پیر, جون 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10215

گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک

0

اسٹاک ہوم : گستاخانہ خاکے بنانے والا سوئیڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس اپنی ہی گاڑی میں جل کر جہنم واصل ہوگیا ہے ولکس کو2007 میں بنائے گئے متنازعہ خاکوں کے بعد سے حکومت نے پولیس کی سیکورٹی دے رکھی تھی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ لارس ولکس کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سوئیڈن کی کرونبرگ کاﺅنٹی کے علاقے مارکرڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ولکس کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں ولکس جہنم واصل ہوگیا جبکہ اس کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی زندہ جل گئے۔ ٹرک ڈرائیور زخمی حالت میں ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس ترجمان نے حادثے میں کسی بھی تخریب کاری کے خدشے کے تاثر کی تردید کی ہے۔

ترجمان پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ حادثے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجہ سے پراسیکیوٹر آفس کے خصوصی سیکشن کو تحقیقات تفویض کی گئی ہیں۔

دبئی: گلوبل ولیج پارک کی سستی ٹکٹیں حاصل کرنے کا سنہری موقع

0

دبئی میں گلوبل ولیج پارک کی انتظامیہ نے آن لائن ٹکٹ خریدنے پر رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوبل ولیج ایپ کے ذریعے ٹکٹ 15 درہم کا ملے گا جبکہ پارک کے گیٹ پر ٹکٹ کی قیمت 20 درہم ہوگی، شہریوں کو آن لائن ٹکٹوں کی خریداری پر اچھی آفر مل رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو گلوبل ولیج کی موبائل ایپ کی طرف راغب کرنا ہے۔

پارک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹکٹ اور دیگر خدمات کی خریداری کو آسان بنا رہا ہے، ٹکٹوں کی آن لائن خریداری ماحول کے لیے بھی سازگار رہے گا جبکہ وبا کے پیش نظر بھی یہ بہترین حکمت عملی ہے۔

اس مرتبہ ایپ کے ذریعے پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، شہریوں کو ممکنہ دی جانے والی خدمات کی مزید معلومات گلوبل ولیج سیزن 26 کے آغاز میں آئیں گی۔

گلوبل ولیج 26 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والے اپنے نئے سیزن میں مہمانوں کا استقبال کے لیے تیار ہے۔

پیٹرول پمپ مالک اور منشی کو ڈکیتی اور اغوا کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑگیا

0

کراچی میں پیٹرول پمپ مالک اور منشی کو ڈکیتی اور اغوا کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے اغوا اور ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے پیٹرول پمپ مالک اور منشی کو شاہ لطیف ٹاؤن جوگی موڑ سے گرفتار کرلیا ہے، دونوں ملزمان کو ایس آئی کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

سینئر سپرٹینٹڈنٹ آف پولیس ملیر عارف عزیز کا اس حوالے کہنا ہے کہ ملزم کا اسٹیل ٹاؤن میں پیٹرول پمپ ہے اور پیٹرول پمپ مالک صابر کو ڈیزل سپلائی کرنے والے کو 9 لاکھ 81 ہزار روپے دینے تھے۔

عارف عزیز نے کہا کہ ملزمان نے ڈکیتی اور اغوا کا جھوٹا ڈرامہ کرکے 9 لاکھ 81 ہزار کی رقم ہڑپ لی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ منشی نے اغوا اور ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں پیٹرول پمپ مالک صابر اور منشی عدنان دونوں شامل ہیں۔

دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید

0

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

مارد وطن پر بہادر سپوت نے اپنی جان قربان کر دی، وطن عزیز کی حفاظت پر مامور پاک فوج کا ایک جوان دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں تیس سالہ سپالی محمد عامر اقبال نے شدید زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

‘پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے’ پیش گوئیاں!

0

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ پنڈورا پیپرزحکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، شرجیل میمن کا نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سسٹم ملک نہیں چلاسکتا، پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، ایسا نہ ہو نواز شریف جیسا اس حکومت کا بھی ہو۔

وزیر نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام ‏کی تفصیلات جاری کردیں۔

آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 ‏میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ‏جبکہ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔

عمرشریف کی نمازجنازہ آج جرمنی میں اداکی جائے گی

0
عمرشریف

نیورمبرگ : کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں اداکی جائےگی، لیجنڈ اداکار کا جسد خاکی کل کراچی لائے جانے کاامکان ہے، ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں کی جائے گی۔

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کا آخری سفر جاری ہے، جرمنی کے اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لینے والےعمرشریف کی نمازجنازہ آج نیورمبرگ کی مسجد میں نماز ظہرکے بعد ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ علامہ محمد اشرف قادری پڑھائیں گے جس میں عمرشریف کے مداحوں سمیت پاکستانی قونصل خانے قونصلیٹ کا عملہ شرکت کرے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کا جسد خاکی منگل کو کراچی لائے جانے کا قوی امکان ہے، ان کا کلیئرنس سرٹیفیکیٹ آج ملے گا۔ عمرشریف کی اہلیہ زریں غزل میت کو لے کرکراچی پہنچیں گی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے پارک کلفٹن میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزار انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عمر شریف کی میت کی تدفین کےانتظامات شروع کردیئے ہیں۔

بھارت: ہوائی جہاز پل کے نیچے پھنس گیا

0

نئی دہلی: بھارت میں شہری اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک طیارے کو فٹ اوور برج کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا، کمپنی کے مطابق طیارے کو فروخت کے بعد اس کے نئے مالک کے پاس پہنچایا جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فٹ اوور برج کے نیچے ایئر انڈیا کا طیارہ پھنسا ہوا ہے۔

40 سیکنڈ کے اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ دہلی ایئرپورٹ کے قریب گروگرام ہائی وے پر برج کے نیچے پھنسا ہوا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین نے تبصرہ کیا کہ طیارہ یہاں تک پہنچا کیسے۔

طیارے نے ہائی وے کی ایک طرف کو بھی بلاک کر رکھا ہے جبکہ دوسری طرف سے گاڑیاں معمول کے مطابق گزر رہی ہیں۔

بعد ازاں ایئر انڈیا نے وضاحت جاری کی کہ مذکورہ طیارہ ایئر انڈیا نے فروخت کیا تھا اور اسے نئے مالک کے پاس پہنچایا جارہا تھا جس کے دوران عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی۔

ایئر انڈیا کے مطابق یہ ایک پرانا اسکریپڈ طیارہ ہے جسے فروخت کیا گیا ہے، کمپنی نے خریدار سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی۔

نواز شریف کی ایک اور ویکسینیشن کا جعلی اندراج، محکمہ صحت نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا

0

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ فرار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا تھا، جس کی خبر منظر عام پر آتے ہی حکام نے تحقیقات شروع کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے نام پر ایک ویکسی نیشن کا اندراج بھی ڈیلیٹ کیا گیا، محکمے نے جعلی اندراج سے متعلق ایف آئی اے کو ایک اور درخواست لکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ‌ پرجعلی کرونا ویکسین اندراج کروانے والے کا نام سامنے آگیا

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، جو کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ملازم ہیں۔

چھوٹا بچہ مگر مچھ کا نوالہ بننے سے کیسے بچا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

0
مگر مچھ

فلوریڈا : امریکہ میں ایک چونکا دینے والا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، سات سالہ بچہ مگر مچھ کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

امریکلی ریاست فلوریڈا میں تالاب کے کنارے پیش آنے والے خوفناک واقعے کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس ہر ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو اپنے سات سالہ بیٹے کے ساتھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میک موہن نامی شخص اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اسی دوران مچھلی ہُک میں پھنس جاتی ہے جس کے بعد وہ اُسے کنارے پر لانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

جیسے ہی مچھلی تالاب کے کنارے کے قریب پہنچتی ہے تو اچانک ایک مگرمچھ پانی سے باہر آتا ہے اور کانٹے میں پھنسی مچلی کو اپنے جبڑے میں دبوچ لیتا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر بچہ خوفزدہ ہوکر اپنی فشنگ راڈ چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے جس کے بعد مچھلی پکڑنے والی ڈور اور راڈ بھی مگر مچھ کے ساتھ تالاب میں چلی جاتی ہے۔

گورنر پنجاب سعودی حکومت کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ

0

لاہور: صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سعودی حکومت کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا۔ چوہدری محمد سرور سعودی حکام اور اورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔

گورنرپنجاب عمرہ کی ادائیگی کے دوران3روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سےزیادہ مضبوط ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعوت پر سعودی سفیر اور سعودی حکومت کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں، مملکت کی حکام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، عالمی کورونا وبا کے دوران بھی پاکستان کی مدد کی۔