بدھ, جون 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10214

یو اے ای میں سیاحتی ویزے کے لیے شرائط کیا ہیں؟

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے کے لیے شرائط مقرر کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے سیاحتی ویزے کے لیے چار شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

سیاحتی ویزا پانچ برس کے لیے جاری کیا جائے گا جس کے لیے بنیادی شرط چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ پیش کرنا ہے، بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم چار ہزار ڈالر یا اس کے مساوی رقم کی ٹرانزیکشن دکھائی گئی ہو۔

اماراتی جریدے کے مطابق بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ میڈیکل انشورنس، پاسپورٹ کی کاپی اور کلر فوٹو فراہم کرنا ہوگی۔

اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی ویزا پانچ برس کے لیے کارآمد ہوگا اور مذکورہ شرائط تمام قومیتوں کےلیے یکساں رکھی گئی ہیں۔

جاری کیے جانے والے سیاحتی ویزے سے متعدد بار امارات آیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ سال میں ایک قیام 90 دن سے زیادہ نہ ہو، وہ افراد جو اپنا قیام 90 دن سے زیادہ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بعدازاں اس میں توسیع کرلیں جو 180 دن سے زائد نہیں ہوگی۔

پانچ برس کے لیے جاری ہونے والے ویزے کا حساب اس دن سے کیا جائے گا جب غیر ملکی امارات میں داخل ہوگا اس دن کے بعد سے پانچ برس کی مدت کا حساب کیا جائے گا۔

ویزے کے حصول کا طریقہ کار بتاتے ہوئے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ویب سائٹ پر اپنے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے جن میں نام، والدہ کا نام، ٹیلی فون نمبر، پیشہ اور ای میل ایڈریس شامل ہیں جبکہ ناقص درخواست کو رد کرنے کا اختیار اتھارٹی کے پاس ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ

0

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں، رمیزراجہ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے سی سی کا اجلاس شیڈول ہے، اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امور پر مشاورت ہوگی۔ اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنے دورے میں یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 35ویں چیئرمین منتخب ہوئے تھے ، وہ پی سی بی کے چیئرمین بننے والے چوتھےسابق کرکٹر بھی ہیں، اس سے قبل عبدالحفیظ کاردار،جاوید برکی اور اعجاز بٹ بورڈکے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں رمیزراجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے۔

بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول ماموں بن گئے

0

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد آصف علی زرداری نانا اور بلاول بھٹو ماموں بن گئے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں باقاعدہ ماموں بن گیا ہوں جبکہ آصفہ بھٹو نے لکھا کہ میں خالہ بن گئی ہوں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

 

سندھ کے 3 اداروں کی آڈٹ رپورٹ میں ہوش رُبا انکشافات

0

کراچی: صوبہ سندھ کے 3 اداروں کی آڈٹ رپورٹ میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر انتظام موسمیاتی تبدیلی، ماحول اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی آڈٹ رپورٹ جاری ہو گئی، آڈیٹر جنرل پاکستان کی تیار کردہ رپورٹ میں متعدد اعتراضات کی نشان دہی ہوئی ہے۔

کے ایم سی پر 2019-20 کے دوران 86.340 ملین کے آڈٹ اعتراضات سامنے آئے ہیں، کے ایم سی کے آڈٹ میں 8.200 ملین روپے کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا، کے ایم سی کو یہ رقم اسنارکل کی مرمت کے لیے جاری کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے آڈیٹر جنرل ڈپارٹمنٹ کو اس کی کوئی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں، مجموعی طور پر آڈٹ میں 77.190 ملین روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

محکمے کے لیے خریدے گئے سامان کی خریداری میں بھی 37.451 ملین روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، محکمے کے اندرونی کنٹرول کمزور ہونے کی صورت میں بھی 37.451 ملین روپے کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) میں بھی خریداری کے قوانین پر عمل نہیں کیا گیا، ریکارڈ میں ڈلیوری چالان، انسپیکشن رپورٹ، اور دیگر انٹریز موجود نہیں تھیں، کمزور مالی ڈسپلن کی وجہ سے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ٹریبیونل کے لیے مختص 9.678 ملین روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای پی اے کے کنٹریکٹرز کو 11.66 ملین روپے کی زیادہ ریٹس پر ادائیگیاں کی گئیں، 61.741 ملین روپے کے سسٹین ایبل فنڈز کا کوئی ریکارڈ بنایا ہی نہیں گیا۔

سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ میں بھی آڈیٹرز نے 1096 ملین روپے کی ادائیگیوں پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

وزیراعظم کا مسافر کی جان بچانے والے کانسٹیبل کیلیے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مسافر کی جان بچانے والے کانسٹیبل کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر عارف علوی سے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی، کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت یوم پاکستان کے موقع پر 2023 میں دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے بھی جمال کلہوڑو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔

محرم الحرام میں رش کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے تھے، خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر اچانک ٹرین کی چھت سے نیچے گر گیا تھا، چھت سے گرنے والا مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا تھا، اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔

کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، وزیراعظم نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی اور کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

انگلش ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

0

مانچسٹر: برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ نہیں ہوا۔

مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان مائیک نیتھاوریانکس نے خصوصی گفتگو کی۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین اور محفوظ ملک ہے، برطانوی سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پُر کَشش مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ان سیکٹرز میں برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع میسر ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ہم پاکستان کو رینیوایبل انرجی کے لیے بھی سپورٹ کر رہے ہیں، اُمید ہے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ گلاسگو میں ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔؎

ان کا کہنا تھا کہ ہم سال دو ہزار بائیس میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لیے پر اُمید ہیں، پاکستان 220 ملین آبادی والا ملک ہے جو ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے، اگر شہر قائد کی مثال لی جائے تو آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے

انہوں نے کہا کہ اب سیکیورٹی کو لے کر پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں انگلش زبان بولی جاتی ہے اور برطانیہ میں بھی سولہ لاکھ پاکستانی آباد ہیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تاریخی روابط ہیں، برٹش ہائی کمیشن پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ ایوی ایشن سے متعلق ہے مگر برٹش ایئرویز پاکستان میں اپنی پروازیں بحال کرچکی ہے، ورجن اٹلانٹک پہلی ایئرلائن ہے جو کرونا وباء کے دوران نئی مارکیٹ کے طور پر پاکستان میں گئی۔

کرکٹ سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہو ہمیں اس دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہے۔

ہم سال2022 میں انگلش ٹیم کے دورے کے لئے پر عزم ہیں اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے بے صبری سے منتظر ہیں، پی ایس ایل کے میں کراچی گنگز میں ہمارے بہت سے کھلاڑی کھیلے ہیں۔

گریٹراقبال پارک کیس ، ریمبو کے موبائل سے ایک اور تہلکہ خیز آڈیو برآمد

0

لاہور: گریٹراقبال پارک کیس میں پولیس نے ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی موبائل سے برآمد کرلی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کرائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس میں ریمبو کی بلیک میلنگ کی ایک آڈیو سامنے آگئی ، ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی موبائل سے برآمد کرلی ہے، تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کرائی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی ، آڈیو ٹیپ میں دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو کی گئی۔

ٹیلی فون کال میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا تھا مجرم6ہیں یا7؟ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ 6 مجرم ہیں، بعد ازاں ریمبو کا کہنا تھا کہ فی مجرم کتنےپیسے لیےجائیں زیادہ ترغریب ہیں تو عائشہ نے کہا مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ دینا ہے۔

شارق جمال کا کہنا تھا کہ کال کواس کیس کاحصہ بنارہےہیں، ریمبو4روزکےجسمانی ریمانڈپرہے، جس سے کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برصغیر کے نام وَر موسیقار استاد جھنڈے خان کا تذکرہ

0

جھنڈے خان برصغیر کے استاد موسیقار تھے جن کی خوب صورت بندشیں اور مدھر دھنیں ان کی لازوال فنی اختراع ہیں۔ استاد جھنڈے خان 1952ء میں آج ہی کے دن وفات پاگئے تھے۔

جھنڈے خان کا اصل نام میاں غلام مصطفٰی تھا۔ وہ 1866ء میں جمّوں کے ایک گاؤں کوٹلی اوکھلاں میں پیدا ہوئے تھے۔ موسیقی کا شوق ایسا تھا کہ اس فن کو باقاعدہ سیکھنے کی خاطر انھوں نے ہندوستان کے طول و عرض میں سفر کیا۔ بعد میں بمبئی سکونت اختیار کی جہاں اس زمانے میں موسیقی کے بھنڈی بازار گھرانے کے باکمال فن کاروں چھجو خان، نذیر خان اور خادم حسین خان کی صحبت میں رہے اور ان سے اکتساب کیا۔ وہ ہندوستان میں تھیٹریکل کمپنیوں سے وابستہ ہوگئے اور ان کے لیے دھنیں اختراع کرتے رہے۔

ہندوستان میں ناطق فلمیں بننے لگیں تو جھنڈے خان نے تیس سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ ان کا ایک فنی کرشمہ فلم ’’چتر لیکھا‘‘ کی تمام دھنیں ایک ہی راگ (بھیرویں) میں ترتیب دینا تھا۔ سُر ایک ہی تھے لیکن ان کے زیر و بم میں تنوع کے باعث محسوس ہی نہیں ہوتا تھا کہ کوئی ایک ہی راگ سماعت کررہا ہے۔

تقسیمِ ہند کے بعد وہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ آگئے تھے اور وہیں وفات پائی۔

استاد جھنڈے خان کو رجحان ساز اور زبردست اختراع کار موسیقار کہا جاتا ہے جنھوں نے اپنے دور میں فلمی موسیقی کو بامِ عروج پر پہنچا دیا تھا۔

حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں، حیسکو پر بھاری جرمانہ عائد

0

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں پر حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں پر حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ حیسکو میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

نیپرا نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 35 لاکھ روپے فی کس دینے کی ہدایت کردی جبکہ زخمی شہریوں کو حیسکو ملازمین کے برابر 7 لاکھ 50 ہزار فی کس دینے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں ٹرانسفار پھٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

نیپرا کا کہنا ہے کہ اموات میں ایک حیسکو کا ملازم جبکہ 9 عام شہری شامل تھے، اتھارٹی نے تحقیقات کے لیے تین ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، نیپرا کی جانب سے معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئرکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔