جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 22639

امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 3 سال قید کی سزا

0
michael cohen

واشنگٓٹن: امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو امریکی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنادی ہے، مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں، کانگریس سے غلط بیانی کے الزامات ہیں۔

مائیکل کوہن نے اپنی سزا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ڈیوٹی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپاؤں۔

امریکا کے ڈسٹرکٹ جج ولیم ایچ نے کہا کہ مائیکل کوہن وکیل ہیں اور فیصلے کو مجھ سے زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمپین فنانس قوانین یعنی انتخابی مہم کے مالیاتی امور کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

51 سالہ مائیکل کوہن نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدے میں ٹیکس اور بینک فراڈ سمیت آٹھ جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹورمی ڈینئیلزکو ٹرمپ سے تعلقات خفیہ رکھنے پرخطیررقم ادا کی، مائیکل کوہن کا انکشاف

مائیکل کوہن کے جرائم کی سزا 65 سال قید ہے تاہم ان کی جانب سے خود اعتراف کے عوض استغاثہ نے ان کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس میں انہیں پانچ سال قید تین ماہ کی سزا سنائی جانی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز کا کہنا تھا کہ انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر مائیکل کوہن نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے صرف چند روز پہلے ادا کیے تھے تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان افیئر کی تفصیلات ظاہر نہ کریں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اپنے سابق وکیل کو طویل عرصے تک قید میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عراقی بچے کے بہیمانہ قتل نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا، مجرم کو سزائے موت

0

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں ایک تین سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور اس کے بہیمانہ قتل نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دار الحکومت بغداد میں فوجداری عدالت نے ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفّاک مجرم کو واقعے کے دو ماہ بعد پھانسی کی سزا سنائی۔

[bs-quote quote=”تین سالہ بچے کو سر پر ایک آلہ مار کر قتل کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مجرم کا عدالت میں اقبالی بیان”][/bs-quote]

عراقی پولیس نے قتل اور زیادتی کا ملزم 7 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا تھا۔

عدالتی بیان کے مطابق بچے کو قتل کرنے والے مجرم  نے اپنے بہیمانہ جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

مجرم نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین سالہ جعفر الدوری کو بغداد کے علاقے القاہرہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت لے گیا تھا، ننھے بچے کو درندگی کا نشانہ بنا کر ایک آلہ بچے کے سر پر مار کر اسے ہلاک کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں:  نوبیل امن انعام 2018: عراق کی نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس فاتح قرار


عراقی پولیس کے مطابق مجرم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زیرِ تعمیر عمارت میں چھوڑی اور فرار ہو گیا۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ موصولہ شواہد مجرم کو قصور وار ثابت کرنے کے لیے کافی تھے، لہٰذا تعزیرات عراق کی شق 406 کے تحت مجرم کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ بچے کی درد ناک موت نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا تھا، لوگوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا۔

بچوں کو گیمز کھیلنے سے کیوں نہ روکیں؟ ماہرین نے وجہ بتادی

0

ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے ویسے تو ہروقت والدین یا گھر کے بڑوں کے نشانے پر رہتے ہیں مگر اب ڈاکٹرز نے گیم کھیلنے کی ایسی وجہ بیان کی کہ کوئی انہیں نہیں روکے گا۔

برطانوی ماہرین نے گیمز کھیلنے والے بچوں کو بہترین ذہین اور مضبوط ذہن کا مالک قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنا بہترین دماغی ورزش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنے سے بچوں کی یادداشت مضبوط اور بھولنے کی بیماری ختم ہوجاتی ہے البتہ معمر افراد اگر یہ عمل کریں تو اُن کا حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔

پروفیسر رابرٹ الز کا کہنا تھا کہ ’تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ میں چالیس لاکھ کے قریب بچے مختلف دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا یا علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے متعدد بچوں کی یادداشت مکمل طور پر ختم بھی ہوچکی ہے‘۔

مزید پڑھیں: موبائل پر 9 گھنٹے گیمز کھیلنے والا بچہ قابل رحم حالت کا شکار

محقق کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کا دماغ متحرک ہوتا ہے اور ان کے سست کرنے والے خلیات بہتر انداز میں کام کرنا شروع کردیتے ہیں، ایک ہی مشن یا چیز پر سے حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے‘۔

دوسری جانب تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سے بچوں کو صرف دو گھنٹے ہی گیم کھیلنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر اس کی وجہ سے آنکھیں بھی کمزور ہوسکتی ہیں۔

وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی پیشکش تین بہادر نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی

0

لاہور: اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی، فلم 14 دسمبر سے بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی پیشکش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کے رنگا رنگ پریمیئر کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

فلم کے پریمیئر میں اداکار و ہدایت کار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلم کی کہانی کو سراہا۔

اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات بھی تین بہادر کی مداح نکلیں، ماہرہ خان نے کہا کہ ’پاکستان کا ہر بچہ بہادر ہے‘ جبکہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’بچپن میں بہت بہادر اور ایڈونچرز تھی‘۔ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز 14 دسمبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’ہر کسی کے اندر ایک سپر پاور ہوتی ہے اور ہر کوئی کسی نہ کسی کا بہادر ہوتا ہے‘۔ انہوں نے اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن بارش ہورہی تھی اور ایک بلی کا بچہ بھیگ رہا تھا جسے میں اُٹھا کر گھر لے آیا اور اس کا خیال رکھا بغیر کسی کے کچھ کہے تو میرے والد نے کہا کہ فہد تم میرے بہادر ہو۔

فلم کے تین کردار سعدی، کامل اور آمنہ کی ہوشیاری اور روشن بستی کو بچانے کے لیے ان کی بہادری بچوں کے لیے مثال بن گئی ہے۔

پریمیئر دیکھنے کے بعد بچوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی بچوں کے لیے بہت اچھی فلمیں بناتا ہے، ہمیں فلم دیکھ کر یہ سبق ملا کہ پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا چاہئے۔

تھرپارکر: چیف جسٹس ثاقب نثار کی مٹھی اسپتال آمد پر انتظامیہ کے جعلی اقدامات

0

تھرپارکر : مٹھی سول اسپتال انتظامیہ نے چیف جسٹس کو متاثر کرنے کے لیے جعلی کیمپ لگایا، جس میں مریض بھی جعلی بلوائے، چیف جسٹس کے جاتے ہی کیمپوں کو اکھاڑ دیا گیا، مریض بستر اٹھا کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے تھر پارکر کے دورے کے موقع پر انتظامیہ نے سب اچھا دکھانے کے ڈرامے رچائے، مٹھی اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے باہرایک عارضی کیمپ لگایا تھا۔

جونہی چیف جسٹس واپس گئے اسپتال کا بوریا بستر بھی لپیٹ دیا گیا، عارضی کیمپ سے جعلی مریض بھی روانہ کردیئے گئے، انتطامیہ کی ہیرا پھیری صرف یہیں تک ہی محدود نہیں تھی۔

چیف جسٹس کے آنے سے پہلے انتظامیہ کی دوڑیں لگی رہیں، سول اسپتال مٹھی کو دلہن کی طرح سجادیا گیا۔ دیواروں کو نیا رنگ اور نئے ٹائلز لگا کر چمکا دیا گیا۔

اسپتال کو اندر اور باہر رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے سجا دیا گیا تھا۔ ایمبولنسز کو بھی تیار کراکے کھڑا کردیا گیا۔ جو ان کے جاتے ہی وہاں سے غائب کردی گئیں۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کی تھر آمد، سندھ حکومت نے تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے لگا دیئے

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سول اسپتال مٹھی کے دورے کے موقع پر انتظامات پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی سرزنش کی، چیف جسٹس نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ادویات نہیں، یہ کیسی ایمرجنسی ہے؟ ایسی صورتحال سے بہتر ہے کہ اسپتال ہی بند کردیں۔

سول اسپتال مٹھی کے باہر چیف جسٹس سے ملنے تھری باسی بھی آئے، فریادیوں نے اسپتال کی حالت زار بتائی اور کہا کہ کچھ نہیں بدلا، کل ہی صفائی ہوئی ہے۔

بیماریوں‌ کا سدِباب، فوربرڈ یونیورسٹی اور محکمہ صحت کا مشترکہ تحقیق کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ مل کر پاکستانی ڈاکٹر تحقیق کریں گے جس میں متعدد بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات تلاش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر صحت نے یہ اعلان بدھ کے روز بریڈفورڈ یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا، قبل ازیں پروفیسر جون رائٹ کی سربراہی میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے وفد نے عامر محمد کیانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’بریڈ فورڈ یونیورسٹی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں تحقیق کے لیے آئے گی اور ہم مشترکہ مطالعہ کریں گے جس میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات کو تلاش کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرعامر کیانی کا وزارت صحت کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اُن کا کہنا تھا کہ تحقیق ذہنی بیماریوں سمیت مختلف امراض پر کی جائے گی اور اس میں بیماریوں کو روکنے کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’مشترکہ مطالعے کی مدد سے جہاں بیماریوں کے پھیلنے کی وجوہات معلوم ہوں گی وہیں اس کے نتائج عالمی سطح پر بھی مدد فراہم کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ رابرٹ یونیورسٹی کی تحقیق شعبہ صحت کے لیے بڑا اقدام ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت جلد تھر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی: وفاقی وزیر صحت

قبل ازیں ہفتے کے روز وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سستا علاج و معالجہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اس ضمن میں حکومت جلد ملک بھر کے غریبوں میں صحت کارڈ فراہم کرے گی۔

نابینا ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ‌ بنانے کے لیے پرعزم ہسپانوی لڑکی

0

میڈرڈ: بینائی سے محرومی کے باوجود ہسپانوی ایتھلیٹ نے ہمت نہیں‌ ہاری، ورلڈ‌ریکارڈ بنانے کا عزم کر لیا.

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کیرمین لوپیز سمندر کو دیکھنے سے تو قاصر ہے، مگر اس کی بلند و بالا لہروں سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے.

کیرمین نے اپنے لیے سرفنگ کا مشکل میدان چنا ہے، وہ ایک انسٹرکٹر کی رہنمائی میں سرفنگ کرتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس مشکل فن میں پختگی حاصل کرتی جارہی ہے.

اس باہمت لڑکی نے کیلی فورنیا میں ہونے والے ورلڈ اڈپٹیو سرفنگ چیمپین شپ میں‌ حصہ لینے کا اراہ باندھ لیا ہے، کیرمین لوپیز اس مقابلے میں‌ حصہ لینے والی پہلی ہسپانوی نابینا ایتھلیٹ‌ ہوگی، جو ایک ریکارڈ ہے.

کیرمین نے ایک اپنے ایک بیان میں‌ کہا کہ دیگر جگہوں کے برعکس یہ سمندر ہے، جہاں وہ خود کو آزاد اور پرسکون محسوس کرتی ہے، سرفنگ بورڈ اسے اعتماد دیتا ہے.

مزید پڑھیں: نیویارک : نابینا مصورہ نے اپنے فن سے احساسات کو رنگوں کی زبان دے دی

بچپن میں‌ ایک مرض کے باعث بینائی سے محروم ہونے والی کیرمین لوپیز کے مطابق وہ دیگر سرفرز ہی کے مانند ہے اور ان ہی کی طرز پر مقابلے میں اترے گی، اس نے کبھی اپنی معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا.

کیرمین لوپیز کا 2024 کے پیرا اولمپکس میں‌ بھی حصہ لینے کا ارادہ ہے.

آسٹریلیا نے بدھا کا ’گندھارا مجسمہ‘ پاکستان کو واپس کردیا

0

کینبرا: آسٹریلین شہری نے بدھا کا گندھارا مجسمہ پاکستان کو واپس کرکے اچھی روایت قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھا کا گندھارا مجسمہ واپس کرنے کے لیے کینبرا کے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سول سوسائٹی، وزراء کے اہلخانہ، یوتھ، کمیونٹی سروسز سمیت میڈیا نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون رومی ڈنگل کی والدہ 1970 کے اوائل میں گندھارا مجسمہ آسٹریلیا لائی تھیں، ان کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ مجسمہ پاکستان کو تحفے کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ اسے اس کی اصل جگہ پر پہنچایا جاسکے۔

پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندھارا مجسمہ ثقافتی تاریخ اور پاکستان کی ورثہ کا اہم عنصر ہے، یہ تحفہ پاکستان کے لیے مجسمے سے بہت بڑھ کر ہے۔

مزید پڑھیں: شاہراہ ریشم پرسفرکرتی گندھارا تہذیب

بابر امین نے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مجسمہ آرٹ کے شوقین افراد کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ عوام کو اس کی قدرو قیمت کا اندازہ ہوگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک حصہ ہے جس کا تعلق پوری دنیا میں رہنے والے افراد سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ یہ مجسمہ پشاور کے علاقے میں موجود سوات وادی سے لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجسمہ سازی گندھارا آرٹ سے متاثر ہو کر شروع کی گئی۔ گندھارا آرٹ وہ آرٹ ہے جو بدھ مذہب کے ماننے والوں نے شروع کیا اور اسے ’بدھسٹ آرٹ‘ کہا جاتا ہے۔

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

0
Karachi

کراچی: سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز کی کام یاب کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے مزید بارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں جو سائبر کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ اور کھارادر سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے، ان ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ، فاروق مایا گروپ اور غفاز ذکری گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ اور متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  ارشد پپو قتل کیس : رینجرز نے عزیر بلوچ کا حلفیہ اعترافی بیان پیش کردیا


ترجمان رینجرز نے بتایا کہ نبی بخش اور ملیر کالونی کے علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ ملزمان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے مطابق نبی بخش کے علاقے سے ملزم عبد المتین کو گرفتار کیا گیا، ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

گوگل Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر کیوں دکھاتا ہے؟

0

واشنگٹن: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آخر کار اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انٹرنیٹ پر بے وقوف لکھنے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی گزشتہ روز امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے سوالات کے جوابات دیے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن تعصب پر مبنی ہے اس لیے وہ لفظ Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔

سندر پچائی نے کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر گوگل سرچ انجن کے تکینکی نکات اور طریقہ کار کو بھی بیان کیا۔

کانگریس کمیٹی کے اراکین نے دوران وضاحت ایک اور سوال اٹھایا کہ روزانہ کروڑوں صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے سامنے یہ ساری تصاویر بھی جاتی ہوں گی۔

گوگل کے سی ای او نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ’امریکی صدر ٹرمپ ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے جیسے دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم  تحریر کریں تو نریندر مودی کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین حکمرانوں کی تصاویر مختلف ناموں سے شیئر کرتے ہیں، اسی طرح ٹرمپ کی بہت سی تصاویر صارفین نے Idiot کے نام سے شیئر کی ہوئیں ہیں اس لیے اُن کا نام آجاتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں کروڑوں صارفین روزانہ مختلف چیزیں تلاش کرتے ہیں۔