پیر, جون 23, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26586

سپریم کورٹ نے مردم شماری سے متعلق حکومتی ٹائم فریم مسترد کردیا

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مردم شماری سے متعلق حکومتی ٹائم فریم مسترد کردیا، ادارہ شماریات کو منصوبے کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کس شہرمیں کتنےلوگ رہتے ہیں؟ بیمار کتنے ہیں، بےروزگار کتنے؟ مردم شماری کے بغیر کیسے معلوم ہوگا؟سپریم کورٹ نے محکمہ شماریات کو مردم شماری کیلئے منصوبے کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمی نے مردم شماری سے متعلق حکومتی ٹائم فریم مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مردم شماری کے بغیر ناخواندہ اور بےروزگار افراد کی درست تعداد کیسے بتائی جاسکتی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ نہیں کہتے ایک دن میں مردم شماری کا عمل مکمل ہو جائے، جاننا یہ چاہتے ہیں کہ کام درست سمت میں ہورہا ہے یا نہیں؟درپیش مشکلات کی نشاندہی کی جائے۔

ڈائریکٹر شماریات آصف باوجوہ نے عدالت کو بتایا کہ کام مکمل ہے سیکیورٹی کے لئے فوج نومبر یا دسمبر کے بعد دستیاب ہوگی، اسی ضمن میں ڈی جی ملٹری سے آئندہ ہفتے میٹنگ ہوگی۔

ڈائریکٹر شماریات نےبتایا مردم شماری کےلئے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ٹیچرزکی تربیت کیلئے تین ماہ درکار ہیں،کیس پر مزید سماعت انیس اکتوبر کو ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس، دیا مربھاشا ڈیم جلد تعمیرکرنیکی قراردادمنظور

0

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیا مر بھاشا ڈیم اور مذہب کی جبری تبدیلی روکنے کی قرارداددیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کےدوران دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، سی پیک کی سیکورٹی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے بجلی کے صارفین پر بوجھ ڈالنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو سیکورٹی کے لیے پیسہ دینا ہے تو وہ خود اس رقم کو ادا کرے عوام پر کیوں بوجھ ڈال رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران جبری مذہب کی تبدیلی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی قراردار بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

دوسری جانب اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے افراد کیلئے الگ کوٹہ مختض کرنے کی قرارداد پیش کی، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارلحکومت کے شہریوں کو وہ حق دیا جانا چاہئے جو صوبوں کے شہریوں کے پاس ہے، وفاقی وزراء زاہد حامد اور شیخ آفتاب نے اسد عمر کو قرارداد پر نظر ثانی کی درخواست کی، شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری پنجاب کے کوٹہ میں شامل ہیں۔

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے الگ کوٹہ کی حمایت کرتے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، مسلح افواج کے سربراہان شریک

0

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراءاسحاق ڈار، چوہدری نثار اور پرویزرشید بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری وزیراعظم کے دورہ امریکہ واقوام متحدہ اورپاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،و زیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: قوم کو توقع ہے ہم معاشرےکےشیطانوں سےچھٹکارہ حاصل کریں،وزیراعظم

واضح رے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

فاسٹ بولر محمد عامرآخری ون ڈےمیں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

0

ابوظہبی : فاسٹ بولر محمد عامر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آخری ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی والدہ کی طبیعت ناساز ہوگئی اور سانس لینے میں شدید دشواری کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ جس کے بعد محمد عامر نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر واپس جانے کی اجازت دیدی ہے۔

تیسرے ون ڈے میں محمد عامر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق محمد عامر فوری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل ابوظہبی میں ہوگا جبکہ پاکستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

سڑک پر بنی ان لائنوں کا کیا مطلب ہے؟

0

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سڑکوں پر بنی ہوئی زرد اور سفید حاشیے یا لائنز کا کیا مطلب ہے؟ بہت کم لوگ ان کا مطلب جانتے ہیں۔

صرف سفر کے شوقین افراد سڑک پر بنے مختلف سائنز (نشانات) سے اچھی طرح آشنا ہوتے ہیں۔ انہیں علم ہوتا ہے کہ کس سائن کا کیا مطلب ہے۔

دراصل ہم میں سے اکثر افراد اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جانے کے لیے تقریباً روز ہی سفر کرتے ہیں لیکن ہم میں سے بہت کم افراد سگنل کی لال، زرد، سبز بتی کے علاوہ کسی اور سائن پر غور کرتے ہوں گے۔

تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سڑک پر کھنچی ان زرد اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہے۔

:تقسیم شدہ سفید لائن

road-2

کچھ سڑکوں پر سفید رنگ کی ٹوٹی ہوئی یا تقسیم شدہ لائنز بنی ہوتی ہیں۔ یہ عموماً ان سڑکوں پر ہوتی ہیں جو مرکزی شاہراہ سے ذیلی سڑک میں تبدیل ہو رہی ہوتی ہیں اور ان پر بہت کم ٹریفک ہوتی ہے۔

ان پر بنی سفید لائنز کا مطلب ہے کہ آپ احتیاط کے ساتھ اپنی لین تبدیل کرسکتے ہیں یعنی ایک قطار سے دوسری قطار میں جا سکتے ہیں۔ لیکن احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

:غیر تقسیم شدہ سفید لائن

road-3

غیر تقسیم شدہ سیدھی سفید لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی لین کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتے۔ یہ لائن شہر کی مرکزی اور مصروف شاہراہوں پر بنی ہوتی ہے تاکہ جلدی میں لوگ لین بدلنے سے باز رہیں اور سڑک پر کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

:تقسیم شدہ زرد لائن

road-4

ٹوٹی ہوئی زرد لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی آگے والی گاڑی کو کراس کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے پہلے آس پاس کے ٹریفک اور راہ گیروں کا خیال رکھیں۔

:غیر تقسیم شدہ ایک زرد لائن

road-6

کسی سڑک پر ایک سیدھی زرد لائن آپ کو غیر معمولی احتیاط کے ساتھ گاڑی کراس کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔

:دو زرد لائنیں

road-5

سڑک پر دو سیدھی زرد لائنیں آپ کو اپنی لین میں سیدھا گاڑی چلانے کا انتباہ کرتی ہیں۔ اس لائن کا مطلب ہے کہ گاڑیوں کو کراس کرنے کی کوشش ہرگز مت کریں۔

:ایک سیدھی اور ایک تقسیم شدہ زرد لائن

road-7

ان دو لائنوں کا مطلب ہے کہ اگر آپ تقسیم شدہ لائن کے ساتھ چل رہے ہیں تو آپ اگلی گاڑی کو کراس کر سکتے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کااجلاس ہواجس میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارہ حاصل کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ،آزادکشمیر کے وزیراعظم،گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سمیت وفاقی وزیر داخلہ،آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی ٹاسک فورس کےسربراہ اورقومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکا کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے کوآرڈی نیشن مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں سیکیورٹی اداروں کی موثرکارروائیوں سےامن قائم ہوا،وزیراعظم نے عوام کےتحفظ کےلیےسیکیورٹی اداروں کی بے مثال قربانیوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں،قوم کو توقع ہے ہم معاشرےکےشیطانوں سےچھٹکارہ حاصل کریں۔

نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کردیا کہ ملک میں کسی صورت اورحالات میں دہشت گردوں کوپنپنےنہیں دیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ٹاسک فورس کی سفارشات کا جائزہ لیا گیااور اس کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسےمتعلق صوبوں کےمسائل پربھی بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراءاسحاق ڈار، چوہدری نثار اور پرویزرشید بھی شریک ہوں گے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اجلاس کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ،و زیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

خوبصورت قدرتی مناظر پیش کرتی میزیں

0

آپ نے بے شمار خوبصورت میزیں دیکھی ہوں گی جو چیزیں رکھنے، آرائش اور کمرے کی خوبصورتی بڑھانے کے کام آتی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے ایسی میز دیکھی ہے جو ایک منظر دکھاتے ہوئے اس منظر کی کہانی بیان کر رہی ہو؟

ان منفرد میزوں کے خالق اطالوی ڈیزائنر الیگزینڈر چپلن اس بارے میں بتاتے ہیں، ’میں بچپن میں سوچا کرتا تھا کہ کھانا کھانا اتنا بورنگ کام کیوں ہے۔ کچھ ایسا کیا جائے جس سے کھانا کھانا ایک دلچسپ کام بن جائے‘۔

یہی خیال ان انوکھی میزوں کی تخلیق کا سبب بنا۔

6

الیگزینڈر ان میزوں کی تخلیق میں مٹی، پتھر اور سنگ مرمر کا استعمال کرتے ہیں۔ ان چیزوں پر مختلف رنگ کر کے وہ میز پر ایک نہایت خوبصورت منظر تخلیق کردیتے ہیں جس کے بعد وہ میزیں آرٹ کا شاہکار بن جاتی ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ میز پر شاہکار تخلیق دینے سے پہلے وہ کوئی کہانی سوچتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں دیکھنے والے جب ان کی بنائی میز کو دیکھیں تو اسے دیکھتے ہی ان کے ذہن میں کوئی کہانی ابھر آئے۔

ان کی بنائی ہوئی میزیں پہاڑوں، دریاؤں، قدرتی مناظر، اور ستاروں کا منظر پیش کرتی ہیں۔

آپ بھی ان کی خوبصورت اور انوکھی میزیں دیکھیں۔

1

2

3

4

10

9

7

بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحدہ ہیں،علی ظفر

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی جس میں تمام بارز کے وکلا شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر نےمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مودی سرکار بہت چالاک اور مکاروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں دہشت گرد بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب متحدہ ہیں اور مل کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کامزید کہنا تھا کہ بھارت کولڈ وار اسٹریٹجی کے تحت پاکستان پر پابندیاں عائد کرانا چاہتا ہے تاکہ پاکستان تنہا رہ جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سرجیکل اسٹرائیک کی بات کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سیاسی قیادت متحد

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں تمام سیاسی قائدین نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غیرانسانی برتاؤ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ کیاتھا۔

کراچی کنگزکو مل گیا دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرانے والا باؤلر

0

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز کی جانب سے کھلاڑی کی کھوج کے نام سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے‘ دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرانے والا دنیا کا سب سے منفرد باؤلر سامنے آگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی جانب سے کھلاڑی کی کھوج کے عنوان سے پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش آج دوسرے دن بھی جاری ہے اور کئی انمول کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں کراچی‘ سکھر‘ پشاور ‘ کوئٹہ اور پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔

کیمپ کے دوسرے دن سلیکٹر راشد لطیف کو ملا عبدالہادی نامی ایسا نوجوان جس نے انہیں ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیا اور عنقریب یہ نوجوان ساری دنیا کو بھی حیران کردے گا۔

عبدالہادی نامی یہ نوجوان دونوں ہاتھوں سے اسپن باؤلنگ کراسکتا ہے اور دونوں ہاتھوں سے کرائی گئی گیندیں شاندا ر ہیں۔

عبدالہادی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فاسٹ باؤلنگ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا اور 14 سال کی عمر سے وہ دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرا رہا ہے۔

عبدالہادی کے مطابق اس کے کوچ زین نے اسے دونوں ہاتھوں سے اسپن باؤلنگ کرانے کا مشورہ دیا تھا اور اب وہ اپنا یہ فن ساری دنیا کے سامنے لانا چاہتا ہے۔

عبدالہادی بائیں ہاتھ سے لیگ بریک باؤلنگ کراتا ہے اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باؤلنگ سے بلے بازوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بالکل نچلی سطح سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے بے پناہ سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس سلسلے سے پاکستان میں موجود چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر ہونے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے ہوگا،عالمی بینک

0

نیویارک : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کر دی، عالمی بینک کی جانب سے جنوب ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد ہوجائے گی، دوہزار اٹھارہ میں پاکستانی معاشی ترقی پانچ اعشاریہ چار فیصد تک متوقع ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی بنیادی وجہ پاک چین اقتصادی رہداری ہے، جس سے مقامی تعمیراتی شعبے میں بہتری آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق غربت کے خاتمے اور مستحکم اقتصادی ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیانے عالمی معاشی سست روی کے برعکس بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہر کیا ہے، جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو رواں سال سات اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔