ہفتہ, فروری 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کیلیے کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اس سے قبل پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلیے پیش کردیئے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق 3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش کے میچز شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت کئے جائیں گے، جبکہ 100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے فروحت کئے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی سینٹرل جیل کے پھانسی گھاٹ کی دہشت آج بھی برقرار، رونگٹے کھڑے کر دینے والی ویڈیو رپورٹ

0
کراچی سینٹرل جیل

کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ کی دہشت آج بھی اسی طرح برقرار ہے، جیسے آج سے 126 سال قبل انگریز دور میں سینٹرل جیل کو تعمیر کیا گیا تھا اور اس پھانسی گھاٹ کی ایک دہشت قائم ہوئی تھی۔

پھانسی کی سزا پانے والے قیدیوں کو پھانسی سے قبل کیا کیا جاتا ہے اور رسی کو مکھن میں کیوں بھگویا جاتا ہے؟

126 سال پرانی انگریز دور کی بنی کراچی سینٹرل جیل سے سیاسی اور دہشت گرد تنظیموں کا راج کیسے ختم ہوا؟ دو دوستوں کو پھانسی سے ایک دن پہلے کس نے معاف کیا؟

اس رپورٹ میں پھانسی گھاٹ کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق پیش کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اقدامات پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟ کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟ جاوید لطیف

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جو اقدام کرتے ہیں اس پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے  اےآر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو میں کہا کہ خوف میں مبتلا ہو کر دونوں کمیٹیاں بنی تھیں، خوف ختم نہیں ہوا اسی طرح ہے اور مذاکرات کرنیوالے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش نہیں کررہے وہ انجوائے کررہے تھے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اندر بیٹھے بندےکو پتہ ہے یہ چھوڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اندر بیٹھے بندے کی کوشش ہے ان پر دباؤ بڑھے، کیا 9،10 مئی، 26 نومبر اور 190 ملین پاؤنڈحقیقت نہیں ہے؟، ایک ادارے کے اندر بغاوت کی منصوبہ بندی اور اکسانہ کیا حقیقت نہیں ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے امید لگائے بیٹھے تھے کہ 20 جنوری کو ایک شخص آئے گا اور اڈیالہ جیل کا دروازہ کھول کر لے جائیگا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکرات اور جیل میں بیٹھے بندے کو چھڑوانے کیلئے عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، 2014  میں ان کو سڑکوں پر لایا گیا، کیا آج تک وہ چیزیں تھمنے کا نام لے رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل استعمال کرتا ہے، جب علی امین گنڈاپور ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکتا ہے تو اسے ہٹا کر تازہ دم گھوڑا لے آتا ہے، یہ کیا طریقہ ہےکہ آج بھی بیک ڈور چینلز استعمال ہورہے ہیں، کہا جاتا ہے کہ سیاسی لوگوں سے بات ہونی چاہیے ہم سے نہیں ہونی چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو اقدام کرتے ہیں اس پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟ کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟ نہ تو وہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں اور نہ ہی تحریک کیلئے سنجیدہ ہیں، جو آئین وقانون کی بالادستی کی جدوجہد کرتے ہوئے گرفتار ہوا ہو تو پہلے میں اس کیلئےآواز اٹھاتا، جس طرح اسے اقتدار میں لایاگیا تھا تو وہ اب بھی یہی چاہتا ہے دوبارہ اسی طرح نوکری پر رکھا جائے۔

کراچی : حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد

0
حوالہ ہنڈی کراچی

کراچی : ایف ائی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 50 لاکھ روپے کیش 250 یورو برامد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بہادر آباد میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان میں ملزمہ فریدہ، خبیب ملک، لطیف ملک اور مزمل شامل ہیں، چھاپہ مار ٹیم نے فلیٹ سے 50 لاکھ روپے کیش ڈھائی سو یورو برامد کیے۔

چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ایک فلیٹ پر کی گئی اور کاروائی کے لیے متعلقہ عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے، فلیٹ کو حوالہ ہنڈی رقم کا کلیکشن پوائنٹ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے کہا کہ پاکستان میں یہ کاروبار فریدہ نامی خاتون چلاتی تھی ، سرچ اپریشن کے دوران حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 2 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ کارروائیاں گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں کی گئیں، گرفتار ملزمان عقیل اورسمیرجاوید نے حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ بنا رکھا تھا۔

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 بھارتی شہری ہلاک

0

سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے اس خبر حادثہ کی تصدیق کردی ہے، تاہم فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ مرنے والوں کا تعلق بھارت کی کس ریاست سے ہے۔

بھارتی قونصل خانے نے متاثرہ خاندانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مدد کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، میں نے جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل سے بات کی ہے، جو متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی۔

سعودی عرب: ہلال الاحمر نے عمرہ زائر کی زندگی بچالی

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کی جانب سے 7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی طوباس میں بمباری، قلقیلیہ میں مکان اڑا دیا

0
اسرائیل

اسرائیل کی فورسز نے مغربی کناے کے فلسطینی شہر طوباس میں بمباری کی ہے، جس میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں قتل و غارت گری جاری ہے، صہیونی فورسز نے طوباس کے علاقے میں بمباری کی جس میں دس فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل کی فوج نے ایک اور شہر قلقیلیہ میں بھی ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ فورسز گزشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں ایک مقتول فلسطینی کے گھر کو اڑانے کی تیاری کر رہی تھیں، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اب اس گھر کو مسمار کر دیا ہے، جو فلسطینی شہری جمال ابو ہنیہ کا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے جنین سمیت تلکرم میں بھی پرتشدد کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تلکرم میں ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا، اسرائیلی وزیر دفاع کی ڈھٹائی بھی برقرار ہے، انھوں نے کہ فورسز جنین میں ہی رہیں گی جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا

دوسری جانب آج حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور ہوگا، حماس 8 یر غمالی رہا کرے گا، جس کے بدلے میں اسرائیلی فورسز 110 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔

حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا

0
پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ

اسلام آباد : حکومت نےپی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا، جس میں جوڈیشل کمیشن کے بجائے خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر کے حوالے کردیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سےمتعلق یکسرانکارنہیں کیا اور کمیشن کےمتبادل خصوصی یاپارلیمانی کمیٹی بنانےکی تجویزدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکرکی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کوہی پارلیمانی کمیٹی کادرجہ دینےکی تجویز دی ، حکومت نے جواب میں ان حالات کا ذکر کیا، جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا اور ان وجوہات کا بھی ذکر کیا، جن میں کمیشن نہیں بن سکتا۔

ذرائع نے کہا کہ 9 مئی پہلے ہی عدالت میں زیرسماعت ہےکمیشن بنانےسےمتعلق رائےمانگی گئی، حکومت کےجواب میں اس حوالے سےآئینی وقانونی نکات کا حوالہ دیا گیا،

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تحریک انصاف کےلاپتہ افرادکی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی سےمتعلق قانونی وعدالتی فیصلوں کاحوالہ دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانونی طور پر ان کی عدالتوں سے ضمانت یا رہائی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق یا حکومت جواب کو ابھی پبلک نہیں کریں گے، تحریک انصاف مذاکرات میں واپس آئے گی تو جواب کمیٹی میں پیش ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ، اسپیکر کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد کمیٹی ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔

امریکا سے واپسی پر محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

0
محسن نقوی

اسلام آباد: امریکا سے واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے امریکی حکام، کاروباری برادری، اور سرمایہ کاروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، انھوں نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، وزیر داخلہ نے شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے جاری ترقیاتی کاموں کی کی رفتار کو سراہا۔

’بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے‘

محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن، اور ملکی امن و امان کی صورت حال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا

0

غزہ میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ پانچ تھائی شہریوں اور تین اسرائیلیوں کو جمعرات کو رہا کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل آٹھ اسیران جن میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی باشندے ہیں، جمعرات کو غزہ سے رہا کیے جانے والے ہیں۔

حماس کے عہدیدار کے مطابق اسرائیل کی غزہ کو امداد کی فراہمی میں تاخیر سے یرغمالیوں کا تبادلہ متاثر ہو سکتا ہے اسرائیل غزہ کو امداد کی فراہمی میں جان بوجھ رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ خطرے میں ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ حماس اب تک 7 اسرائیلیوں کو رہا کر چکا ہے جن کے بدلے 290 فلسطینی رہا ہوئے ہیں۔ حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو آج رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن : مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

واشنگٹن : مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

0
واشنگٹن مسافر طیارہ

واشنگٹن : امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں امریکن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 60 مسافر سمیت عملے کے چار افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے قریب مسافر طیارہ آسمان میں فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا اور دریا میں جاگرا۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ طیارےمیں 60 مسافر سمیت عملے کے چار افرادسوارتھے جبکہ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی موجود تھے۔

حادثہ رونلڈریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد رونلڈ ریگن ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا
ہے۔

امریکی فوج نے طیارے کی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ مسافر طیارہ امریکن ایئر لائن کا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے لینڈنگ کے دوران طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا یا اور دریا میں جاگرا ، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سرد موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوحادثےسے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق صورتحال کوغورسےدیکھ رہاہوں، طیارے میں سوار مسافروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتاہوں، جائےوقوعہ پرپہنچنےوالےریسکیوٹیموں کی کارکردگی کوسراہتاہوں۔