منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22604

اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

0

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی میوزیکل نائٹ میں نامور پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور عاصم اظہر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اے آر وائی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ فیسٹیول کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

گزشتہ دو دن کی طرح تیسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے اے آر وائی فیسٹ میں خوب ہلا گلا کیا اور مزیدار کھانوں سے لطف اُٹھایا، بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔

اے آر وائی فیسٹ کے تیسرے روز معروف اداکار عمران اشرف شریک ہوئے اور مداحوں میں گھل مل گئے، مداحوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا فوڈ فیسٹیول 25 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہوگا اور نامور پاکستانی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

نواز شریف کو جیل میں کیا سہولیات حاصل ہوں گی؟

0
Nawaz Sharif

لاہور: محکمۂ داخلہ کی جانب سے العزیزیہ کیس میں 7 سات سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں سہولیات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سزا یافتہ قائدِ ن لیگ نواز شریف کو جیل میں بنیادی سہولیات حاصل ہوں گی، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”نواز شریف کے لیے کھانا گھر سے آئے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بنیادی سہولیات میں میز، 3 کرسیاں، گدا، اخبار اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔

نواز شریف کے کپڑے، برتن اور کھانا ان کے گھر سے آئے گا، ان کے لیے بیرک کی صفائی بھی کر دی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت نواز شریف کو سہولیات دی گئی ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے رات گئے تک عملے سے سیکورٹی سے متعلق میٹنگ کی، اور جیل کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پہرہ سخت کرنے کی ہدایات کی۔


یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار


ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کل صبح خصوصی طیارے سے لاہور لایا جائے گا، کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے استدعا کی تھی کہ انھیں لاہور  کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے، احتساب عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی اور انھیں اب اڈیالہ کے بجائے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

لندن: نیشنل کرائم ایجنسی کا آپریشن، 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط

0

لندن: برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کیش وین سے 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پیسے سے بھری وین کو موٹروے پر روکا اور وین سے 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط کرلی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق وین کے ڈرائیور کے گھر سے بھی ایک لاکھ پاؤنڈ برآمد کیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے منی لانڈرنگ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ ناجائز دولت کو ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے، ناجائز پیسہ جرائم کو جنم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کا بڑا اقدام

واضح رہے کہ رواں ماہ منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ نے بڑا قدم اُٹھایا تھا اور کاروباری و دولت افراد کے لیے متعارف کروائی گئی گولڈن پلیٹڈ ویزا اسکیم معطل کردی تھی۔

دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن پلیٹڈویزا اسکیم بند کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

برطانوی وزارت امیگریشن کی جانب سے جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت سے 76، ایران سے 69، آسٹریلیا54، کینیڈا سے 50 جبکہ صرف گذشتہ برس 1 ہزار چینی و روسی ارب پتیوں نے گولڈن ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گولڈن ویزا اسکیم کو 2008 میں مالی طور پر مستحکم اور کاروباری شخصیات کےلیے متعارف کروایا گیا تھا۔

طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن، ایف آئی اے نے طلب کرلیا

0

لاہور  : چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کاانکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے معروف مذہبی اسکالر اور چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشنز میں انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق مغربی ممالک سے ان کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کی گئیں۔

ایف آئی اے نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو ان کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کے الزام میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید کئی اور اہم شخصیات تک پھیلایا جاسکتا ہے، تحقیقات ایف آئی اےانسداد دہشت گردی ونگ کررہا ہے، جس نے مزید تحقیقات کیلئے حافظ طاہر محمود اشرفی کو 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

0

کراچی: سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی، آج اور کل کراچی کی حدود میں ساحلوں پر نہانے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 31 دسمبر تا یکم جنوری 2019 کو بھی سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی، کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کرسمس، سال نو کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے، سمندر میں نہانے پر پابنددی شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: دفعہ 144 نافذ، سمندر میں نہانے پر پابندی

سندھ حکومت کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی کے بعد ساحل سمندر پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر قیمتی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

سعودی عرب میں ’روبوٹ‘ سرکاری ملازم تعینات

0

ریاض: سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل فاؤنڈیشن برائے ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے، گزشتہ روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ بھی جاری کردیا گیا۔

روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پر سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ٹیکنیکل فاؤنڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق سرکاری ملازم روبوٹ کا نام ’تیکنی‘ رکھا گیا ہے۔

روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پر زائرین کو پیغامات پہنچانے اور فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایوان شاہی کے مشیر سعودی القحطانی نے صوفیا نامی رپورٹ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پہلا روبوٹ ہے جسے سعودی شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

شہریت پانے کے بعد روبوٹ صوفیا کا انٹرویو بھی کیا گیا تھا، جس میں میزبان نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیئے۔

جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

0

گجرات: بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔

[bs-quote quote=”سولہ سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔

تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔

نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

رواں سال300شہری جاں بحق : 74کروڑ مالیت کے موبائل اور گاڑیاں چھینی گئیں

0

کراچی : سی پی ایل سی کی رپورٹ نے شہر قائد میں ہونے والی دہشت گردی اور لوٹ مار کی وارداتوں سے متعلق دعوے غلط ثابت کردیئے، رواں سال مختلف واقعات میں 300سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے سال 2018 کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق’’سب اچھا ہے‘‘ کے دعوے کی حقیقت بےنقاب ہوگئی۔

رپورٹ میں گزشتہ روز پی ایس پی دفتر پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعے سے متعلق بھی تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی گئی، سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر تک مختلف پرتشدد واقعات میں300سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔

سال2018میں کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے لوٹے گئے، یکم جنوری سے20دسمبر تک34ہزار188شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، فی کس دس ہزار کے حساب سے34کروڑ18لاکھ سے زائد کے موبائل فونز لوٹے گئے۔

بیس دسمبر تک26ہزار972شہریوں کی موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں، فی کس15ہزار سے40کروڑ45لاکھ سے زائد کی موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں،20دسمبر تک1319شہری اپنی کاروں سے محروم ہوئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فی کس5لاکھ سے66کروڑ سے زائد رقم کی گاڑیاں چھینی یا چوری ہوئیں، جنوری سے نومبر کے اختتام تک اغواء برائے تاوان کی8وارداتیں ہوئیں، بھتہ خوری کے53اور بینک ڈکیتی کی3وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

"باہو بلی” دراصل "مولا جٹ” سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی: پاکستانی اداکار کا دعویٰ

0

کراچی: سینئر پاکستانی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم دراصل مولا جٹ سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم میں جو مولا جٹ کا کردار تھا، وہی بھارت میں باہو بلی کا کردار تھا۔

انھوں نے کہا کہ باہوبلی میں بڑے بڑے سیٹ لگائے، فلم کا بجٹ بھی کافی زیادہ تھا، البتہ ہماری فلم غریبانہ تھی۔

مصطفیٰ قریشی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ بڑی فلم بنائی گئی ہے، بلال لاشاری سمجھ دار ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، انھوں نے سوچ سمجھ کر  ہی فلم بنائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں تھا، ہماری مولا جٹ غریبانہ تھی، لیکن اس نے سب کو امیر کر دیا، البتہ موجودہ فلم کا بجٹ بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


خیال رہے کہ مصطفیٰ قریشی نے ماضی میں بلاک بسٹر فلم مولا جٹ میں نوری نت کا یادگار کردار ادا کیا تھا، جس کے ڈائیلاگ آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

انھوں نے فلم کے ری میک، ہدایت کار بلال لاشاری اور نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔