ہوم بلاگ صفحہ 11511

سستے مکانات کیلیے قرض، اسٹیٹ بینک کی اہم ہدایات جاری

0

سستے مکانات کے لیے بینک قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے حکومت کے ‏فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

حکومتِ پاکستان نے پست سے متوسط سطح تک آمدنی کے گروپوں میں کم لاگت اور سستے ‏مکان کی ملکیت کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں ہاؤسنگ فنانس کی مارک اپ ‏سبسڈی اسکیم پر بڑے پیمانے پر نظرِ ثانی کی ہے تاکہ ہاؤسنگ مارکیٹ کی موجودہ حرکیات کے ‏ساتھ مطابقت لائی جائے۔

توقع ہے کہ نظرِ ثانی شدہ اسکیم ہاؤسنگ فنانس تک بڑی تعداد میں موجود اْن گھرانوں کی رسائی ‏کو خاصی آسان بنا دے گی جو فی الحال ذاتی مکان کے مالک نہیں ہیں۔

گذشتہ سال اکتوبر میں حکومتِ پاکستان نے تعمیراتی شعبے اور نئے مکانات کی خریداری کے لیے ‏مارک اپ سبسڈی کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا تاکہ پہلی بار مکان خریدنے والوں کو ‏رعایتی اور قابلِ برداشت مارک اپ ریٹس پر ہاؤسنگ فنانس فراہم کی جائے۔ یہ سہولت ”نیا پاکستان ‏ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی“ (نیفڈا) کے انتظامات کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے جس پر بینک ‏دولت پاکستان بینکوں کے ذریعے عمل درآمد کر رہا ہے۔

اس اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اور مزید گھرانوں کو اس سے مستفید کرانے کے لیے، ‏حکومتِ پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز کی سفارش پر اسکیم کے اہم پیمانوں میں نمایاں تبدیلیوں کی ‏منظوری دی ہے۔ نظرِ ثانی شدہ اسکیم کا سرکلر اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو جاری کر دیا ‏گیا ہے۔

اسکیم نے ممکنہ قرض لینے والوں کو تین سطحوں میں تقسیم کیا تھا۔ اب ایک نئی سطح ’سطح ‏صفر‘ (‏Tier 0‎‏) اسکیم میں ڈالی گئی ہے تاکہ اسکیم کے تحت مائکرو فنانس بینکوں کی شمولیت ‏کو آسان بنایا جائے اور فی مکاناتی یونٹ 2 ملین روپے تک کا قرضہ جاری کیا جائے۔
حقیقت یہ ہے کہ مائکرو فنانس بینک پست ا?مدنی والے گھرانوں کو قرضہ دینے میں خصوصی ‏مہارت رکھتے ہیں چنانچہ اس کے پیشِ نظر یہ رائے بنی ہے کہ مائکرو فنانس بینکوں کی شمولیت ‏سے اس اسکیم کی رسائی اِن گروپوں تک خاصی بڑھ جائے گی۔
اس سطح کے تحت، مائکرو فنانس بینک یا تو اپنی رقوم استعمال کریں گے یا پھر بینک مائکرو ‏فنانس بینکوں کو قرضہ دیں گے جو یہ قرضہ ہاؤسنگ فنانس کے پست آمدنی والے درخواست ‏گزاروں کو دیں گے۔ سطح اول (نیفڈا کے منصوبوں کے تحت 5 مرلہ تک اور850 مربع فٹ کورڈ ‏رقبے والے ہاو?سنگ یونٹ) کے تحت حتمی صارف کا رعایتی مارک اپ ریٹ کم کر کے ‏ابتدائی5برسوں کے لیے3فیصد اور اگلے5برسوں کے لیے5فیصد کر دیا گیا ہے۔

اپارٹمنٹ کے لیے ہے جن کا کورڈ ایریا 2,000 مربع فٹ تک ہو۔ مزید برآں ، اسکیم کے تحت ‏ہاؤسنگ فنانس کی موجودہ کم سے کم مدت کو 10 سال سے کم کرکے 5 سال کردیا گیا ہے۔ اس ‏سے ان افراد کو مدد ملے گی جو قلیل مدتی قرضے چاہتے ہیں۔ نظرثانی شدہ مارک اپ سبسڈی ‏کی سہولت ملک بھر کے بینکوں کے ذریعے دستیاب رہے گی۔اسکیم کے بنیادی پیمانوں میں ‏تبدیلی کے ساتھ ساتھ ، حکومت پاکستان نے 10 سالہ فنانسنگ کے حوالے سے مارک اپ سبسڈی ‏ادائیگی کے لیے مختص مجموعی فنڈنگ بڑھا کر 36 ارب روپے کردی ہے اور اس سہولت کو جاری ‏رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اقسام کا تیزی سے پھیلاؤ، ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کردیا

0
WHO

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں کورونا وائرس کی نئی متغیر اقسام نے تیزی کے ساتھ ابتدائی وباء کی جگہ لے لی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی منگل کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں گزشتہ اکتوبر سے نئی متغیر اقسام کے انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل کر ان ممالک میں دریافت ہونے والے متاثرین کی تعداد کا بیشتر حصہ بن چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی متغیر اقسام کے متاثرین کا تناسب برازیل میں انفیکشنز کا تقریباً نصف ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق ابتدائی اقسام کے مقابلے میں متغیر اقسام سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں مجموعی اضافے کا تخمینہ شدہ تناسب سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت ہونے والی متغیر قسم کے لیے41 فیصد رہا۔

سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں پائی گئی متغیر قسم کے لیے 36 فیصد اور برازیل میں دریافت ہونے والی متغیر قسم کے لیے گیارہ فیصد ہے۔ اس سے مراد اُن لوگوں کی اوسط تعداد ہے جن کو ایک متاثرہ فرد متاثر کرے گا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ والی متغیر قسم ایک ہفتے کے دوران مزید سات ملکوں میں دریافت ہوئی ہے اور مجموعی طور پر 125 ممالک اس متغیر قسم کے متاثرین کی اطلاع دے چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی متغیر قسم کے متاثرین کی اطلاع دینے والے ملکوں کی تعداد، ایک ہفتے کے دوران 11 کے اضافے کے ساتھ 75 ہو گئی ہے۔ برازیل کی متغیر قسم کے متاثرین کی اطلاع دینے والے ملکوں کی تعداد 3 کے اضافے سے 41 ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او، مذکورہ تین متغیر اقسام کو باعثِ تشویش متغیر اقسام قرار دیتے ہوئے ان پر اپنی نگرانی سخت تر کر رہا ہے۔ اس تازہ ترین رپورٹ میں دلچسپی کی حامل متغیر اقسام کے طور پر مزید دو کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں اتوار تک کے ہفتے میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد مسلسل چوتھے ہفتے بڑھی ہے، جس کی جزوی وجہ یہ ہے کہ برازیل، بھارت اور فرانس میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی اموات کی تعداد بھی چھ ہفتے کمی کے بعد مذکورہ ہفتے میں بڑھ گئی ہے۔

امریکی سینیٹائزرز میں‌ کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف

0

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے سینیٹائزر میں ایسے کیمیکل کا استعمال ہوا جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے مختلف کمپنیوں کے ہینڈ سینیٹائزز میں خطرناک کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق ان سینیٹائرز میں ’بین زین‘ نامی کیمیکل پایا گیا ہے جو کینسر کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین نے شکایات کے بعد ان سینیٹائزر کو ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھیجا، جس کی رپورٹ آنے پر ماہرین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ‌ کے وزیراعظم نے سوال پوچھنے پر صحافیوں پر سینیٹائزر چھڑک دیا

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ ہینڈ سینیٹائزرز میں بڑی مقدار میں ایسے خطرناک کیمیکل موجود ہیں جو مہلک مرض سے متاثر کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران 168 مختلف کمپنیوں کی مارکیٹ میں دستیاب بوتلیں اٹھائیں اور اُن کا جائزہ لیا۔ جن میں سے 17 فیصد میں بین زین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جبکہ 8 فیصد کمپنیوں کے سینیٹائزرز میں یہ کیمیکل خطرناک حد تک پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام سینیٹائزر کتنے فیصد تک کرونا کو ختم کرسکتا ہے؟ حیران کن نتائج

فارمیسی کی جانچ کے نتائج کی ییل یونیورسٹی کے کیمیکل اینڈ بایوفیزیکل انسٹرومنٹیشن سینٹر اور بوسٹن اینالیٹیکل لیبارٹری اور محکمہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔

بھارت میں مسلم نوجوان پرسرعام تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

0

نئی دہلی: بھارت میں مسلم نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کھجوری خاص میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے گوسوامی مسلم نوجوان پر تشدد کررہا ہے اور اسے بار بار پاکستان مخالف نعرے لگانے کا کہہ رہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اس سے پناہ مانگ رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص اجے گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے متاثرہ مسلم نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجے گوسوامی گزشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے حوالے سے جیل کاٹ چکا ہے اور چند روز قبل ہی وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجے گوسوامی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے اس کے ساتھی دیپک کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کاروبار بند رکھنے کے دن تبدیل ‏

0

خیبرپختونخوا میں تاجروں کےلئے کورونا ایس او پیز میں ردوبدل کر کے ہفتہ وار بازاروں اور ‏مارکیٹوں کی بندش کے دن تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نےایس او پیز میں ردوبدل کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ‏ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعہ ہفتہ کو تمام بازار بند رکھےجائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ ہفتہ کو کھانے پینے اور ادویات کی دکانیں معمول کےمطابق ‏کھلی رہیں گی۔
ایس او پیز میں ردوبدل کا فیصلہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےساتھ مذاکرات کےبعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، ‏کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے ‏وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ایس400 ؛ امریکا نے ترکی پر دباؤ بڑھا دیا

0
ترکی امریکا کشیدگی

امریکا نے ترکی کو روسی دفاعی نظام ایس 400 معاہدے سے دستبرار ہونے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔

برسلز میں نیٹو کے وزارتی اجلاس کے دوران ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترک ‏وزیر خارجہ میولووچاوش اولو سے ملاقات کر کے ایس 400 دفاعی نظام کے روسی معاہدے سے ‏باہر آنے پر زور دیا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے ترک ‏ہم منصب کو ایس 400 نظام کا روسی معاہدہ برقرار نہ رکھنے پر زور دیا۔

بلنکن اور میولووچاوش اولو نے بطور نیٹو اتحادی ترکی اور یونان کے مابین کشیدہ تعلقات کو بہتر ‏بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو کے اتحادیوں ترکی اور یونان کے مابین جاری تحقیقی ‏مذاکرات کی حمایت بھی کی۔

Turkish Foreign Minister Mevlut Cavusoglu (left) and U.S. Secretary of State Antony Blinken arrive at NATO headquarters in Brussels on March 23.

واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کو روس سے میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر لڑاکا جیٹ طیاروں کے فاضل پرزوں کی تیاری کے پروگرام سے معطل کر دیا ہے اور اس کو خرید کیے گئے لڑاکا جیٹ مہیا کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی ساختہ دفاعی نظام خریدا تو اسے ممکنہ طور پر اقتصادی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام میں بھی ترکی کی شرکت مشکوک ہوجائے گی۔

روسی دفاعی نظام کی خریداری کے علاوہ واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان شام کے تنازع پر بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پب جی نے اہم سنگِ‌ میل عبور کرلیا، سب حیران

0

بیجنگ:  اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم  پب جی PUBG نے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کو چین سے باہر ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔

پب جی کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے گیمز میں سب وے سرفز دوسرے اور کینڈی کرش تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی کی تین ماہ کی آمدنی میں 29 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس گیم کو تین سال قبل متعارف کرایا گیا، جس کے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوا اور اب اس نے بہت کم عرصے میں اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

افغان صدر کی ایران کو تیل کے بدلے پانی فراہم کرنے کی پیشکش

0

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے ایران کو تیل کے بدلے پانی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ آج کے بعد ہم ایران کو تیل کے بدلے پانی دیں گے، چار سال قبل 48 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ڈیم سے کسی پڑوسی ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

افغان صدر نے ضلع نیمرز میں کمال خان ڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے ہلمند کا پانی افغانستان سے نکلتا ہے مگر آج افغانیوں نے اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے، ایران اور افغانستان پانی کے مسئلے پر طے پائے معاہدے کے تحت بھی ہم اس پانی کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان کئی تنازعات اور حل طلب مسائل میں پانی کا مسئلہ بھی شامل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے پر آبی وسائل پر قبضے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

افغان صدر نے کمال خان ڈیم کا افتتاح ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف تہران اور کابل کے درمیان آبی وسائل کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان کئی دریاؤں کے پانی پر دعوے کیے جاتے ہیں۔

ایران سے نکلنے والے متعدد دریا عراق میں گرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تہران اور بغداد کے درمیان بھی تنازع موجود ہے، اسی طرح افغانستان سے پھوٹنے والے دریا ایران میں گرتے ہیں اور ان دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بھی تنازعات ہیں۔

برطانوی فوج یمن میں تعینات ہوگی یا نہیں؟ بورس جانسن نے بتادیا

0
جانسن

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک رہے تو ان کی حکومت یمن میں فوج بھیجنے پر غور کرے گی۔

سعودی ذرائع بلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج کی شمولیت پر غور کرنے سے قبل صورتحال کو بہت مختلف ہونا پڑے گا۔

انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے کہا کہ برطانیہ کی شمولیت کے لیے کوئی خاص درخواست یا تجاویز نہیں دی گئیں لیکن یہ یقینی طور پر ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں اگر حالات ٹھیک ہو تو ہم دیکھنے کے لیے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ یمن تنازع کا آغاز سال2014 میں اس وقت ہوا تھا جب ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا سے حکومت کو بے دخل کر دیا تھا۔

سعودی عرب نے گزشتہ پیر کو یمنی دھڑوں کو چھ سال سے جاری تنازع کے پرامن حل تک پہنچنے کے لیے ایک بڑی پیشکش کی۔ اس منصوبے جس میں ملک گیر جنگ بندی شامل ہے، کی وسیع پیمانے پر حمایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بورس جانسن نے کہا کہ جنگ بندی حوصلہ افزا ہے اور انہیں امید ہے اس سے سنجیدہ سیاسی پیشرفت ہوگی اب مزید آگے جانے کا موقع ملا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے یہ بیان کنزریٹو چیئر آف دی کمیٹی ٹوبیاس ایل ووڈ کے سوال پر دیا تھا، جنہوں نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ جنگ زدہ قوم کے استحکام میں مدد کے لیے فوج بھیجنے کا عہد کرتے ہیں۔

گذشتہ منگل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے سعودی اقدام کا خیرمقدم کیا تھا اور تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ امن کے حصول کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اقوام متحدہ نے بھی گزشتہ روز  بدھ کو یمنی حکومت کی جانب سے چار ایندھن کے جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ آنے کی اجازت دینے پر اس  اقدام کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں حوثیوں کے مملکت پر میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے جس کی علاقائی اور بین الاقوامی اتحادی مذمت کر رہے ہیں۔

کراچی ضمنی انتخاب؛ کس کے کاغذات منظور اور مسترد ہوئے؟

0

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا ‏عمل مکمل ہوگیا۔

مجموعی طور پر 55 امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی جس میں سے 52 امیدواروں کے کاعذات ‏درست اور 3 کے مسترد ہوئے۔

تحریک انصاف کے امجد آفریدی، حنید لاکھانی، اشرف قریشی اور ملک شہزاد اعوان سمیت 13 ‏امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے البتہ تحریک انصاف کے مسرور سیال کے کاغذات مسترد ‏قرار دئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ ایم کیو ایم ‏پاکستان کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت دو امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ‏وحید شاہ کے کاغذات مسترد ہوئے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کنال سمیت تین امیدواروں کے کاغذات درست تسلیم کیا گیا۔ ‏مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسن کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے۔

تحریک لبیک کے چاروں امیدوار مفتی عابد مبارک، محمد اسمعیل رضوی، محمد ساجد اور مفتی ‏نذیر کمالوی کے کاغذات منظور ہوئے۔ اسی طرح دس ازاد امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ‏اور ایک آزاد امیدوار زنیرا رحمان کے کاغذات مسترد ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفی سے خالی ہوئی ‏تھی۔