اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25451

بھارت کیخلاف شاندار کارگردگی، مردان کا کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

0

مردان: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ اور جیت کے بعد مردان کے کاٹلنگ چونگی چوک قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے نام منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک فخرزمان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

مردان کے ضلع ناظم حمایت اللہ خان مایار نے کاٹلنگ میں دوران آباد چوک کا نام تبدیل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے ‘فخرزمان’ چوک رکھ دیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ سے تعلق رکهنے والے نوجوان کهلاڑی فخرزمان کی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکهانے پر ان کے اعزاز میں مردان صوابی روڈ پر واقع کاٹلنگ چونکی دوران آباد چوک کا نام فخرزمان چوک رکھ دیا گیا، جو آئنده اسی نام سے لکها اور پکارا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر اورقومی ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے قومی کھلاڑی ہیں ۔ فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ اور اہلخانہ کے نام کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

سلیم شہزاد کوعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت

0

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کوعلاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج دہشت گردوں کےعلاج سے متعلق اے ٹی سی میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں معزز عدالت ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی درخواست قبول کرتے ہوئے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عدلات کے حکم پر جائیداد کے کاغذات جمع کرانے کےعوض سلیم شہزاد کو پاسپورٹ دیا جائے گا جس کے لیےعدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کوخط لکھ دیا ہے، پاسپورٹ ملنے کے فوری بعد سلیم شہزادبہت جلدعلاج کیلئےلندن روانہ ہوجائیں گے۔

اسی سے متعلق  ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

خیال رہے سلیم شہزاد کینسر کے مریض ہیں اور دوران حراست انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے شوکت خانم کینسر اسپتال میں علاج کرانے کی بھی درخواست کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی سے عمران اسماعیل کو سلیم شہزاد سے ملنے سینٹرل جیل بھی بھیجا تھا۔

یاد رہےسابق رہنما ایم کیوایم سلیم شہزاد نے 22 اگست کو کی گئی پاکستان مخالف تقریرکے بعد بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان* کردیا تھا اور6 فروری 2017 کو دبئی سے وطن واپس پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سلیم شہزاد بانی ایم کیو ایم کے ابتدائی دور کے ساتھی اور مرکزی کمیٹی میں وائس چیئرمین کے فرائض انجام دیتے تھے جو بعد ازاں اپنے قائد کے ساتھ ہی 1991 میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر کے لندن چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق متحدہ رہنما سلیم شہزاد جیل سے رہا

وہ لندن میں اہم عہدوں پر براجمان رہے تاہم اختلافات کے باعث 2000 کے بعد انہیں تنظیمی عہدوں سے بتدریج ہٹایا جاتا رہا اور گزشتہ چند سالوں سے گمنامی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

شاہدرہ، سات بچوں کا قاتل ذہنی مریض گرفتار

0

لاہور: شاہدرہ میں ذہنی مریض نے 10 سالہ بچے کو قتل کرکے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، سیریل کلراس سے قبل سات بچوں کو قتل کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں ایک دس سالہ بچے کو شقی القلب شخص نے قتل کردیا جس کی لاش ملنے پر پورے محلے میں سراسمیگی پھیل گئی اوراہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جس کے دوران ٹھوس شواہد ملنے کی وجہ سے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دس سالہ بچے کا قاتل ذہنی مریض ہے جو اسے سے قبل بھی 7 بچوں کو قتل کرچکا ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مارہی تھی تاہم آج ملزم کوقتل کے بعد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے سات بچوں کے قتل پر شاہدرہ میں خوف کے سائے چھا گئے تھے اور لوگ اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے کتراتے تھے۔

اہل محلہ نے مزید کہا کہ پولیس کو بچوں کے قتل اور ذہنی مریض کی مشکوک حرکتوں کے حوالے سے کئی بار مطلع کیا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم اب ملزم کی گرفتاری سے علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

وزیراعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قراردے دیا

0

اترپردیش : بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب تاریخی عمارتیں بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ نے دنیا کے عجوبوں میں شامل تاج محل کو مسلمانوں کی نشانی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند یوگی آدیتیہ ناتھ نے اترپردیش کا وزیراعلی بننے کے بعد مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے، گائے کے گوشت پر پابندی اور مسلمانوں پر سرعام تشدد کے بعد اب یوگی آدیتیہ ناتھ نے چھوڑا نیا شوشہ چھوڑ دیا۔

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دنیا بھر میں مشہور تاج محل کو ثقافت کا حصہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ ان کے لئے تاج محل ایک عمارت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ہندواتا کے علمبرداریوگی آدیتیہ ناتھ کا کہنا ہے تاج محل اور دیگرمیناروں والی عمارتوں کے ماڈل تحفے میں دینا بھارتی تہذیب نہیں، تاج محل کا شمار دنیا کے عجوبوں میں ہوتا ہے۔

اپنے سرپرست وزیراعظم نریندرمودی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے یوگی آدیتیہ ناتھ کا کہنا تھا مودی کا غیرملکی سربراہوں کوہندوؤں کی مقدس کتاب گیتا اوررامائن تحفے میں دینا قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ بھارت میں امریکی صدربراک اوباما کو گیتا تحفے میں دی تھی اورجب وہ خود جاپان گئے تو جاپانی بادشاہ اور وزیراعظم کے لئے گیتا لے کرگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

بارشوں سے رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی، 3 مزدور جاں بحق

0

لاہور: صوبہ پنجاب کے کئی شہروں بشمول لاہور، گوجرانولا، ملتان اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں کے بعد بادل خوب جم کر برسے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش سے رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت گر گئی۔ حادثے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤوں کے باعث گر گئی۔

ملبہ کی زد میں آ کر ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی تھی کہ مزید 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ایک اور مزدور مرتضیٰ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بارش کے باعث ایک اور حادثہ گرین ٹاؤن باگڑیاں چوک میں پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔


کراچی میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

0

کراچی : ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پولیس نے دو مفرورسمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کراچی کےعلاقے منگھو پیرمیں پولیس نے دواسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینی گئی نقدی برآمد کرلی۔

جیکسن پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کرلیے گئے، جن سےاسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، ٹیپوسلطان پولیس نے چھاپے کے دوران دو ملزم گرفتارکیے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان لینڈ لائن فون کی تاریں اور بیٹریوں کی چوری میں ملوث ہیں۔

پولیس نے بلدیہ کی مدینہ کالونی میں چھاپے کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتارکرلیا، اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں حیدری پولیس نے تین مفرورملزمان کو گرفتار کیا اوران کے قبضے سے تین چوری کی کاریں اورمنشیات برآمدکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی کاریں ٹیپو سلطان، عزیزآباد، تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

دوسری جانب ناردرن بائی پاس کےاطراف اے وی سی سی نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

آپریشن ردالفساد، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

0
Radd-ul-Fasad

ٹانک : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، ٹانک میں فورسز نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دیوانہ بابا زیارت کے قریب کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک پر بم نصب کیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے نشاندہی ہونے پر بم ناکارہ بنادیا، بم پانچ سے چھ کلو وزنی تھا۔

دوسری جانب ملتان میں سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تین دستی بم برآمد کرلئے، دہشتگردوں کو سی ٹی ڈی نے شجاع آباد میرالی سے گرفتار کیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

بینظیربھٹو: درس گاہ سے مقتل تک

0
Benazir Bhutto

آج پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بینظیر بھٹو کی چونسٹھویں سالگرہ ہے، آپ کو27 دسمبر2007 کو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔

مکمل ویڈیو ڈاکیومنٹری دیکھنے کے لیےاسٹوری کے آخر میں اسکرول کریں


بینظیربھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹی اورانکی سیاسی جانشین تھیں۔

 – تعلیم –

آپ 21 جون 1953 کو کراچی میں پیداہوئیں۔ ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول کراچی، راولپنڈی کانونٹ اور کانونٹ آف جیسز اینڈ میری (مری) میں حاصل کی۔

سن 1973 میں انہوں نے برطانیہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے گرایجویشن کیا اوراس کے بعد آکسفورڈ یونیویرسٹی سے فلسفہ، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔

benazir-post-3

 – سیاست –

محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی تاریخ کی پہلی اورواحد خاتون وزیراعظم ہیں اورآپ دو مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پرفائزرہی ہیں۔

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے بعد آپ نے ضیا الحق کی آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کی اور ملک میں جمہوریت کو بحال کرنے کے لئے بے پناہ کاوشیں کی تھیں۔

benazir-post-1

آپ پہلی بار دو دوسمبر 1988 کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئیں تاہم محض بیس ماہ کی قلیل مدت کے بعد چھ اگست 1990 کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے کرپشن کے الزامات کے تحت آپ کی حکومت ختم کردی تھی۔

دوسری مرتبہ 19 اکتوبر 1993 میں آپ وزیراعظم منتخب ہوئیں لیکن اس باربھی آپ کی حکومت کرپشن کے الزامات کے سبب 5 نومبر 1996 کو صدرفاروق لغاری نے آپ کی حکومت کو ختم کرکے اسمبلیاں تحلیل کردیں تھیں۔

آپ کے دورِ حکومت میں آپ کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو انکی رہائش گاہ کے سامنے قتل کردیا گیا تھا اوران کے قاتل آج بھی دنیا کے سامنے نہیں لائے جاسکے۔

سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کی حکومت کے دوران انہوں نے دبئی میں جلا وطنی اختیارکئے رکھی۔

 – میثاقِ جمہوریت –

14مئی 2006 کو لندن میں بینظیربھٹو اور نواز شریف میثاقِ جمہوریت پر دستخط کئے جس کے تحت پاکستان میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت ختم کرنے کے لئے جدود جہد شروع کی گئی۔

18اکتوبر2007 کو بینظیربھٹو ساڑھے آٹھ سال کی جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس آئیں اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، ان کے استقبالی قافلے پردوخوفناک خودکش حملے ہوئے جن میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تاہم بینظیربھٹواس حملے میں محفوظ رہیں۔

benazir-post-4

 – قتل –

27دسمبر2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری عوامی جلسے سے خطاب کیا اس موقع پر عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔

خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے باہر نکلتے ہوئے اپنے کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے وہ گاڑی کی سن روف سے باہرنکلیں اور اس موقع پرایک نامعلوم شخص نے انہیں گولی کا نشانہ بنایا اوراس کے ساتھ ہی ان کی گاڑی سے محض چند قدم کے فاصلے پر ایک خود کش حملہ ہوا۔

بینظیربھٹوکو راولپنڈی جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

بینظیربھٹوکولاڑکانہ کے سے ملحقہ علاقے نوڈیرومیں ان کے والد ذوالفقارعلی بھٹو کے مزار میں دفن کیا گیا۔

benazir-post-2

ہرسال ان کی سالگرہ اور برسی  کے موقع پرملک کے کونے کونے سے کارکنان جمع ہوتے ہیں اورمحترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ایک وصیت کے تحت ان کے جواں سال بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے سپرد کردی گئی اور ان کے شوہر آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی کا شریک چیئرمین مقرر کردیا گیا جو کہ جنرل پرویز مشرف کے استعفے کے بعد صدرپاکستان کے منصب پر بھی فائز ہوئے۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

0

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔


واشنگٹن:پاک افغان سفیروں کے درمیان مباحثےمیں تلخی

0

واشنگٹن : معروف امریکی پالیسی ساز ادارے کارنیگی انڈومنٹ فار پیس میں پاکستان اور افغانستان کے سفیروں کے مباحثے کے دوران کئی مواقع پر تلخی دیکھی گئی۔

افغانستان میں سفارت کاری اور سیکورٹی چیلنجز کے حوالے سے کارنیگی میں منعقد ہ مباحثے میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور افغان سفیر حمد اللہ محب کے درمیان تلخی دیکھنے میں آئی۔

افغان سفیر نے کئی مواقع پر پاکستان پر سنگین الزامات عائد کئے تاہم وہ کسی الزام کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول خراب کرنے کی بجائے اصل مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

افغان سفیر کی الزام تراشیوں کے جواب میں تجربہ سفارت کار اعزاز چوہدری تحمل مزاجی سے کام لیتے رہے تاہم انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان میں بیشتر بڑے دہشت گرد حملوں کا تعلق افغانستان سے جاکر ملتا ہے۔

اس موقع پر افغان سفیر پاکستان دشمنی کا بر ملا اظہار کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے خدشات اور تشویش کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

افغان سفیر حمد اللہ محب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو واپس لینے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر اعزا ز چوہدری نے پاکستان پر شدت پسند گروہوں کو پناہ دینے کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزامات قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔ پاکستان سفیر نے عزم کا اظہار کیا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔