو بے حساب دیتا ہے یا قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی جیسے محاورے تو یقیناً سن رکھے ہوگیں لیکن امریکی کاؤنٹی اوکلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری اسپام میلز کی چیکنگ کے دوران لاکھوں ڈالرز دو لاٹریاں جیت کر دونوں محاورے سچ ثابت کردئیے۔

55 سالہ لورا اسپئرز نے 31 دسمبر کو فیس بک اشتہار دیکھ کر میگا ملین کی آن لائن لاٹری خریدی۔

لورا کہتی ہیں کہ اب میں اپنی گمشدہ ای میلز کے فولڈرز میں اپنی گمشدہ ای میلز چیک کررہی تھی کہ ایک ای میلز دیکھ کر دنگ رہ گئی کیوں کہ مجھے لاٹری کمپنی کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل نظر آئی، جس میں انعام جیتنے کی خوشخبری تھی۔

خاتون نے بتایا کہ انعام کی رقم 30 لاکھ ڈالرز تھی، جس کی مدد سے وہ اپنی ریٹائرڈ زندگی باآسانی گزار سکیں گی۔

پارلیمنٹ میں این آر او کا کراؤڈ بیٹھا ہے، وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن بولنے نہیں دیتی، ایوان میں این آر او کا کراؤڈ بیٹھا ہوا ہے وہاں بات نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ ہر ماہ بعد عوام کے براہ راست سوالوں کا جواب دوں، بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا، عوامی معاملات پر ایوان میں گفتگو کرنا چاہتا ہوں تو یہاں اپوزیشن بولنے نہیں دیتی اور شور مچاتی ہے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو این آر او کا کراؤڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہاں بات نہیں کرسکتا۔

مہنگائی عالمی مسئلہ

لائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری دنیا کا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا 20ارب ڈالر کا خسارہ ملا، ہماری حکومت آئی تو سارا دباؤ قرض کی وجہ سے روپے پر پڑا، ہم پر بوجھ پڑا تو روپیہ گرا ، جو چیز ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کروناکی وجہ سے دنیا میں سپلائی بحران کاسامنا ہے، برطانیہ کی سالانہ آمدنی پاکستان سے 50 فیصد زیادہ ہے، وہاں بھی غذائی بحران جاری ہے، جاپان میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، فرانس میں 13سال بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے، جرمنی میں اس وقت مہنگائی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، یورپ میں بھی 30سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر سب سے زیادہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مدد کیلئے احساس راشن پروگرام کوبڑھائیں گے، اب ٹیکس کلیکشن بڑھتی جارہی ہے، لوگوں کی مدد کرینگے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں 980ارب کا منافع ہواہے، ملک کے بڑے تاجروں سے میٹنگ کرونگا اور انہیں کہوں گا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرناچاہیے، سارا وقت آپ سب کو پاگل نہیں بناسکتے۔

 

سری لنکا میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ، معاشی ایمرجنسی نافذ

0

کولمبو: جنوبی ایشیا کا جزیرہ نما ملک سری لنکا بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں لگاتار اور مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر گوٹابیا راج پاکسے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری ہدایات کے بعد فوج مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں استحکام رکھنے میں حکومت کی معاونت کرے گی۔

سری لنکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس پرعوام مشتعل ہیں۔

شدید غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت نے خوراک کی راشن بندی کردی ہے جس کے تحت اب ہر خاندان کے لیے خوراک کا محدود کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے، کوٹے سے زیادہ خریداری نہیں کی جا سکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں چاول کی فصل مطلوبہ طلب پوری نہیں کر سکے گی اس لیے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سیاحتی شعبے پر انحصار کرنے والے ملک سری لنکا کو کرونا وائرس وبا کی آمد کے بعد سے شدید اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔

کراچی کنگز میں گیم چینجر کھلاڑی کون ہے؟ کپتان نے بتادیا

0

کراچی: کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ محمد عامر ہمارا میچ ونر بولر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پی ایس ایل کی معروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کراچی کنگز کی کپتانی ملی، اہم ترین عہدہ ملنے کے بعد کوشش کرونگا کہ عماد وسیم کی طرح اچھی کپتانی کو برقرار رکھوں۔

ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ شرجیل کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں مزہ آتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ لاہور کےخلاف میچ ہمیشہ دلچسپ رہا اور کھیلنے میں مزہ آتا ہے، حارث رؤف بھی اچھے باؤلرہیں مگر شاہین ہمیشہ ٹف ٹائم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا تاج محمد رضوان کے سر سج گیا

کراچی کنگز کے نئے کوچ سے متعلق بابراعظم نے کہا کہ پیٹرمورز کےآنے سےٹیم کو بہت فائدہ ہواہے،کھلاڑیوں کو ان سےبہت کچھ سیکھنے کو مل رہاہے۔

بابراعظم فاسٹ بولر محمد عامر سے  متعلق کہا کہ وہ میرے لئےمیچ وننگ باؤلرہے، اس نےمشکل وقت میں کراچی کنگز کو میچز جتوائے ہیں۔

بائیوسیکیورببل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اب تو بائیو سیکیور ببل میں رہنے کی عادت ہوگئی ہے، تمام کھلاڑی پروٹوکولز کو فالو کررہےہیں، امید ہے کہ اچھےسےمکمل ہوجائےگا۔

 

افغانستان: دھماکے میں 6 افراد جاں بحق

0

کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں ہونے والا دھماکا ایک منی وین میں ہوا، دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

کسی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ہرات میں طالبان کمانڈر مولوی انصاری نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا ہفتے کی شام چھے بجے کے فوری بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ایک چھوٹی وین میں ہوا۔

زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان بھر میں متعدد بم دھماکے اور حملے ہوئے ہیں، داعش نے ان میں سے بعض بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

0

کراچی: سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دئیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم ترین پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ آئی سی سی نے بہترین کھلاڑی قرار دیا، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری وجہ سے پاکستان کا نام آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر آیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے، کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کو بھی جاتا ہے۔

محمد رضوان نے گذشتہ سال کی عمدہ پرفارمنس کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے گزشتہ سال ٹی 20 میں سنچری کروادی، پچھلےسال جو ہوا اس کےلیے بہت خوش ہوں، اب آگےبڑھنا ہے کوشش ہے اس سال بھی اچھا پرفارم کروں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا تاج محمد رضوان کے سر سج گیا

ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بالکل کوشش ہوگی کہ اس سال پی ایس ایل میں اچھا کارکردگی کا مظاہرہ کروں، کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل میں بھی ویسی ہی پرفارمنس دوں۔

واضح رہے کہ آج ‏آئی سی سی نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کے ایوارڈ سے نوازا ہے، ایک سال میں 1326رنز، پانچ مین آف دی میچ، چار پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرنے والے ‏محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔

کیا مستقبل میں سم کارڈ کی ضرورت ختم ہوجائے گی؟

0

کوالکوم موبائل فون میں لگنے والے سم کارڈ کا متبادل پیش کردیا جس کے بعد فزیکل اور ای سم کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

موبائل میں ای سم کو ڈیوائس کے پراسیسر میں نصب کیا جائے گا جس کے بعد فزیکل سم کی جگہ ختم ہوجائے گی اور اس کی جدہ موبائل کے دیگر پرزہ جات پر کام ہوگا۔

کوالکوم نے ووڈا فون اور ٹھالیز کیساتھ مل کر نئی انٹیگریٹڈ سم (آئی سم) تیار کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سم کے کانسیپٹ کا مظاہرہ سام سنگ کے گلیکسی زی فلپ 3 پر کیا، جس میں ای سم کی نسبت صرف اتنا فرق ہے کہ ای سم میں ڈیٹا پراسیس کرنے کےلیے علیحدہ چپ کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ آئی سم میں سم سروس کیلئے اضافی اسپیس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مارکیٹ میں اولین آئی سم ڈٰوائسز کب تک متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔

6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور

0
پاکستانی برآمدات

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا، 6 ماہ میں 1.302 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں۔ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے، امید ہے کہ ہم اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، 2 سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری بڑی گیگ اکانومی ہیں۔

پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

0

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے اینتھم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے آٖفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کووڈ 19 کی اس غیر معمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔

عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے جبکہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آٖفیشل ترانے میں اپنی آوازوں کاجادوجگایا ہے، پورا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

https://twitter.com/MahamOfficial_2/status/1485175915168604160?s=20

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

ادھر مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا تھا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

"سیو افغان لائیوز”کا ہیش ٹیگ کیوں متعارف کرایا گیا؟

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی انہوں نے ” سیو افغان لائیوز” کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے “افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کی تصویر شیئر کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کے لیے فوری امداد کی اپیل

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی
وزیراعظم نے’سیو افغان لائیوز’کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مسلسل عالمی برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے،افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کےاصولوں کے مطابق فرض ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ہے پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگر عالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔