ہوم بلاگ صفحہ 10700

رواں سال دنیا کا سب سے گرم ترین ملک کون سا ہے؟

0
کویت

کویت : رواں سال 2021 میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست کویت میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اسے دنیا کی گرم ترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے نویصیب میں درجہ حرارت53.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو دنیا بھر میں گرم ترین درجہ حرارت ہے۔ امریکی موسمیات کے محکمے ایلڈورڈو (جو درجہ حرارت کے اعداد و شمار جمع کرتا ہے) کے مطابق کویت میں رواں سال کے دوران دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کویتی شہر نویصیب میں 53.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سال اب تک کا دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ دریں اثنا ایران میں اہواس اور الامیدیہ میں 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کویت کے علاقے الجھرا میں 49.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب اعلیٰ سرکاری درجہ حرارت کے لحاظ سے کویت دنیا کے شہروں میں سرفہرست ہے۔5جون کو کویت اور قطری شہر دوحہ دنیا بھر کے 143 دارالحکومتوں کی فہرست میں سرفہرست رہے اور سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ناروے کے وقت اور تاریخ کی ویب سائٹ جو آب و ہوا اور موسم کی ماہر ویب سائٹ ہے کے مطابق کویت اور دوحہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں سی این جی بحران کا خدشہ؟

0

لاہور: آل پاکستان سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) ایسوسی ایشن نے سڑکوں پر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کی بدانتظامی کے باعث اسٹیشنز کی بندش پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر سے وابستہ3لاکھ سے زائد افراد کی بےروزگاری کا خدشہ ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی غریب متوسط عوام کا فیول ہے، سی این جی پر15لاکھ سے زائد گاڑیاں چلانے والے بھی مایوس ہیں، سی این جی سیکٹر کا منصفانہ اور طویل المدتی حل موجود ہے۔

صدر سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس معاملے پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ ایسوی ایشن نے ملک بھر میں احتجاج کا انتباہ جاری کیا ہے، موجودہ صورت حال کے باعث گیس بحران کا خدشہ بھی سامنے آرہا ہے۔

سندھ اسمبلی میں چارپائی لانے کا معاملہ: اسپیکر کا بڑا فیصلہ

0

کراچی: سندھ اسمبلی میں گذشتہ روز پیش آئے افسوسناک واقعے پر اسپیکر نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں "چارپائی” لانے والے ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، ارکان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربلال احمد سمیت سعید احمد، رابستان ، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہ نواز جدون، راجہ اظہرخان شامل ہیں۔

پابندی کا شکار ارکان سندھ اسمبلی کےموجودہ سیشن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے اسپیکر سندھ اسمبلی کےفیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک عمل قرار دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کےدباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹیٹر شپ قائم کردی گئی ہے، ہم غیر آئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی کیسے پہنچی؟

گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ ” یہ جمہوریت کا جنازہ ہے” ہے۔

دوران اجلاس اسپیکر نے ریمارکس دئیے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے، اپوزیشن ارکان کی جانب سے چارپائی لانے اور جمہوریت سے متعلق ریمارکس پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور جملے کسے، جس کے باعث دونوں جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔

میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے: فواد چوہدری

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، اب بھی ادارے اگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ادارے اگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، اے پی پی ورلڈ کلاس نیوز ایجنسی اگست میں اپنا کام شروع کرے گی، ریڈیو پاکستان کو مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کو وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

کوروناوائرس: امریکی اخبار کے بھارت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

0

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وبا کے دوران مودی حکومت کو معلوم تھا بھارت میں آکسیجن کی قلت ہوگی لیکن اس کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی حکومت کورونا مریضوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہی، مودی حکومت کو معلوم تھا بھارت میں آکسیجن کی قلت ہوگی، مودی اور مقامی انتظامیہ نے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات نہیں کیے۔ بھارت میں آکسیجن کی قلت اور عالمی کورونا وبا میں بڑی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی حکومت جامع منصوبہ بندی میں ناکام رہی، مودی حکومت نے آکسیجن فراہمی ریاستوں اور شہروں پر چھوڑ دی، حکومت نے اسپتالوں اور اپنے شہریوں کی مدد نہیں کی۔

بھارت میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کتنی ہے؟

‘لوگ مرتے رہے، بھارتی ریاستیں آکسیجن اور ضبط ٹینکرز پر جھگڑتی رہیں، بھارت میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین کی قلت کا بھی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر بھی آسکتی ہے۔

امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان

0

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کردیا، پاکستان کو موڈرنا کی 25 لاکھ ڈوزز کوویکس سے بھی مل رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھیجی جارہی ہیں۔ امریکا نے پیرو اور ہنڈراس کو بھی کرونا ویکسین دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرو کو 20 لاکھ اور ہنڈراس کو 15 لاکھ خوراکیں دی جائیں گی۔

اس سے قبل کوویکس کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک تا دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کرونا ویکسین ہوگی، اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

موڈرنا ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی جبکہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

کرونا سے متاثرہ بھارتی بچے نئے اور خطرناک مرض میں مبتلا

0

 رواں ماہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں چار بچوں کو سانس لینے میں تکلیف اور بلڈ پریشر کم ہونے کی علامات کے ساتھ ایک ہسپتال لایا گیا۔ ان کی ماں کو ایک مہینہ پہلے کووِڈ-19 ہوا تھا۔ بچوں میں اس مرض کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

شیواگرام کے کستوربا ہسپتال میں ان نو عمر بچوں میں البتہ اینٹی باڈیز کا ضرور پتہ چلایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ماضی میں کووِڈ ہو چکا ہے۔

اب وہ ایک نایاب اور ممکنہ طور پر زندگی کے لیے خطرناک multi-system inflammatory syndrome یا مختصراً MIS-C نامی ایک مرض سے لڑ رہے ہیں۔ یہ حالت عموماً کووِڈ-19 سے صحت یابی کے بعد چار سے چھ ہفتوں میں بچوں اور نو عمر افراد میں ہوتی ہے۔

کستوربا ہسپتال میں ان میں سے دو بچوں کی صحت تو بحال ہو چکی ہیں لیکن باقی دو اب بھی انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں کہ یہ مسئلہ کتنا شدید ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ بھارت میں اس مرض کے حوالے سے اعداد و شمار بھی موجود نہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کمزور پڑ رہی ہے، بھارت بھر میں بچوں کے امراض کے معالج اس نایاب لیکن سنگین مرض کا سامنا کرنے والے کئی بچوں کی اطلاع دے رہے ہیں۔ فی الحال اندازہ نہیں کہ بھارت میں اب تک کتنے بچے اس سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن امریکا میں ایسے 4,000 سے زیادہ کیس سامنے آئے اور اب تک 36 کی اموات ہو چکی ہیں۔

دلّی کے گنگا رام ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بچوں کے معالج ڈاکٹر دھیرن گپتا مارچ سے اب تک 4 سے 15 سال کے ایسے 75 سے زیادہ مریض دیکھ چکے ہیں۔ ان کے ہسپتال نے 18 بستروں پر مشتمل ایم آئی ایس – سی  وارڈ تشکیل دیا ہے۔ ان کے خیال میں دارالحکومت اور اس کے مضافات میں ایسے 500 سے زیادہ مریض ہیں۔

تقریباً 1,500 کلومیٹرز دور مغربی شہر پونے میں میں سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر آرتی کنیکر نے اپریل سے اب تک ایسے 30 کیس دیکھے ہیں۔ بیمار بچوں میں سے 13، جن کی عمریں 4 سے 12 سال تھیں، اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر myocarditis سے دوچار ہیں، جو ایسا مرض ہے جس میں دل کے پٹھے میں ورم آ جاتا ہے۔ ڈاکٹر آرتی کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اس کے مریضوں کی تعداد کافی بڑھی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پٹھوں میں ورم آنے عارضہ دراصل وائرس کے خلاف جسم میں مدافعت کے نظام کے شدید ترین رد عمل کی وجہ سے ہوتا ہے، جس سے اہم ترین اعضا میں ورم پیدا ہو جاتا ہے۔

اس کی علامات ابتداء میں دوسری بیماریوں جیسی ہوتی ہیں، مثلاً تیز یا مستقل بخار، جسم پر لال دانے، پیٹ میں درد، بلڈ پریشر کا کم ہونا، جسم میں درد اور غنودگی طاری ہونا ہیں۔ چند علامات ‘کاواساکی مرض’ جیسی ہیں جو خود ایک نایاب مرض ہے جو پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔

دلّی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں پیڈیاٹرکس یعنی بچوں کے امراض کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جھوما سنکر کے مطابق یہ مرض واقعی درمیانی شدت کے کاواساکی سے لےکر متعدد اعضا کے کام کرنا چھوڑ دینے جیسی مختلف علامات کا مرکب ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ورم بڑھنے سے خطرناک نتائچ نکل سکتے ہیں، مثلاً نظامِ تنفس یعنی سانس لینے کے نظام کا خراب ہو جانا اور دل، گردوں اور جگر جیسے متعدد اعضا کا متاثر ہونا۔ اس مرض کے حامل بچوں میں عصبیاتی مسائل بھی ظاہر ہوتے ہیں۔

کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

0

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں کووڈ 19 سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 سو 46 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 339 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 28 لاکھ 15 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

474 روپے کی باربی ڈول لاکھوں روپے مالیت کی نکلی!

0

لندن : برطانوی خاتون کی پچاس سال قبل خریدی گئی نایاب باربی ڈول انتہائی قیمتی نکلی، خاتون اپنی گڑیا کی قیمت جان کر دنگ رہ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے نایاب اشیاء سے متعلق کیے جانے والے ایک پروگرام میں شرکت نے خاتون کی قسمت بدل دی، جب انہیں بتایا گیا کہ ان کی باربی ڈول تین لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ہے۔

نایاب اشیاء کی ماہر جوڈتھ ملر نے باربی کی مالکن کو بتایا کہ جو گڑیا ان کے پاس موجود ہے، اسے 1959 میں نیویارک ٹوائے فیئر میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کی قیمت اس وقت 3 ڈالر یعنی پاکستانی 474 روپے تھی۔

جوڈتھ ملر نے بتایا کہ پچاس دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی 1960 میں خریدی گئی یہ گڑیا انتہائی بہترین حالت میں موجود ہے، جس کی مالیت آج 2100 ڈالر سے 1665 ڈالر یعنی اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب ہے۔

باربی ڈول کی مالکن اپنی گڑیا کی مالیت جان کر دنگ رہ گئیں کیوں کہ انہیں ملر کی بات پر یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی گڑیا مالکن ہیں۔

بھارت میں بھتہ وصولی کیلئے دوست کا اغوا اور قتل! دل دہلا دینے والی واردات

0

نئی دہلی : بھارت میں دوستوں نے بھتہ وصولی کی خاطر دوست کو اغوا کرکے قتل کیا اور لاش پی پی ای کٹ میں ڈال کر نذر آتش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں قتل کی اندوہناک واردات رونما ہوئی، جس میں کاروباری شخصیات کے بیٹوں نے اپنے ہی دوست کو بھتہ وصولی کی غرض سے اغوا کرلیا۔

مغوی نے اغوا کاروں کو پہنچانا تو انہوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے 25 سالہ مغوی دوست سچن چوہان کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔

قتل کے بعد دوستوں نے ثبوت مٹانے کےلیے دوست کی لاش کو پی پی ای کٹ میں رکھ کر نذر آتش کردیا تاہم پولیس نے پھر بھی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول 21 جون کو اپنی والدہ سے تھوڑی دیر میں واپس آجائے گا بول کر باہر نکلا تھا لیکن پھر واپس ہی نہیں لوٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں میں ایک بڑی کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی ملوث ہے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی نشاندہی پر مختلف جہگوں پر چھاپے بھی مار رہی ہے۔