اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 24666

شیخ حمدان بن راشد کا بلند عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے مزدور کو خراج تحسین

0

دبئی : اپنی بلند اور خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ عمارتوں کے لیے مقبول دبئی کی سڑکوں کے دونوں طرف چمکدار شیشوں سے مزین ان عمارتوں کی صفائی دیدنی ہے لیکن یہ عمل نہایت خطرناک بھی ہوتا ہے۔

فلک کو چُھوتی عمارتوں میں لگے شیشوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ آلودگی ان شفاف شیشوں کو پراگندہ نہ کردے اور

یہ یقینآ ایک جان جوکھوں والا کام ہے اور اسے انجام دینے والے لائق تعریف ہیں۔
بات احسن اقدام اور محنت کی ہو تو دبئی کے ولی عہد حمدان بن راشد تعریف اور حوصلہ افزائی کیے بغیر نہیں رہ سکتے چنانچہ حسب روایت انہوں نے کئی منزلہ بلند پر رسی سے لٹک کر شیشے صاف کرنے والے ایک کارکن کو سراہا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے عقب میں رسی سے لٹکے محنت کش کو صابن اور کپڑے سے شیشے کو صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جسے شیخ حمدان نے اس ویڈیو کے ذریعے خصوصی طور پر شکریہ کہا۔

شیخ حمدان بن راشد کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی دھوم مچ گئی اور صارفیں نے ولی عہد کے خوبصورت پیغام اور اُن کی نرم دلی کو پسند کیا اور باہمت مزدور کی حوصلہ افزائی کی۔

پدماوتی تنازع: پریانکا انتہا پسندوں‌ کے خلاف میدان میں آگئیں

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا انتہا پسندوں کے خلاف کھڑی ہوگئیں اور انہوں نے فلم پدماوتی کی کاسٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راجپوت برادری کی رانی ‘پدمنی‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز روکنے کے لیے انتہاء پسند تاحال بے قابو ہیں، فلم کی ریلیز روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تاہم عدالت نے اُسے مقررہ وقت یعنی یکم دسمبر کو ہی ریلیز کرنے کا حکم دیا مگر فلم ڈائریکٹر نے کشیدگی کے باعث پدماوتی کی ریلیز ملتوی کردی۔

راجپوت برادری کی تنظیم شری راجپوت سبھا کے صدر نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز سے مذہبی جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے۔

مزید پڑھیں: سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے ہندو انتہاء پسند اس قدر بے قابو ہوگئے انہوں نے نومبر میں ایک شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور مذکورہ مقام پر فلم کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ بھی تحریر کیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’مقتول کی شناخت 40 سالہ چیتن سینائی کے نام سے ہوئی، لاش کے قریب پتھر پر تحریر کیا گیا تھا کہ ’ہم صرف پتلے نہیں جلاتے بلکہ بندے کو لٹکا بھی دیتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

سنجے لیلا بھنسالی اور اداکاروں کے سر کی قیمتیں مقرر ہونے اور تمام تر تنازع کے باوجود بالی ووڈ شخصیات فلم کی حمایت کے لیے میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں، نامور اداکاروں نے انتہا پسندوں کے احتجاج اور دھمکیوں کے خلاف آواز بھی بلند کی۔

حال ہی میں امریکی ٹی وی شو کی شوٹنگ مکمل کر کے ممبئی واپس آنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی فلم پدماوتی کے خلاف جاری رہنے والے تنازع پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔

اسے بھی پڑھیں: فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

بھارتی ٹی وی کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ ’میں سنجے لیلا بھنسالی کو اچھی طرح سے جانتی ہوں ، اچھی شخصیت کے حامل ڈائریکٹر کبھی بھی متنازع موضوع نہیں منتخب کرتے بلکہ اپنی فلم میں حقیقت کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باجی راؤ مستانی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

0

موجودہ دور میں گوگل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیں سب بتا دیتا ہے یہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور ہوا ہے، سال 2017 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلموں اور کہانیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

رواں سال گوگل پر سرچ کی جانے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ ہے جو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم  ’’رئیس‘‘ نے بھی گوگل کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔

باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ نے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مقبولیت کے لحاظ سے اس فلم نے عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم ’’رئیس‘‘ نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے کیلئے کافی دباؤ ڈالا، تاہم یہ فلم مقررہ تاریخ پر ہی ریلیزہوئی۔

کھیل کے شعبے میں کرکٹ کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اس حوالے سے بھارتی کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ نے گوگل سرچنگ میں دوسرا نمبر لے لیا۔

تیسرے نمبر پر کرکٹ کے ہونے والے میچوں کا اسکور جاننے کیلئے ’’لائیو کرکٹ اسکور‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

 بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے گوگل پر چوتھا نمبر حاصل کیا، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’دنگل‘‘ نے سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کی ہے، عامر خان کی یہ فلم ان کی ’’پی کے‘‘ سے بھی مقبول فلم ثابت ہوئی۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور کی رومانٹک فلم ‘’ہاف گرل فرینڈ‘‘ بھی گوگل پر سرچ کی گئی۔ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں41کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم گوگل پر پانچویں نمبر پر رہی۔

اس کے علاوہ دیگر فلموں میں ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ’’منا مائیکل‘‘ ’’جگا جاسوس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ نے بالترتیب نمبر حاصل کیے۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے عمران خان کو بوڑھا قرار دے دیا

0

حیدرآباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں عمران خان کو کرکٹ کھیلتے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیئنر رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے قائم علی شاہ اپنے آپ کو جوان ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، کئی مواقعوں پر وہ اپنے آپ کو جوان ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

حیدرآباد میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے ایک بار پھر خود کو کم عمر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان خود کو جوان نہ سمجھیں کیونکہ وہ بوڑھے ہوچکے، جب میں کالج میں پڑھتا تھا تو عمران خان کو کرکٹ کھیلتے دیکھا‘۔

مزید پڑھیں: اب بھی جوان ہوں، ذمہ داری ملی تو کام کروں گا، قائم علی شاہ

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف تحریک کی دھمکی تو دیتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے کیونکہ تحریک چلانا آسان کام نہیں اور ویسے بھی میاں صاحب اپنی ہی حکومت میں غیر مقبول ہوگئے‘۔

سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے سندھ سے وعدے پورے نہیں کیے، پیپلزپارٹی صوبے کی آواز اور اس کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی جوان ہوں زیادہ کام کرسکتا ہوں، قائم علی شاہ

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے گزشتہ برس جولائی میں قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ کا قلمدان واپس لے کر اُن کی جگہ مراد علی شاہ کو تعینات کیا تھا۔

قائم علی شاہ کا سفر زندگی

سندھ کی وزارت اعلیٰ کا منصب 3 بار حاصل کرنے کا اعزاز رکھنے والے سید قائم علی شاہ خیر پور کے ایک متوسط خاندان میں پیدا ہوئے اور وہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کراچی میں سندھ مسلم لا کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل  کی اور پھر قانونی کام سیکھنے کے لیے خیرپور تشریف لے گئے۔

وکالت کے دوران آپ کی غوث علی شاہ سے دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔

قائم علی شاہ نے ایوب خان کے دور میں دو بار بیسک ڈیموکریکٹس (بی ڈی ممبر) کا الیکشن لڑا اور رکن منتخب ہوئے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، وہ خیرپور سے ضلعی کونسل کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد 1966 میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

قائم علی شاہ نے 1970 کے انتخابات میں خیر پور میں غوث علی شاہ کوشکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ بعدازاں وہ صنعتوں کے  وزیر مملکت بنے، آپ نے 1983 میں جنرل ضیا الحق کے خلاف جمہوریت بحالی کی مہم چلائی تاہم پارٹی پالیسی کے تحت انہیں روپوش بھی ہونا پڑا۔

قائم علی شاہ پہلی مرتبہ دسمبر 1988 میں سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تاہم انہیں فروری 1990 میں عہدے سے ہٹا کر آفتاب شعبان میرانی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔ آپ نے1988 ، 1990، 1993، 2002، 2008، اور 2013 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کو 3 بار وزیر اعلیٰ سندھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

حکمران بہت جلد جیلوں‌ میں‌ ہوں‌ گے: علامہ طاہر القادری

0
Tahir-ul-Qadri

لاہور: جلد حکمرانوں کا مواخذہ ہوگا، موجودہ حکمران جیلوں میں جائیں گے، جھوٹ اورمہلت کے دن ختم ہوگئے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کیا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم حکمرانوں کااحتساب کرے گی، وہ دن دور نہیں، جب حکمران جیلوں میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ حق میں آئے تو نوازشریف خاموش رہتے ہیں،خلاف آئے تو عدل کی بات شروع کردیتے ہیں، انھیں عدل کی بات کرتے ہوئے ماضی کودیکھنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گرا دیں گے، طاہر القادری

انھوں نے سوال کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کے ساتھ عدل کیوں نہیں کیا گیا، وہاں خونیں کھیل کھیلا گیا، اس وقت نوازشریف اقتدار میں تھے، مگر انھوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت تک نہیں کی۔

یاد رہےچند روز قبل طاہر القادری نے عوامی احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی حریف عمران خان اور آصف علی زرداری بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور وہ انھیں اپنے دائیں بائیں بٹھا کر دکھائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

ان کیمرہ اجلاس کا احوال میڈیا پر بیان کرنے والے اراکین کا معاملہ کمیٹی کے سپرد

0

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ان کیمرہ اجلاس کی باتیں باہرجانے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اور فاضل ممبران نے ایوان کے تقدس کو پامال کیا ہے جس پر کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں ہونے والی باتیں پبلک ہونے پرچیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ارکانِ پارلیمنٹ سے باز پرس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چند ارکان نے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کی باتیں افشاء کردیں جو کہ پارلیمان کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


 آرمی چیف کی سینیٹ کو بریفنگ، کب کیا ہوا ؟ لمحہ بہ لمحہ رپورٹ


انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ رول 225 کے مطابق ان کیمرہ بریفنگ کی تفصیلات کی تشہیرکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے جس میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی رہنما شامل ہوں گے کمیٹی جانچ کرکےآئندہ ان کیمرہ اجلاس کی حکمت عملی تیارکریگی اور جو ان کیمرہ سیشن سےمتعلق ارکان سینیٹ پرقدغن لگائیں گے۔

رضا ربانی نے کہا کہ بات باہرجانی ہےتوان کیمرہ کافائدہ نہیں چند ارکان خاص کر ایک رکن نے تمام باتیں پبلک کر دی ہیں، ایسا رویہ رکھنے پر آئندہ کون سا ادارہ یا شخص ان کیمرہ بریفنگ دینے پر تیار ہوگا۔


 پاک فوج کی قومی سلامتی کے امور پر سینیٹ ارکان کو بریفنگ


چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ میڈیا اپنا کام کرنے اور خبر دینے میں آزاد ہے اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تا ہم پارلیمانی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔

دریں اثناء چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کیا اور ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے ہوئے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سفارشات پرعمل شروع ہوگیا ہے اور یہ بات صوبوں کے علم میں لائی جا چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں‌ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو مزید بتایا کہ چاروں صوبوں میں‌ گیس کے مسائل ہیں جس کے لیے ایل این جی کے معاملے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ سے 3 ملاقاتیں ہوئیں جب کہ سوئی ناردن گیس حکام کے ساتھ بھی ایک ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس پر مشترکہ مفادات کی کونسل کے قوانین لاگو نہیں ہوتے تاہم ہر صوبے میں ایک ڈی جی پی مقرر کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے اس کے علاوہ پورے پاکستان میں ایک ریگولیٹر مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام معاملات مشترکہ مفادات کی کونسل میں موجود ہیں لیکن اس پر صوبے متفق نہیں ہو سکے ہیں تاہم معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی کوششیں جاری ہیں اور امید ہے جلد حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سینیٹ آمد اور متعلقہ سوالات کے جوابات دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سینیٹ کارروائی میں حصہ لینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

فہد مصطفیٰ کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟

0

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے مہوش حیات کو ملک کی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے اُن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراما انڈسٹری سے اپنے سفر کا آغاز کر کے فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی مہوش حیات اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں دیگر کرداروں کی طرح شان دار اداکاری کرنے والی مہوش حیات کا فن بھی سرچڑھ کر بولا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جس ڈرامے یا فلم میں کام کیا اُسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

مزید پڑھیں: کیا مہوش حیات نے گلوکار بننے کا فیصلہ کرلیا؟

حال ہی میں اداکارہ نے کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں معروف لیجنڈری پاکستانی اداکارہ نازیہ حسن کا گانا گا کر سب کو حیران کیا، یاد رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں شیراز اپل کے ساتھ گانا گا کر اپنے اندر چھپے فن کو مداحوں کے سامنے لائیں تھیں۔

پاکستان کے نمبر ون انعامی پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان جن کی شہرت اور اداکاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے معروف روزنامے سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ویسے تو بہت سی مشہور اداکارائیں ہیں تاہم مہوش حیات کی فنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ ہیں۔‘


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ

0
Qamar Zaman Kaira

لاہور: نوازشریف عدالتوں اور فوج پرتنقید کر رہےہیں، وہ عدلیہ پر حملہ آور ہو کر نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جمہوریت کے ساتھ چلنے کی بات ہے، جو خوش آئند ہے. انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں. انتخابات کا وقت پر ہونا ملک کے لیے ضروری ہے۔

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سیاست دان کو عدالتیں حق حکمرانی دیتی ہیں، جب کہ آئینی اور قانونی فیصلے عدالتیں کرتی ہیں، نوازشریف عدالتوں پر حملہ آور اور نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے، کچھ روز قبل پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے عندیہ دیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ ملا تو پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہوگی، نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔

خیال رہے کہ ملتان کے بعد پیپلزپارٹی نے اسلام آباد، سرگودھا، شیخوپورہ اور گجرات میں بھی جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

0

لاہور : بھارتی دہشتگردکلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتےکوپاکستان پہنچیں گی، کلبھوشن کی والدہ اوربیوی سے ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ھارتی دہشتگردکلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتےکوپاکستان پہنچیں گی، دونوں بھارتی خواتین واہگہ کےراستےپاکستان پہنچیں گی، جس کے بعد کلبھوشن کی والدہ اوربیوی کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دفترخارجہ اور سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی سےمتعلق معاملات کوحتمی شکل دی گئی۔

خیال رہے کہ کلبھوشن کی والدہ اوربیوی سے ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائے گی، ملاقات کے وقت بھارتی سفارتکار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتکار بھی موجود ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، دفتر خارجہ نے دہلی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کیں تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

ذرایع کے مطابق کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات دفترخارجہ میں کرائی جائےگی،جس کا دورانیہ پندرہ منٹ ہوگا، البتہ بھارت کی درخواست پر وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے سیکیورٹی خدشات پرملاقات کےمقام پردوبارہ غور کیا جاسکتا ہے، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کواسلام آباد کے لیےتین دن کاویزہ جاری ہوا۔
یہ ملاقات25دسمبرکوہوگی

بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں پیش کش کی گئی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومتِ پاکستان کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دیتی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی


واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

سیلفی لینے والے ذہنی مریض ہیں، ماہرین نفسیات کا انکشاف

0

لندن : سیلفی کے شوقین خبردارہوجائیں، ماہرین نفسیات نے انکشاف کردیا، سیلفی لینے والےذہنی مریض ہیں، برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیماری سیلفیٹس کہلاتی ہے، تین اقسام کی بیماری میں آپ کونسی اسٹیج پر ہیں ؟

حالیہ چند برسوں میں سیلفی لینے کا رواج بہت زور پکڑ چکا ہے، دفاتر، پارکوں، تفریحی مقامات اور پارٹیوں میں اب لوگ موبائل فون سے اکثر اپنی تصویریں بناتے نظر آتے ہیں اور سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا عام تفریح بن چکی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ عادت نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہیں۔

ماہرین نےخبردار کیا ہے کہ سیلفی کے شوقین ذہنی مریض ہیں، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تین اقسام کی بیماری کا نام سیلفیٹس ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلفی لینے والے خود پسند اور سوشل میڈیا پر مشہوری کے لیے سیلفیاں لیتے ہیں، کچھ منچلے تو سیلفی کے چکر میں جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں، یہ شوق کئی لوگوں کی جان بھی لے چکا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ پہلی اسٹیج پر مریض دن میں دو سے تین بار سیفلی لیتا ہے، زیادہ سے زیادہ سیلفیاں لینا اور سوشل میڈیا پرلگانا بیماری کی دوسری اسٹیج کہلاتا ہے، آخری اسٹیج پرمریض خود کو سیلفی لینے سے روک نہیں پاتا اور دن میں کئی بارسیلفی سوشل میڈیا پرلگاتا ہے۔

اپنی زندگی کے ہر لمحے کی تصاویر لینے کی عادت لوگوں کے اندر اہم لمحات کو یاد کرنے کی صلاحیت کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سیلفی لینے کی عادت یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات کی بہت کم باتیں ہی یاد رکھ پاتے ہیں کیونکہ سیلفی لیتے ہوئے لوگوں کی توجہ صرف ایک خاص چیز یا منظر پر مرکوز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زوم کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔