پورٹ آف اسپین : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق ساڑھےنوبجےشروع ہوگا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کومیچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 3 رنز سے ہرایا تھا جبکہ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزکوگرین شرٹس نے6 وکٹ سےشکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان دونوں میچوں میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان مین آف دی میچ رہے۔انہوں نے شاندار بالنگ کرکے 21 رنز پر7 وکٹ حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی
یاد رہےکہ دوسرے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئےاورانہیں اسپتال منتقل کرنے کےلیےایمبولینس کوگراؤنڈ میں ہی بلایاگیاتھا۔
واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کی قیادت میں آج ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسراٹی ٹوئنٹی جیت کرسیریزاپنےنام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔