اتوار, مئی 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26186

صدر اوباما کی وائٹ ہاؤس میں آخری ہیلووین

0

واشنگٹن: ہیلووین پر وائٹ ہاؤس بھی سج دھج گیا۔ صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے بچوں کے ساتھ ہیلووین کا تہوار منایا۔

دنیا بھر میں ہیلووین کے رنگا رنگ تہوار منعقد کیے گئے۔ امریکی صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے بھی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ہیلووین پارٹی کی میزبانی کی۔ یہ اس جوڑے کا وائٹ ہاؤس میں آخری تہوار ہے۔

wh-6

wh-1

wh-2

اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں تمام سابق صدور کے ماسک پہنے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی۔ ان صدور نے لوگوں سے ملاقات کی اور ہیلووین پارٹی سے لطف اندوز ہوئے۔

wh-7

wh-9

wh-8

صدر اوباما نے اہلیہ کے ہمراہ بریک ڈانس بھی کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

وائٹ ہاؤس میں سجی اس دعوت میں فوجی خاندانوں اور اسکول کے بچے امریکی صدر کے مہمان بنے۔

wh-10

wh-11

wh-12

صدر اوباما اور خاتون اول نے بچوں میں ٹافیاں اور تحائف تقسیم کیے۔ منفرد روپ دھارے بچے وائٹ ہاؤس میں دعوت اڑا کر خوش نظر آئے۔

پولیس کی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق

0

پشاور: گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی پولیس کی شیلنگ سے زخمی تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

گزشتہ روز صوابی میں ہونے والی شیلنگ سے تحریک انصاف کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے 11 سے 12 کارکن شدید زخمی ہوچکے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایف آئی آر وفاقی حکومت کے خلاف درج کروائی جائے گی۔

ملک سول وار کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف استعفیٰ دیں، شیخ رشید *

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کل شیلنگ کے بعد ایمبولینس بہت مشکل سے زخمیوں تک پہنچ رہی تھیں، اس کے بعد راستے بند ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے زخمی کارکنوں کو طبی امداد ملنے میں تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو صوابی کے ہارون آباد پل پر روک لیا گیا تھا۔ پولیس نے انہیں دیکھتے ہی شیلنگ شروع کردی جس سے کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔ کئی کارکن بے ہوش ہوگئے جنہیں دقتوں سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شدید شیلنگ نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی شدید متاثر کیا اور ان کی حالت غیر ہوگئی۔

پانامہ لیکس: وزیراعظم ہاؤس میں قانونی مشاورت کے لیے اجلاس

0

اسلام آباد: وزیر اعظم نوا ز شریف کے قانونی ماہرین کی ٹیم اور اہم وزرا وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں‘ پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کو جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

آج صبح اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے کیس کی سماعت کی جس میں دونوں فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد تحریکِ انصاف کا وفد بنی گالہ جبکہ وزیراعظم کے قانونی ماہرین کی ٹیم وزیراعظم ہاؤس پہنچی ہے۔

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی

سلمان بٹ سمیت قانونی ماہرین کے علاوہ وفاقی وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار‘ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف‘ وزیرِ ریلوے سعد رفیق‘ وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان شامل ہیں۔

وفاقی وزراء کے علاوہ اٹارنی جنرل بھی پہنچ چکے ہیں جبکہ سیکرٹری قانون بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے زیرِ صدارت اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں داخل کرائے جانے والے جواب پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائردرخواستوں پرچیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس امیرہانی مسلم،جسٹس عظمت سعیداورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔

ہیلری کلنٹن کا ای میلز اسکینڈل پر اظہار افسوس

0

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز رہ گئے ہیں۔ صدارتی امیدواروں کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر عوامی جائزوں میں سبقت حاصل ہے تاہم ای میلز اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نے ہیلری کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ہیلری نے بطور وزیر خارجہ ای میلز کے لیے نجی سرور کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کا خفیہ ہتھیار: پاکستان سے تعلق رکھنے والی مسلمان ہما عابدین *

ہیلری کے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کو صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی نوجوانوں کے لیے خوفناک مثال ثابت ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کروں گا یا نہیں یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے نے اعتراف کیا تھا کہ صدارت کی دوڑ میں ان کا امیدوار پیچھے ہے۔ ہیلری کو کئی معاملات میں سبقت حاصل ہے۔ ملک کا سابق صدر ان کا شوہر ہے جو ان کی مہم بھی چلارہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے دست درازی کے الزامات اور متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد ری پبلکن رہنما پہلے ہی ٹرمپ کی حمایت سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا 4نومبر کو سندھ اور پنجاب بارڈر پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

0

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے چار نومبر کو سندھ اور پنجاب کے بارڈر پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے 4نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کی سات رکنی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا اور اس کمیٹی کی نگرانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خودکریں گے۔

مزید پڑھیں:پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اعتزازاحسن

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا سپریم کورٹ کےا نتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کمزوروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے،پرویز رشید سے قبل مشاہداللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاتھا۔

مزید پڑھیں: میرے آنسووں کو نا سمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہاتھاکہ میرے آنسووں کو ناسمجھنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں کہ انہیں کبھی اس دکھ سے نا گزرنا پڑے جس سے میں گزرا۔

مزید پڑھیں:مطالبات نہ مانےتوقبل ازوقت انتخابات کے لیے مہم چلائیں گے،بلاول بھٹو

یاد رہےکہ دو روز قبل بلاول بھٹو سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر اظہار ہمدردی کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔میڈیا سے گفتگوکے دوران وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور ناناذولفقار بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ 4 نومبر کو سندھ پنجاب کی سرحد پر ایک بڑا جلسہ کر کے اپنے مطالبات ایک بار پھر رکھیں اور اگر ہمارے مطالبات 27 دسمبر تک پورے نہیں ہوئے تو قبل از وقت انتخابات کی مہم چلائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی آئی خواتین کے انوکھے ہتھیار

0

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے اسلام آباد لاک ڈاؤن پلان کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین نے بھرپور تیاری کرلی ہے۔

لاہور سے پی ٹی آئی کی کارکن خواتین دھرنوں میں ہمیشہ مکمل تیاری کے ساتھ شامل ہوئی ہیں۔ سبز اور سرخ رنگ کے لباس، دوپٹے، میچنگ جیولری، جوش اور جذبہ ہمیشہ بھرپور رہا ہے۔ اس بار لاک ڈاؤن کی تیاری میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔ پولیس کے پی ٹی آئی کی خواتین کارکن سےاسلام آباد میں بدتمیزی کے بعد لاہور کی خواتین نے اپنے ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی سرگرم کارکن ثروت نے گھر سے گندے انڈے، سڑی ہوئی سبزیاں اور مرچیں جمع کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپرے بھی ساتھ رکھے ہیں کہ اگر کوئی پولیس کا اہلکار رستے میں آئے تو اس کا مقابلہ آنکھوں میں مچھر مار سپرے کر کے کیا جا سکے۔

پی ٹی آئی کی خواتین کارکن کے ساتھ ساتھ بچیاں بھی اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شامل ہونے کے لئے پرجوش ہیں اوربیلن تھامے لڑائی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں‘ گزشتہ دو دنوں سے آنسو گیس شیلنگ اور  لاٹھی چارج کا سلسلہ پولیس کی جانب سے جاری ہے۔پولیس نے تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

عمران خان کا کہنا ہے کارکنان دو نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں اورحکومت سے کرپشن کا حساب لیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

0

گوادر : پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ، چین سے کنٹینرز کا قافلہ گوادر کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گزشتہ روز پہلا تجارتی قافلہ چین سے پاکستان پہنچا، ہنزہ کے گاؤں کے سوست میں مختلف سامان سے لدے ہوئے لگ بھگ سو کنٹینرز پہنچے۔

افتتاحی تقریب کا انقعاد سوست پورٹ پر ہوا، سوست کراکرم ہائی وے میں پاکستان کا آخری قصبہ ہے، کسٹم کلیئرنس کے بعد پینتالیس کنٹینرز کو گوادر پورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا جبکہ بقیہ کنٹینرز کو آج روانہ کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں چینی حکام کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن اور فورس کمانڈر ثاقب محمود ملک نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے باہتر ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، جس سے علاقے میں ٹیکنولوجیکل بہتری آئے گی۔

حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ چینی اور پاکستانی عوام کے لیے انتہائی اہم دن ہے کہ سی پیک کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کی قسمت بدل دے گا، ہر ہفتے قراقرم ہائی وے کے ذریعے ایک ہزار چینی کنٹینرز گلگت بلتستان سے گزریں گے۔


مزید پڑھیں : پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز


خیال رہے کہ رواں سال اگست میں  گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز ہوگیا ہے، اگلے چند ماہ کے دوران گوادر میں تین بڑے منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ مشرقی ساحل کے ساتھ ایکسپریس وے کے منصوبے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں اور اکتوبر تک ایکسپریس وے سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر پر کام شروع ہو جائے گا، گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے سلسلے میں بھی زمین حاصل کرلی گئی ہے، اسکی مارکیٹنگ بھی اسی سال شروع کردی جائےگی۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشیدگی کو 116 روز، اسکول نذر آتش

0

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشیدگی کو 116 دن ہوگئے۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے ایک اور اسکول کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہوئے 116 روز ہوگئے۔ تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز معطل اور دکانوں پر تالے پڑے ہیں۔ ٹریفک سے خالی سڑکوں پر بندوق بردار بھارتی فوجیوں کا راج ہے۔

سرینگر سمیت مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔ فورسز کے تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ احتجاج کو دبانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات کردیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری 3 ماہ سے نماز جمعہ سے محروم *

مقبوضہ وادی میں اسکولوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اب تک جلائے جانے والے اسکولوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

اس سے قبل اسیر حریت لیڈر یاسین ملک نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دہلی کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ وہ کشمیر کی تحریک کی اسلحے سے مدد نہیں کرتا، بصورت دیگر بھارت کو کم از کم 20 ہزار مسلح حریت پسندوں کا سامنا کرنا پڑتا جو اس کے لیے ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’گزشتہ ایک سال میں لگ بھگ 100 کے قریب جوانوں نے بھارتی فورسز سے اسلحہ چھینا اور مسلح جدو جہد کا راستہ اپنایا ہے جس کے لیے دہلی پاکستان کو مورد الزام ٹہراتا ہے‘۔

یاسین ملک گزشتہ کئی روز سے قید میں تھے اور دوران علاج غلط انجکشن لگنے پر ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نے ہفتے کے روز انہیں چشمہ شاہی سب جیل سے رہا کیا تھا۔

پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

0

لاہور: پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں پولیس نے شاہدرہ سے تحریک انصاف کے 5 کارکن گرفتار کرلیے جن میں اعجاز باجوہ، طارق محمود، بشیر احمد، وقاص ستار اور محمد حنیف شامل ہیں۔ پولیس نے تحریک انصاف کے ایگزیکٹیو رکن صابر حفیظ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے داتا گنج بخش ٹاؤن کے نائب صدر خواجہ جمشید کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا۔

نواز شریف کو ملک کی نہیں کرپشن سے بنائے ہوئے پیسے کی فکر ہے، عمران خان *

راولپنڈی میں پولیس نے تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنما سیموئل یعقوب کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہوگئے۔

منڈی بہاؤ الدین میں بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 36 کارکن گرفتار کر لیے۔

گجرنوالہ میں تحریک انصاف کے رہنما خالد عزیز لون کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن خالد عزیز لون پہلے ہی بنی گالہ پہنچ چکے ہیں۔ پولیس نے ان کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

نوازشریف کو ملک کی نہیں کرپشن سے بنائے ہوئے پیسے کی فکر ہے،عمران خان

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک ہے اسے ملک کی نہیں اپنے پیسے کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشہ شب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قافلے پر کی جانے والی شیلنگ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت نےاس طرح شیلنگ کی جیسے کہ کوئی دشمن کی فوج آرہی ہو۔

عمران خان نے پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لوگوں پر جو آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے وہ زائد المعیاد تھے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھا کہ حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا مسلح جتھہ اسلام آباد پر حملہ کرنے کے لیے آرہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ملک کی نہیں کرپشن سے بنائے ہوئے پیسے کی فکر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائیں گے کہ کس جرم پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو مارا جارہا،اٹھایا جارہا ہے، میں نے کیا جرم کیا ہے جو مجھے گھر میں بند کیا ہوا ہے؟۔

میڈیا سےبات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ میں سپریم کورٹ جاتا اور یہ لوگ مجھے غائب کردیتے توکیاہوتا؟۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کل کسی جج نے کہا کہ عمران خان عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، کیا عدالتوں سے انصاف مانگا دباؤ ڈالنا ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے عدالتوں پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا میں صرف انصاف مانگ رہا ہوں، اپنا حق مانگ رہا ہوں‘۔

شیخ رشید کے حوالے سے عمران خان سے پوچھا گیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ آپ کو باہر نکلنا چاہیے تو اس پر انہوں نے کہا کہ کپتان اپنی حکمت عملی کے تحت چلتا ہے اور میری حکمت عملی 2 نومبر کی ہے، 2 تاریخ کو چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈال دیں میں نکلوں گا چاہے پیدل ہی کیوں نہ جانا پڑے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 28 اکتوبر کو ہر حال میں لال حویلی آنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ تمام راستے بند ہیں لیکن لفٹ لے کر سپریم کورٹ پہنچاہوں۔