اتوار, جون 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 23808

گوجرانوالہ، بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوان کا ڈرامائی اغوا

0

گوجرانوالہ: بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند نوجوان نے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا کر اہل خانہ سے تاوان کی رقم طلب کرلی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام تر حقیقت عیاں کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں پانچ  روز  قبل حذیفہ نامی نوجوان اغوا ہوا جس  کے بعد اہل خانہ کو ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں نوجوان کی رہائی کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کےاغوا کاڈراپ سین اُس وقت ہوا جب اہل خانہ کو موصول ہونے والی کال کی لوکیشن تلاش کی گئی، حیران کن طور پر اغوا کاروں اور مغوی کا مقام ایک ہی نکلا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حذیفہ کو بازیاب کرا کے فوری گرفتار کرلیا، دوران تفیش نوجوان کا کہنا تھا کہ میں بیرونِ ملک جانے کا خواہش مند تھا مگر رقم نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پارہا تھا۔

اُس نے بتایا کہ اگر اہل خانہ سے رقم وصول کرلیتا تو چند روز بعد اپنے گھر والوں کو ظاہر کرتا کہ مذکورہ رقم کسی سے قرضے کے طور پر حاصل کی اور اس طرح بیرونِ ملک جاکر نوکری حاصل کرلیتا۔ ملزم نے بتایا کہ اہل خانہ سے ٹیلی فون پر اُس نے خود تاوان کی رقم کا مطالبہ آواز تبدیل کر کے کیاتھا جسے کوئی بھی پہنچان نہ سکا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، مراد علی شاہ

0
separate province

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، جو لوگ دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں۔

یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد دہشت زدہ تھا، ہرجگہ قتل عام ہوتا تھا، بھتہ خوری اور بوریوں میں لاشیں ملا کرتی تھیں، لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے تھے لیکن آج کا کراچی اس سے پوری طرح مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تین گھنٹوں پر محیط تقریر میں کوئی بات قابل ذکر نہ تھی، سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں، ہم نے سال09-2008 سے ابھی تک سندھ میں 833 بلین روپے خرچ کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں الگ صوبہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں اگر اب بھی کسی کے دل میں کوئی خلل ہے تو نکال دے، جس دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں، میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج پورے ملک میں جنوبی پنجاب صوبے کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں لعنتیں دی جارہی ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے، یہی باتیں بلاول اور زرداری بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں۔

قبل ازیں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی بھی سندھ میں صوبہ بنانے کا اعلان کرچکے ہیں، ایم کیوایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے تو جنوبی سندھ صوبے کی تحریک بھی شروع کردی ہے، اب سندھ میں ایک اور صوبہ بنے گا یانہیں یہ تو وقت بتائے گا۔

فیس بک پوسٹ کو واٹس ایپ پر بھیجنا ممکن ہوگا

0

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپ میں نئے فیچر کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد اب صارفین کسی بھی پوسٹ کو آسانی کے ساتھ واٹس ایپ پر بھی شیئر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکثر صارفین کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ جو پوسٹ فیس بک پر دیکھ رہے ہیں اُسے اپنے واٹس ایپ کے دوستوں  اور عزیزوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکیں تاہم ایسا ممکن نہیں تھا۔

فیس بک استعمال کرنے والا صارف اگر کوئی پوسٹ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا خواہش مند ہوتا تو وہ  اس کا لنک بھیجتا تھا تاہم اب سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اس شکایت کو دور کرنے کی کوشش شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹا گرام کی ویڈیو دیکھنا واٹس ایپ پر ممکن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اب فیس بک صارفین اپنی پسندیدہ پوسٹ کسی بھی واٹس ایپ کے نمبر پر براہ راست بھیج سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کی آزمائش کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ فیس بک نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو ایک بار پھر بحال کرنے کے لیے اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ابھی چونکہ یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے لہذا اسے متعارف ہی نہیں کرایا گیا تاہم جیسے ہی اس کا کامیاب تجربہ کرلیا جائے گا یہ دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا نیا فیچر متعارف، ناپسندیدہ کمنٹس رپورٹ کریں

اس ضمن میں شائع ہونے والی روپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’فیس بک کا یہ اقدام اس لیے ہے کہ بہت سارے صارفین نے اپنے آئی ڈی پر تمام رابطے کے لوگوں کو ایڈ نہیں کیا ہوا، اس فیچر کے آنے کے بعد کسی بھی پوسٹ کی تشہیر بہت آسان ہوجائے گی‘۔

واضح رہے کہ فیس بک نے گزشتہ دنوں ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت آئی او ایس فارمیٹ استعمال کرنے والے صارفین انسٹاگرام پر جانے کے بجائے ویڈیوز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد ہے، اسد عمر

0
asad umer

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی جمہوریت کی بنیاد ہے، اپنا ایجنڈا من و عن نافذ کریں گے اور اس پرعمل بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، اسد عمر نے نے کہا کہ حکومتی وزیروں کی فوج نے بیٹھ کر آج پریس کانفرنس کی، وزیروں کو پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اعتراض تھا، اعتراض کا جلد ایسا جواب دیں گے جس سے ان کی تشفی ہوجائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کے پی کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، کے پی میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو دوبارہ منتخب نہیں کیا جاتا، پختونخوا میں آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف ہی کی ہوگی، تحریک انصاف پہلے سے زیادہ نشستوں کے ساتھ کامیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا

اسد عمر نے کہا کہ حکومتی وزیروں کا اعتراض ہمارے 100 روزہ منصوبے پر تھا، ن لیگی وزیروں کا اعتراض انتہائی مضحکہ خیز تھا، کہتے ہیں ہمارا ویژن چھاپا ہے دوسری طرف کہتے ہیں یہ عملی ایجنڈا نہیں، وزیر گفتگو سے پہلے فیصلہ کرلیں کہ ان کا حقیقی اعتراض ہے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر آئین کا آرٹیکل 38 اُٹھا کر پڑھ لیں سارے شبہات دور ہوجائیں گے، صحت، تعلیم، رہائئش اور روزگار کی فراہمی آئینی طور پر حکومت کے ذمے ہے، بدقسمتی سے حکومتوں نے اس سے پہلے یہ ذمہ داری نبھائی نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

نواز شریف عدلیہ اورفوج کےغیرجانب دار ہونے پر خفا ہیں: عمران خان

0
imran khan

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جسٹس(ر) قیوم جیسے جج چاہتےہیں، وہ عدلیہ اورفوج کےغیرجانب دار ہونے پر خفا ہیں.

پی ٹی آئی چیئرمین نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں، عدلیہ اورفوج ان کا ساتھ دے، نوازشریف کے پاس نہ تو ثبوت ہیں، نہ ہی منی ٹریل، آرمی چیف کے اس بیان میں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، شفاف الیکشن کروائیں گے، آخر غلط کیا ہے، تمام جماعتوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی.

[bs-quote quote=”نوازشریف نے الیکشن کو کاروبار بنا دیا، ہماری حکومت آئی تو تمام ادارے شفاف کام کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

انھوں نے چیلنج کیا کہ دھرنے سے متعلق کوئی ٹیپ ہے تو ن لیگ سامنے لائے، دھرنےمیں جنرل (ر) ظہیرالاسلام کا کوئی کردار نہیں تھا، نوازشریف کو سب کچھ بعد میں یاد آتا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ میں نےصرف چار حلقوں کے نتائج چیلنج کیے، دھاندلی نہیں ہوئی تھی، توچارحلقےکھول دیتے، شریف خاندان نے نیب کوادارہ نہیں بنے دیا.

انھوں نے کہا کہ بھٹونے جس دورمیں الیکشن لڑا، وہ اور دورتھا، آہستہ آہستہ الیکشن میں پیسہ چلنا شروع ہوگیا، نوازشریف نے الیکشن کو کاروبار بنا دیا، ہماری حکومت آئی تو تمام ادارے شفاف کام کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام میں مقبولیت کی وجہ سےلوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، کچھ الیکٹیبلزکو پارٹی کے لوگ پسند کرتے ہیں، کچھ کو نہیں، الیکٹیبلز صرف الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے، وہ ملک کو نہ تو اوپرلے جا سکتا ہے، نہ ہی نیچے۔

انھوں نے سوال کیا کہ نوازشریف اوراس کے بچےارب پتی کیسے بنے؟ اسحاق ڈارکے بچے دبئی میں بیٹھ کرارب پتی بنے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت کے پیسے بنانےکےطریقے ایکسپوزکریں گے۔

انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان عمران خان کا وژن ہے، ہمارانیب کسی کونہیں بخشےگا، بلاتفریق سب کااحتساب ہوگا، ہماری حکومت میں تمام ادارےشفاف کام کریں گے، خیبرپختونخواہ میں نیب آج بھی ایکٹو ہے، نیب ہی نے تحریک انصاف کے وزیر ضیا اللہ آفریدی کو پکڑا۔


تین بارکے منتخب وزیراعظم نے عدالت میں شرمناک بیان دیا، عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

دبئی: مسیحی شخص کا مسلمانوں کے لیے مسجد کا تحفہ

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کے پہاڑی علاقے فجیرا میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد تعمیر کرکے مسلمانوں کو بطور تحفہ پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے عیسائی شخص سجی شیریان نے لیبر کیمپ میں اپنی جیب سے 15 لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرکے مسلمانوں کے لیے مسجد تعمیر کی اور عطیات لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔

سجی شریان کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اگر مسلمان نماز کی ادائیگی کے لیے جائیں تو کم از کم انہیں 20 درہم آمدورفت کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں اسی طرح کا سلسلہ جاری رہتا تو ماہانہ 100 درہم سے زیادہ کے اخراجات صرف مسجد جانے اور آنے میں آتے جو ایک مزدور برداشت نہیں کرسکتا‘۔

مزدور کیمپ کے رہائشی افراد نے مسجد کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے لیے بہت دور جانے کی ضرورت پڑتی تھی مگر اب ہم یہاں باآسانی نماز ادا کرسکیں گے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

امریکی نائب صدر کی شمالی کوریا کو ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

0
Mike Pence

واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ ٹرمپ میٹنگ سے واک آؤٹ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا امریکی صدر کے ساتھ کھیلنے کی سوچ بھی رکھتا ہے تو یہ ایک سنگین غلطی ہے، امریکا شمالی کوریا کا جوہری معاہدے جاری رکھنے کو مزید برداشت نہیں کرے گا، امید ہے کہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کردے گا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے دعوت نامے پر شمالی کوریا کے دعوت نامے پر تقریبا دو درجن غیر ملکی صحافیوں نے شمالی کوریا کا رخ کرلیا ہے، جہاں وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو منسوخ ہوتے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکا کو صدر ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے حکام پر ایٹمی ہتھیاروں کے تلفی کے لیے غیر ضروری دباؤ ڈالے جانے پر شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہ کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

نائب وزیر خارجہ کم کی گوان نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی میں بولٹن کی شخصیت پر روشنی ڈال چکے ہیں اور جان بولٹن سے ہماری بیزاری چھپی ہوئی نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جنرل جوزف کا آرمی چیف سے رابطہ، سبیکا کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

0

راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سےامریکی سینٹرل کمانڈکےسربراہ نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں : ہیوسٹن اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ

یاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاکستانی طالبہ ایکسچینج ایئر پروگرام کی طالبہ تھی، وہ 21 اگست 2017 کو یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی تھیں اور 6 جون کو اُن کی وطن واپسی تھی۔

سبیکا شیخ کا جسد خاکی امریکا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آج شب پہنچ جائے گا، اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کا نماز جنازہ گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق سبیکا شیخ کی میت آج شب کراچی پہنچے گی

علم کی شمع  کو تقویت دینے کے لیے امریکا جانے والی پاکستانی طالبہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی تھیں وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اور ذہین تھیں، والدہ ، بہن بھائی اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور مقتولہ کے کمرے میں رکھی شیلڈ و اعزازت کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

0
barack obama

واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما ٹی وی پروگرام اور فلمیں بنائیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی دو مقبول ترین شخصیات امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے ہائر گراؤنڈز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی بنائی ہے، ان کی کمپنی نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نیٹ فلکس حکام کے مطابق ان سیریز اور فلموں میں اسکرپٹڈ اور ان اسکرپٹڈ سیریز کے لیے دستاویزی ڈرامہ اور دستاویزی فلمز اور فیچرز شامل ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے مشعل اوبامہ کا کہنا ہے کہ براک اور وہ ہمیشہ سے ہی کسی کو متاثر کرنے کے لیے داستان گوئی کی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔

نیٹ فلکس ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکٹھا کریں گے جو لوگوں میں ہمدردی اور باہمی ربط اجاگر کریں گے اور ان کی مدد کریں گے کہ وہ اپنی کہانی دنیا کو بتائیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اپنی صدارت کے دوران سب سے خوشگوار لمحات وہ تھے جو ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے متاثر کن افراد سے ملتے، ان کی مدد کرتے اور ان کے تجربات سنتے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

آگرہ کی آلودگی نے تاج محل کا حسن گہنا دیا، عدالتی حکم کے باوجود حکومت غافل

0

آگرہ: سترہویں صدی میں تعمیر کردہ تاج محل اپنا اصل رنگ روپ کھو رہا ہے، جس کی وجہ سے اس عالمی ورثے پر خطرات کے بدل منڈلا رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سات عجائبات میں شمار ہونے والے تاج محل کا بیش قیمت سفید سنگ مرمر زرد اور سبز رنگ میں‌ تبدیل ہوجاتا ہے، اس ضمن میں‌ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے غیرملکی ماہرین کی خدمات کرنے کے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں‌ ہوسکا.

واضح رہے کہ آگرہ کا شمار دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے، یہ آلودگی محبت کی اس عظیم یادگار کو براہ راست متاثر کر رہی ہے.

تاج محل اپنے پہلو میں بہتے آلودہ دریا، گاڑیوں اور کارخانوں کے دھویں اور اسموگ کی زد میں ہے، بھارتی عدلیہ نے حکومت کو مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تعمیرکردہ اس شاہ کار کی دیکھ بھال میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی تھی، جس پر تاحال عمل نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ آگرہ میں ہونے والی بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے محبت کی عظیم الشان علامت تاج محل کے چار صدیوں سے کھڑے مینار منہدم ہوگئے۔


محبت کی عظیم الشان علامت تاج محل کے صدیوں پرانے مینار ٹوٹ گئے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔