بدھ, اپریل 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3790

مدھو بالا ہتھنی کی تنہائی دور کرنے کے انتظامات مکمل

0
ہتھنی سونیا

کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہ جانے والی ہتھنی مدھو بالا کی تنہائی دور کرنے کے لیے انتظامیہ نے اس کی منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں نورجہاں ہتھنی کے مرنے کے بعد مدھوبالا نامی ہتھنی تنہا رہ گئی تھی اور اپنی تنہائی کے بعد کئی ماہ سے اداس تھی جس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھو بالا ہتھنی دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں آنا اور جانا کرتی ہے اور اس کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ ہتھنی کی منتقلی کے لیے بنایا گیا کنٹینر اس کی سینچیری میں ہی رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری فور پاز کے تعاون سے تیار کی جا رہی ہے اور اس کے آرکیٹیکٹ وہاں سینچیری تیار کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 15 سے 20 دن میں سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری تیار ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آئندہ ماہ ہتھنی کو وہاں  منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل م یں نورجہاں ہتھنی کی کراچی چڑیا گھر میں موت ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک سال سے وہاں تنہا زندگی گزار رہی ہے۔

مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی سے وہاں ہتھنیوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

0

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

پی سی بی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال کمیٹی میں شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور  بتول فاطمہ بھی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ  کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ویمن ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور  ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، ویمن ٹیم 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔

خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی

0

سعودی عرب میں خون کا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خون کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔

سعودی عرب میں ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کے علاوہ اعضا کا عطیہ دینے کی مہم وقتا فوقتا جاری رہتی ہے۔ جس سے مریض اور ان کے تیمارداروں کی بڑی مشکل حل ہوجاتی ہے۔

مہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بیک وقت شروع ہوتی ہے جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع کرانا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ایسے افراد چاہے وہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی جو 10 مرتبہ خون یا اعضا کا عطیہ کرتے ہیں انہیں خدمات کے اعتراف میں تمغہ اور شکریے پر مشتمل سند دی جاتی ہے۔

دوسری جانب سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو معمول کے طبی معائنے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اورعلاج

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ایوان شاہی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

0

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوف زدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے النصر اور الشفا اسپتال میں 2 اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد ہونے پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ وہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے نصر اور الشفا اسپتالوں کی تباہی اور ان مقامات سے اجتماعی قبریں ملنے کی اطلاعات پر ’’خوف زدہ‘‘ ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا رپورٹ پر ان کے دل دہل گئے ہیں۔ وولکر ترک نے ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

یو این ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے خان یونس کے نصر اسپتال اور شمال میں غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں زمین میں گہرائی میں دبی ہوئی اور کچرے سے ڈھکی ہوئی سینکڑوں لاشیں بازیافت ہوئی ہیں، نصر اسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔

غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے افراد، خواتین اور زخمی شامل تھے، جب کہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے، اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھے۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی یا انھیں کب دفنایا گیا۔

ہم غزہ میں مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری نہیں دیکھ سکتے، ملالہ

دوسری طرف امریکا نے بھی غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر اسرائیل سے جواب طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے، اسرائیلی حکام کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

جیک سیلوان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ میں اجتماعی قبریں ملنے سے متعلق خبریں انتہائی پریشان کن ہیں، ان خبروں سے متعلق اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایسی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔ سعودی عرب نے بھی غزہ کے علاقے خان یونس کے نصر اسپتال میں اجتماعی قبروں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

’چائے کیسی تھی کے بعد اب تھپڑ کیسا تھا نیا ٹرینڈ بن گیا‘

0

بھارتی سپر اسٹار کراٹے فائٹر کو ناک آؤٹ کر کے چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان فائٹر شاہ زیب کا حریف رانا سنگھ کو تھپڑ جڑا تھا جو اب نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

گزشتہ دنوں دبئی میں کراٹے کمبیٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے روایتی حریف بھارت کے سپر اسٹار فائٹر رانا سنگھ کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاہم یہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل شاہ زیب نے بھارتی فائٹر کو ایک زور دار تھپڑ بھی رسید کیا تھا جس کو میڈیا میں کافی شہرت ملی اور یوں ابھینندن کی چائے کے بعد تھپڑ کی گونج ایسی دنیا میں پھیلی کہ چائے کیسی تھی کے بعد اب تھپڑ کیسا تھا نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

بھارتی فائٹر کو چند سیکنڈ میں ڈھیر کرنے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ چائے کیسی ہے کہ اب لوگ پوچھتے ہیں کہ تھپڑ کیسا تھا۔

شاہ زیب نے مزید کہا کہ جیتنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا جھنڈا امن کا پیغام دینے کے لیے اٹھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار سلمان خان سلمان خان پہلے بھی میری فائٹ دیکھ چکے ہیں، اس لیے انہوں نے کہا تم ہر کسی کو بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔

بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟ پاکستانی چیمپئن کراٹے کمبیٹ شاہ زیب کا انکشاف

واضح رہے کہ شاہ زیب نے دبئی میں منعقدہ کراٹے کمبیٹ کے فائنل میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف باتیں کرنے پر بھارتی فائٹر رانا سنگھ کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

قارئین کو یہ بھی یاد ہوگا کہ پانچ سال قبل جب پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے تھے تو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا جس کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

دوران قید پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی شاندار میزبانی کی تھی اور ابھینندن نے بھی رہائی کے وقت اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ چائے اس فنٹاسٹک، جس کے بعد چائے کیسی تھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

0

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے آخری قسط کی منظوری دی جائے گی۔

روئٹرز کا کہنا ہے پاکستان آئی ایم ایف سے ایک نئے طویل مدتی اور بڑے قرض کی بات کر رہا ہے، جولائی کے شروع تک پاکستان کا آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک میں استحکام اور اصلاحات کیلئے کم ازکم تین سال کیلئے قرض کی درخواست کی ہے، درخواست کی منظوری کی صورت میں یہ پاکستان کیلئے 24واں بیل آؤٹ پروگرام ہوگا۔

مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا 24 واں 3 سالہ مجوزہ پیکج اگر منظور ہو جاتا ہے تو اس کا حجم 6 سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے جو کہ ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قرض ہوگا۔

روئٹرز کے مطابق پاکستانی معیشت کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، پاکستان کو اگلے مالی سال قرض اور سود کی مد میں تقریباً چوبیس ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

امریکا نے یوکرین کو ٹیکٹیکل میزائل فراہم کردیئے

0

روس کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو فراہم کردیئے ہیں۔

روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین کو فراہم کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جو امریکی صدر کی توثیق کے بعد جاری کردیا جائے گا۔

ڈیموکریٹکس سینیٹر چک شمر کے مطابق امریکا نے پیکیج کی منظوری سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو تنہا نہیں چھوڑتے۔

دوسری جانب امریکا کی کئی جامعات میں طلبا غزہ کے مظلوموں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین نے پر زور مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن کے طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

امریکا کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

اس دوران پولیس نے 3 مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ یونیورسٹی احاطے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، ہر جانب فلسطین کی آزادی کے نعرے گونج اُٹھے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی صحت سے متعلق اہم خبر

0

سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو معمول کے طبی معائنے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ایوان شاہی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان کو چند گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنے وٹیسٹوں کے بعد انہیں رخصت کر دیا گیا۔

ایوان شاہی کے جاری بیان میں شاہ سلمان کی صحت وعافیت کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرماں رواں نے اس سے ایک روز قبل منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے لیے موسم کی پیشگوئی جاری

0

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو بلوچستان، کے پی، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں جھکڑ چلنے، گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب کے بیش تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات میں شام یا رات میں گرج چمک سے بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

کوئٹہ، زیارت، شیرانی اورموسیٰ خیل میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، تربت، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیش تر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور جی بی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

0

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے لیے مختص پروٹوکول واپس کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو سپریم کورٹ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے لیے مختص پروٹوکول کو واپس کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ اب پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ان کی گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے تاکہ سفر کے دوران معمول کا ٹریفک بحال رہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب گزشتہ سال قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالا تھا تو سپریم کورٹ آمد پر انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد ، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ 10 سے 12 پروٹوکول کی گاڑیاں مختص تھیں۔