اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22613

ناسا کے خلا باز 6 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

0

کیلی فورنیا: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشن پر جانے والے 3 خلا باز باحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔

ناسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا، روس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے تین خلا باز سویوز ایم ایس 09 راکٹ کے ذریعے زمین پر 20 نومبر کی صبح واپس پہنچے۔

سویوز ایم ایس مشن سے واپس آنے والے خلا بازوں میں جرمنی کی خاتون چانسلر اونن، جرمنی کے الیگزینڈر گرسٹ اور روس کے سرگئی پروگوپائیو شامل ہیں۔

تینوں خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ قیام کیا اور آج صبح وہ قازقستان کے اسٹیشن پر اترے، ناسا کی جانب سے واپسی کی براہ راست کوریج بھی کی گئی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئی۔

خلا بازوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہم خیریت سے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے زمین پر پہنچے۔

یاد رہے کہ ناسا 18 سال سے خلائی تحقیقاتی مشن کے حوالے سے کام کررہا ہے، اس ادارے کے ساتھ180 ممالک کے 230 سے زائد شہری وابستہ ہیں جنہوں نے 2400 سے زائد تحقیقات کیں۔

بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے تمام اثاثے نامزدگی میں ظاہر کئے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بے نامی جائیداد ثابت کریں، وہ جائیداد بھی دے دوں گا، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ، پی پی ثابت کریں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں، میرے والد، میرے پردادا نے کبھی سرکاری نوکری نہیں کی، میری پانچ نسلوں میں کسی نے سرکاری نوکری نہیں کی، اتنا بڑا مافیا تھا تو پیپلزپارٹی، ن لیگ نے آج تک مجھ سے باز پرس کیوں نہیں کی۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ معذرت کے ساتھ کیا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بڑا چور تھا، نواز شریف پچھلے ادوار میں این آر او کرکے 9 سال کے لیے سعودی عرب گئے۔

مزید پڑھیں: عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے گیارہ ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کر کے وسطی لندن میں جائیداد خریدی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ان الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

’’امپائر پر کیوں چیخے؟‘‘ آئی سی سی نے شکیب الحسن پر جرمانہ عائد کر دیا

0

دبئی: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیشں کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیشی کپتانی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے 14 ویں اوور کی ایک گیند کو ’وائیڈ‘ قرار نہ دینے پر شدید احتجاج کیا تھا، شکیب الحسن پہلے امپائر پر چلائے، بعد ازاں ان کے اور امپائر کے درمیان بحث ہوئی۔

واضح رہے کہ میچ میں شکیب کی نصف سنیچری کے باوجود بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق شکیب کا رویہ افسوس ناک تھا، انھوں نے میچ کے بعد اپنی حرکت کا اقرار کیا۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کے جارحانہ رویے پر ان کی کارکردگی کے پوائنٹس میں بھی کٹوتی کی گئی ہے، 2016 میں پوائنٹس میں کمی کا نظام متعارف ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے، جب شکیب الحسن کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید پڑھیں: فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید پر برطانیہ میں فرد جرم عائد


خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

پی آئی اے کے ملازمین یونی فارم سے محروم

0

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے)کے کپتان اور عملے کو انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چار سال سے نئے یونی فارم فراہم نہیں کیے گئے۔

نمائندہ اے آر وائی صلاح الدین کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبانوں اور کپتانوں کو چار سال گزرنے کے باوجود بھی یونی فارم فراہم نہیں کیے گئے جبکہ عملے کو وعدے کے باوجود جوتے بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جہاز پر جانے والے عملے کے جوتے گھس گئے اور انہیں گزشتہ 8 ماہ سے بین الاقوامی الاؤسنسز بھی ادا نہیں کیے گئے جبکہ کیبن اور کرو کو الاؤنس ڈالر کی صورت میں ادا کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی ڈیوٹی کرنے والا عملہ ایک ہی یونیفارم پر اکتفا کرنے پر مجبور ہے، بین الاقوامی فلائٹس پر جانے والے ملازمین کی حالتِ زار قومی ایئرلائن کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے اسٹیورڈ کو سالانہ 2 کوٹ، چار شرٹس، پتلونیں اور جوتے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جاتے تھے مگر گزشتہ کئی سالوں سے کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ ایئرہوسٹس سمیت غیر ملکی پروازوں پر جانے والے ملازمین کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت دی کہ عملے کو 20 نومبر سے نئے یونی فارم فراہم کرنے کے حوالے سے مطلع کردیا گیا جبکہ کیبن اور کریو کے مسائل کو انتظامیہ جلد حل کردے گی۔

سال 2018 کے چند مقبول ترین ٹویٹس

0

کراچی: دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب صارفین اپنے مسائل اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آواز اٹھاتے ہیں۔

آج ہم بات کررہے ہیں رواں سال مشہور ہونے والی شخصیات کے چند منفرد اور یادگار ٹویٹ کی۔

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے 19 نومبر کو امریکی صدر کو دھمکی آمیز بیان کے بعد ٹویٹ کیا اور پاکستان کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ایک نعت شیئر کی جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے 10 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی جس میں بے گھر شخص اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سڑک کنارے چادر اڑھے سورہا تھا، انہوں نے لکھا کہ ’آج میں نے بے گھر افراد کیلئے تعمیر کی جانی والی 5 پناہ گاہوں میں سے پہلی کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھا۔ اسی طرح راولپنڈی اور پھر دیگر شہروں کی باری آئے گی، ہم اپنے نادار شہریوں کیلئے سماجی بہبود کا جال بچھانے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ چھت کیساتھ انہیں صحت و تعلیم کی سہولیات بھی مل سکیں‘۔

وزیراعظم نے ایک روز قبل اپنی تقریر میں مرغی اور انڈے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا طریقہ بتایا جس پر ناقدین نے مذاق بھی بنایا البتہ دنیا کی امیر ترین اور نامور شخصیت بل گیٹس نے اس فارمولے کو کامیاب قرار دیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کا ایک انٹرویو شیئر کیا جو بہت زیادہ مشہور ہوا۔

میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے حوالے سے فوجی جوانوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جسے بہت زیادہ سراہا گیا۔

کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کی میجر جنرل آصف غفور نے ویڈیو شیئر کی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے دیامر اور بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد رقم کے عطیات دیے گئے، آرمی چیف آف اسٹاف نے چیک چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے کیا. اس تصویر اور اعلان کو قوم نے بہت سراہا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیقی کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ بتایا گیا کہ ایک گروہ پاک فوج کا نام لے کر بذریعہ کال آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کررہا ہے، یہ ایک گروہ ہے جس سے خبردار رہیں۔

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو گزشتہ ماہ بلیو ٹک کا اعزاز ملا۔

فواد چوہدری کا 15 نومبر کو ٹویٹ کردہ کارٹون بہت زیادہ وائرل ہوا۔ انہوں نے سینیٹ میں داخلے کی پابندی عائد ہونے کے اگلے روز یہ تصویر شیئر کی۔

اعظم سواتی کے مستعفیٰ ہونے کے حوالے سے بھی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا جسے ہزاروں ری ٹویٹ اور لائیکس ملے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 18 نومبر کو خلیجی ممالک کا کامیاب دورہ کیا، ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ دبئی کے حکمران کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اردو زبان میں ٹویٹ گیا گیا ہو۔

اس ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عمران خان کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی ملنے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر نے برٹس ایئر ویز کی دوبارہ پروازوں کا آغاز ہونے پر اردو میں ٹویٹ کیا اور مبارک باد پیش کی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

نوٹ: ٹویٹس کا انتخاب عوامی مقبولیت کی بنیاد پر کیا گیا۔

وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری انٹونیو گوٹیرش میں رابطہ ہوا.

[bs-quote quote=” بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کیا.

وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہی ہیں.


مزید پڑھیں: ترک قیادت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کی منتظر ہے:‌ ترک وزیردفاع


واضح رہے کہ آج ترک وزیر دفاغ نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی ہے، جس میں‌ انھوں‌ نے ترک وزیر اعظم طیب اردوان کا پیغام پہنچایا.

خیال رہے کہ اینٹونیو گوٹیریس پرتگالی سیاست داں ہیں، جو 1995 سے 2000 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے۔ وہ اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل ہیں.

کراچی میں جماعت اسلامی رہنما کا قاتل ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر نکلا

0

کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے رہنما پرویز محمود کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر مسعود علی عرف کالا نے پرویز محمود کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر مسعود علی عرف کالا نے کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنما پرویز محمود کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد پرویز محمود کو 2012 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر جماعت اسلامی کے رہنما پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب قتل کیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما کے ہمراہ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے، ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں عمران اعجاز نیازی، زبیر عرف پپا، عبدالرحمان قریشی شامل تھے۔

ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا کہ ساتھیوں میں جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا شامل تھے۔

گزشتہ ماہ 30 نومبر کو گرفتار ہونے والے مسعود کالا نے اعتراف کیا کہ ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، 5 جنوری کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

ترک قیادت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کی منتظر ہے:‌ ترک وزیردفاع

0
عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اطمینان بخش ہیں، دونوں ملکوں میں تجارت اور  دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ترک وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں‌ نے وزیراعظم کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی.

[bs-quote quote=”پاکستانی عوام کو ترک قیادت، بالخصوص طیب اردگان سے بے پناہ محبت ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

ترک وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام پہنچایا. انھوں نے کہا کہ ترک قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کی منتظر ہے.

ترک وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی مضبوطی کو نئی سطح پر لے جائیں گے، انھوں نے ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اور جذبہ کو سراہا.

ترک وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں قابل تعریف ہیں، ملاقات کےدوران خطےکی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.


مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی تمام وزارتوں کو10 فیصد اخراجات کم کرنے کی ہدایت


وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیردفاع پرویزخٹک بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا.

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ترک قیادت بالخصوص طیب اردگان سے بے پناہ محبت ہے، طیب اردگان کےزیرقیادت ترکی میں ترقی کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں.

مودی سرکار کو ایک اور ناکامی کا سامنا، بھارتی جاسوس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

0

نئی دہلی: پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری نے کہا ہے کہ مجھے غلط قدم اٹھانے کی قیمت ادا کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل پاکستان سے رہا ہوکر بھارت پہنچنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ساری غلطی میری تھی جس کی مجھے سزا ملی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت مجھے رہائی ملی، اب میں اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہوں۔

حامد نہال کا کہنا تھا کہ ’میں نے غلط قدم اٹھایا جس کی قیمت مجھے ہی ادا کرنا پڑی، اس حوالے سے کسی کو قصور وار نہیں کہہ سکتا، میں غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کررہا تھا اسی دوران بارڈر پر تعینات پاکستانی محافظوں نے مجھے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس حامد انصاری نے رہائی کا کریڈٹ سشما سوراج کو دے دیا

انہوں نے پاکستانی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے نشریاتی اداروں کی وجہ سے ہی میں مشہور ہوا اور اب میرے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔

قبل  ازیں دو روز قبل پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری نے بھارت پہنچنے کے بعد وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔ حامد انصاری نے رہائی کی وجہ بھارتی وزیرِ خارجہ کو قرار دیا۔

یاد رہے کہ 31 سالہ بھارتی جاسوس کو تین سال قبل ملٹری کورٹ نے سزا سنائی تھی جس کے بعد اسے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا، نہال انصاری کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا گیا

مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، وہ 7 فیس بک اکاؤنٹس اور 30 سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا۔

سزا کی مدت پوری کرنے پر پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کرنے کے بعد گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

کراچی: ٹریفک پولیس نے اداکار ہمایوں سعید کا چالان کردیا

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس نے معروف اداکار ہمایوں سعید کا ایک ہزار 20 روپے کا چالان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس نے اداکار ہمایوں سعید کا چلان کردیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ہمایوں سعید کو ایک ہزار 20 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چالان گاڑی کے سیاہ شیشے ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔

دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید نے ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اچھا کام کررہی ہے، گاڑی کے سیاہ شیشے ہونے پر چالان کیا گیا۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مجھے چالان پر کوئی اعتراض نہیں ہے میں نے چالان بھر دیا ہے، ٹریفک قوانین کی سب کو پابندی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے، ہمایوں سعید کا چالان کلفٹن کے علاقے دو تلوار کے قریب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم کے بیٹے کا کراچی میں چالان

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹریفک پولیس نے شاہراہ فیصل پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کا چالان کیا تھا۔

موسیٰ گیلانی کو بھی کالے شیشوں والی گاڑی کے ساتھ روکا گیا تھا ۔ گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی جس پر ’سابق وزیراعظم پاکستان ‘ کے الفاظ درج تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ایک ٹریفک اہلکار عرب سفارتی عملے کا چالان کرچکا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی ملی تھی اور حکومت کی جانب سے سراہا گیا تھا۔