اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 14048

بحران سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلے لینا ہوں گے، وزیراعظم

0

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم کو اس وقت پیٹرول بھروانے کے لیے پیٹرول پمپس کی لائنوں میں لگے شہریوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بورس جانسن کو چھوٹے تاجر بھی کرسمس پر سامان کی کمی کے خدشے کا شکار ہو کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ گیس کمپنیاں بھی تنقید کر رہی ہیں کہ ہول سیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بورس جانسن سے اس حوالے سے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے بعد ملک کو تبدیل کرنے کے لیے ’بڑے اور بہادرانہ فیصلے‘ کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم کے بہادرانہ فیصلوں سے مراد عوام کے لیے سوشل کیئر، ملازمتوں کے لیے تعاون، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور جرائم کے انسداد کا کام شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کرونا کی وبا سے نکل آیا ہے اور اب پہلی والی حالت پر نہیں جانا چاہتے بلکہ مزید بہتری کی جانب قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔

ڈیڈ لائن ختم! غیرملکیوں کی مشکلات میں اضافہ

0

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ مملکت میں مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2 اکتوبر تک ہوٹلوں، کافی شاپس، بقالوں اور مالز میں سعودائزیشن کی مقررہ ڈیڈ لائن تھی جو ختم ہوگئی اب اگر مذکورہ شعبوں میں خاص شرح کے تحت تارکین وطن کی جگہ مقامیوں کو نوکریاں نہیں دی گئیں تو ایکشن لیا جائے گا۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ مملکت میں سعودائزیشن کے مطابق سعودیوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کی جگہ مقامیوں کی تقرری لازمی ہے۔

وزارت کی جانب سے 2 اکتوبر2021 تک ریسٹورانٹس، کافی شاپس ، بقالوں اور مرکزی مارکیٹوں میں مرحلہ وار سعودی کارکنوں کے تقرر کے لیے دی جانے والی پہلی مہلت ختم ہوگئی، ہر شعبے کے لحاظ سے سعودائزیشن کی شرح مقرر کی گئی ہے، کہیں 20 فیصد تو کہیں 40 جبکہ ایسی مراکز بھی ہیں جہاں 10 فیصد مقامی ملازمین ہونا لازمی ہے۔

سعودی عرب میں کافی شاپس اور آئس کریم کی دکانوں کے لیے 30 فیصد سعودائزیشن ہوگی جبکہ مالز میں مذکورہ دکانیں ہونے پر 50 فیصد کے حساب سے سعودائزیشن طے ہے۔

سعودی حکومت کی نئی پابندیاں، غیرملکی مشکل میں پھنس گئے

اسی طرح فوڈ ٹرک جن میں آئس کریم اور مشروبات فروخت کرنے والے شامل ہیں ان کے لیے 100 فیصد سعودائزیشن لازمی ہے یہ قانون بلا استثنی مملکت کے تمام علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودائزیشن سے مستثنی شعبے کیفے ٹیریا ، فیکٹریوں، ہسپتالوں، اسکول کینٹین، رہائشی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی کینٹین (باورچی خانوں میں کام کرنے والے ) ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا بنیادی ہدف ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

0

کراچی : اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ بحفاظت لینڈ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی تھی کہ اچانک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔

پرندہ ٹکرانے سے ایئربس 330 طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اتارا، جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارے کے پرزاجات منگوانے ہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارے کی تاخیر اور اڑان کے دوران مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی جس میں رہائش بھی رکھی جاسکتی ہے

0

نیدر لینڈ میں کچھ طالب علموں نے شمسی توانائی سے چلنے والی الیکٹرک کیمپر وین تیار کر لی ہے۔

سٹیلا ویٹا نامی گاڑی چھت پر لگے شمسی پینل کی مدد سے گاڑی چلانے، شاور لینے، ٹی وی دیکھنے، لیپ ٹاپ چارج کرنے اور یہاں تک کہ کافی بنانے یا چھوٹے چولہے پر کھانا پکانے کے لیے بھی توانائی مہیا کرتی ہے۔

یہ گاڑی بیس طالب علموں کی تخلیق ہے جو کہ نیدرلینڈز کی انڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک تحقیقی گروپ کا حصہ ہیں۔

ٹیم کے کچھ ارکان اس نیلی اور سفید رنگ کی کار وین پر یورپ کے تین ہزار کلو میٹر کے روڈ ٹرپ پر بی نکل چکے ہیں، پورے یورپ کا چکر لگانے کے بعد ٹرپ کا اختتام اسپین کے جنوبی شہر طریفہ پر ہوگا۔

طلبا اپنے ٹور کے دوران مختلف شہروں میں رکیں گے اور وہاں مختلف ایونٹس منعقد کر کے آگاہی پیدا کریں گے کہ توانائی اور نقل و حرکت کے لحاظ سے پائیدار مستقبل کے لیے کیا ممکن ہے۔

گاڑی بنانے والی ٹیم نے اسے گاڑی کے بجائے پہیوں پر چلتے پھرتے گھر کا نام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمپر وین نہیں ہے کیونکہ ہماری گاڑی توانائی کے حوالے سے خود کفیل ہے جبکہ کیمپر وین میں ایسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ نیا کیا ہے، یہ نیا تصور، نیا خیال اور نیا اور پائیدار مستقبل ہے۔

سفری سہولیات: برطانیہ نے پاکستانی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

0

لندن : برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کو نادرا کا کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا کر برطانیہ کے سفر کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول قرار دے دیا ہے جس سے پاکستانی شہریوں کو برطانیہ سفر میں مزید سہولت فراہم ہوگی۔

برطانیہ میں نادرا کا کرونا سرٹیفکیٹ قابل قبول قرار دینے کی تصدیق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی کردی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگوانے والے افراد بغیر قرنطینہ برطانیہ آسکیں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی منظور شدہ ویکسینز میں برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین موڈرنا اور فائزر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کل سے کرونا قوانین تبدیل کرکے ایمبرلسٹ ختم کردے گا۔

چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے امید کی نئی کرن

0

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے، اہم سہولتیں میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ملک میں کاروباری شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا صورت حال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم کا ریاست مدینہ کا مشن ضرور کامیاب ہوگا، سیاسی مخالفین اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کے خاتمے کے لیے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔

گورنر نے بتایا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی کامیابیوں کوعالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں، حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری، زراعت اور خدمات کے شعبے بہتر ہورہے ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والا خوش قسمت طیارہ

0

کراچی: شہرقائد سے وفاقی دارالحکومت جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرایا لیکن خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

لینڈنگ سے قبل طیارہ سے پرندہ ٹکرایا تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ نجی ائیرلائن کی پروازای آر500کراچی سےاسلام آبادائیرپورٹ لینڈ کررہی تھی۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس330طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ نےجہازکوبحفاظت اتارا، طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارہ کے پرزاجات منگوانے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، مسافروں کو دوسرےطیارےکےذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا، مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بیٹے نے کیا کردیا؟

0
شاہ رخ

ممبئی : محکمہ انسداد منشیات نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لے لیا۔

بالی ووڈ کنگ کے بڑے بیٹے کی گرفتاری سے متعلق بھارتی چینل ای ٹائمز نے آج صبح این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار سے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے کا کہنا ہے کہ آریا ن خان پر فی الحال کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے گرفتار کیا گیا ہے، صرف تفتیش کےلیے حراست میں لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ این سی بی نے کروز پارٹی کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے ساتھ ہی دہلی سے کروز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آنے والی تین لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

این سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بھارت کے نامور بزنس مین کی بیٹیاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

اسکوئڈ گیم میں دکھائے جانے والے نمبر پر روزانہ ہزاروں کالز موصول

0

امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اس وقت جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم چھائی ہوئی ہے، تاہم اس سیریز کی وجہ سے ایک شخص نہایت مشکل کا شکار ہوگیا کیونکہ اس کا فون نمبر اس سیریز میں دکھایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں بچوں کے کھیلوں پر بننے والی اسکوئڈ گیم نامی سیریز اس وقت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہورہی ہے، اس میں بچوں کے کھیل کو مارو یا مرجاؤ جیسے خوف ناک گیم میں بدلا گیا ہے جس میں جیتنے والے کو پونے چار کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔

اس سیریز میں ایک نمبر دکھایا گیا ہے جو فرضی سمجھا گیا لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ نمبر جنوبی کوریا کے صوبے چیئنگائی میں رہنے والے ایک شخص کا ہے۔

سیریز میں نمبر دکھائے جانے کے بعد ناظرین نے اسے نوٹ کرلیا اور اس پر کالز شروع کردیں جس کے بعد اس نمبر کا مالک پریشان ہوگیا، اس کا کہنا ہے کہ اسے دن میں 4 ہزار کے قریب کالز آرہی ہیں۔

نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ جنوبی کوریا میں ایک صدارتی امیدوار اور قومی انقلابی پارٹی کے اعزازی سربراہ ہو کیونگ یونگ نے اس نمبر کی قیمت لگادی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس فون نمبر کے 85 ہزار ڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مذکورہ سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

عمران خان نے چرایا پیسہ امیر ممالک میں چھپانے کی حوصلہ شکنی پر زور دیا: فواد چوہدری

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غریب ملکوں سے چرایا ہوا پیسہ امیر ممالک میں چھپانے کی حوصلہ شکنی پر زور دیا، اب پنڈورا لیکس سے عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے، پاناما کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور سبب بنیں گی۔