14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 11790

بیٹری چوری کا الزام، ساتھیوں کے ہاتھوں نوجوان قتل

0

کراچی : نامعلوم افراد نے بیٹری چوری کا الزام لگاکر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رہزنی و چوری کی وارداتوں میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے کہ اب شہرقائد کے باسیوں نے اسٹریٹ کرائم سے تنگ آکر وارداتوں میں ملوث افراد کو خود ہی کیفردار تک پہنچا شروع کردیا ہے اور قانون بالاتر ان واقعات میں بہت سے بے گناہ بھی شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقع کراچی کی مچھر کالونی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مچھر کالونی سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت 22 سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا، جسے ساتھیوں نے بیٹری چوری کا الزام لگاکر تشدد کرکے قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث چار ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، 24 گھنٹے میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد : کرونا کے مثبت کیسز میں تیزی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 53 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے لوگوں کا شکار کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 627 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 53 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 1 ہزار 277 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد کرونا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 493 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 ہزار 164 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 93 لاکھ 60 ہزار 202 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 688 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

گھوٹکی اسپتال سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا قدم

0

کراچی: سندھ حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال 4 گھوٹکی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گھوٹکی اسپتال کو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میرپور ماتھیلو کا درجہ دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس نے محکمہ صحت کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کر دی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسپتال کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے لیے جلد از جلد درکار اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو ڈسٹرکٹ اسپتال گھوٹکی کو اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی تھی، بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ غریب مریضوں کو ضلعی اسپتال میں علاج کی بہتر سہولیات میسر نہیں۔

مراسلے کے مطابق اس وقت غریب مریضوں کو 200 کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے، ایمرجنسی کے مریضوں کو رحیم یار خان اور دیگر اسپتالوں میں لایا جاتا ہے۔

مراسلے میں سفارش کی گئی کہ ضلعی اسپتال کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس نے صوبائی وزیر عبد الباری پتافی کے مراسلے پر فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپریشن کے بعد ’خوبصورت‘ ہونے والا نوجوان

0

ہنوئی: ویتنام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے سرجری کروانے کے بعد چہرے کو خوبصورت بنوالیا۔

بین القوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان ملازمت کے لیے انٹرویو دینے گیا تو کمپنی کے افسران نے اُسے بدصورت قرار دے کر چہرے کا مذاق بنایا تھا۔

نوجوان نے تضحیک آمیز رویے کے بعد پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا اور 9 پلاسٹک سرجریز کے بعد اپنے چہرے کو یکسر تبدیل کرلیا۔

ٹک ٹاک اسٹار ڈوکوئین نے اپنے ساتھ پیش آنے والی کہانی اور تصاویر شیئر کیں جس کے بعد صارفین اُن سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

ڈوکوئین کا کہنا تھا کہ ’ملازمت کے حصول کے لیے وہ انٹرویو دینے گئے جس کے دوران ایک شخص نے چہرے کا مذاق بنایا تو وہ میری زندگی کا سب سے اہم مرحلہ تھا کیونکہ اسی وقت میں نے چہرہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی پلاسٹک سرجری کے بعد جب موازنہ کیا تو وہ خود اپنے چہرے کو پہچان نہیں سکے۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ اب میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے لوگوں کو خوبصورت بنا رہا ہے۔

@quyen_do8Trả lời @halfelf2309 #howichange lúc trc Ngoại xấu thg bị chê bai thay đổi đê mình hoan hảo hơn ạ #Thaydoi #daythithanhcongkhongnhi

♬ feeling – Official Sound Studio

ڈوکوئین نے مزید بتایا کہ اُس نے خوبصورت نظر آنے کے لیے جو 9 سرجریز کروائیں اُس کی مد میں 17 ہزار 400 ڈالرز کی رقم خرچ ہوئی۔

کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کر لیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کھلا چھٹا سامنے آ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر اُلٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کو با اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا آج بارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار خاندان کے افراد پر 25 سے زائد مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

جذبات سے متعلق جدید ترین تحقیق

0

میساچوسٹس: ایک امریکی یونی ورسٹی کے محققین نے جذبات سے متعلق جدید تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جذبات کی بنیاد پر مبنی انسانی رویے اور احساسات زندگی بھر رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام طور سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جذبات کے زیر اثر کیے گئے فیصلے اور اقدامات وقتی اور کم زور ہوتے ہیں، تاہم ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جذبات کی بنیاد پر مبنی رویے اور احساسات زندگی بھر قائم رہتے ہیں۔

ایسوسی ایشن فار سائیکالوجیکل سائنس نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ لوگ جب کسی خاص چیز کے لیے اپنے احساسات کی وجہ سے کوئی رویہ اپناتے ہیں، تو یہ رویے طویل مدت تک برقرار رہتے ہیں۔

یہ تحقیق جرنل آف سائیکالوجیکل سائنس میں چھپی، اس میں عارضی اور غیر متغیر دونوں قسم کے رویوں کی پیش گوئی سے متعلق اشارے دیے گئے ہیں، اور یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ کس طرح زیادہ دیر پا رائے قائم کرنے کے لیے لوگوں کو راغب کیا جائے۔

یونی ورسٹی آف میساچوسٹس بوسٹن کے محقق اور اس تحقیقی مقالے کے شریک مصنف میتھیو راکلیگ کا کہنا ہے کہ ہم جان چکے ہیں کہ لوگوں کو محتاط اور عقلی طور پر سوچنے کی ترغیب دینے سے ایسے رویے پیدا ہو سکتے ہیں جو مستقبل میں کم تبدیل ہوتے ہیں، تاہم ہماری اس تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہ رائے جو لوگوں کے جذباتی ردِ عمل پر مبنی ہوتے ہیں، وہ بھی خاص طور سے طویل مدتی ہو سکتے ہیں۔

ترکی سے مریخ جیسی جھیل دریافت

0

انقرہ / نیویارک: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور ترکی کے ماہرین نے ترکی سے مریخ جیسی جھیل دریافت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسا کے ماہرین نے ترکی کے شمال مغربی علاقے میں موجود سالدا نامی جھیل کو مریخ سے قریب ترین قرار دیا اور  دعویٰ کیا کہ یہاں پر موجود پتھر و دیگر معدنیات کو مریخ سے حاصل ہونے والے شواہد سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہیں۔

واضح رہے کہ ناسا کے مشن نے گزشتہ دنوں مریخ پر لینڈنگ کی جس کے بعد سے ’پرسی ویرنس‘ نامی روبوٹ وہاں سے نمونے اکٹھے کررہا ہے۔

ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ سالدا جزیرے کا علاقہ مریخ پر واقع جزیرے کریٹر سے مماثلث رکھتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مریخ کے اس جزیرے پر کسی زمانے میں پانی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: مریخ‌ سیارے پر لینڈنگ کے وقت آوازیں سنی گئیں، ویڈیو جاری

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ سالدہ جھیل کے ساحل سے ملنے والے نمونوں سے مریخ میں ملنے والے نمونوں کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ ناسا اور ترکی کے ماہرین سالدا میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ناسا کے تحقیقی ماہر تھامس زربچن کا کہنا تھا کہ ’سالدا مریخ کا ہم شکل ہے، جس کی مدد سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں‘۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بھی ترک سائنس دانوں نے اس علاقے کے ساحلوں پر تحقیق کی تھی جس کے دوران انہیں یہاں زندگی کی باقیات یا آثار نظر آئے تھے۔

ناسا کے تحقیقی ماہر نے بتایا کہ ’ہماری تحقیقی ٹیم سالدا اور مریخ سے حاصل ہونے والے نمونوں کا جائزہ لے گی کیونکہ جزیرے کریٹر سے معدنیات بھی ملی ہیں‘۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، عبدالغفور حیدری مدد مانگنے ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گئے

0

کراچی: جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا عطا الرحمان اور وفاقی وزیر امین الحق بھی موجود تھے۔

عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعت ہیں، جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی رہنما بھی ہمارے پاس آئے تھے، آپ کی درخواست رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی امیدوار کون؟ اتحادیوں کا اہم فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے چیئرمین سینیٹ کا ووٹ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو دیں گے۔

دوسری جانب اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو امیدوار منتخب کرنے کا اختیار دے رکھا ہے۔

اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

0

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فواد احمد نے کورونا سے صحت یاب ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی، انہوں ںے لکھا کہ الحمد للہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

لیگ اسپنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ پی ایس ایل کے دوران مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے، آسٹریلیا پہنچ کر انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

’زمین آباد ہونے‘ سے پہلے کا پتھر دریافت

0

لندن: برطانیہ کے ماہرین فلکیات نے کروڑوں سال قدیم پتھر دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کے ہاتھ حیرت انگیز شہابی پتھر لگا، جسے چار ارب سال قدیم بتایا جارہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ پتھر سورج کی پیدائش سے بھی قدیم ہے۔

ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ یہ پتھر کسی خلائی چٹان کا ٹکڑا ہے جس کی عمر زمین سے بھی زیادہ ہے۔ اس پتھر کو برطانیہ کے قدرتی اور تاریخی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔

عجائب گھر کی جانب سے اس پتھر کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی کی گئی، جسے دیکھ کر لوگوں کو خوش گوار حیرت ہوئی اور وہ اس دریافت پر ششدر  رہ گئے۔

ماہرین کے مطابق اس پتھر کی مدد سے پانی کہاں سے آتا ہے، زمین کس طرح اور کب وجود میں آئی جیسے سوالات کے جوابات حاصل ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پتھر برطانیہ کے شمال میں واقع علاقے سے دریافت ہوا جسے ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے خلا بازوں نے دریافت کیا۔