بدھ, جون 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4851

سونم باجوہ کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف

0
سونم باجوہ

معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ تین سالوں سے خفیہ شادی کررکھی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے 2020 میں عالمی وبا کورونا کے دوران لاک ڈاؤن میں پائلٹ سے شادی کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے رکشیت اگنی ہوتری نامی پائلٹ سے شادی کی اور اُنہوں نے اپنی شادی کو گزشتہ تین سالوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

’ریڈ اِٹ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم باجوہ نے سال 2020 میں 23 ستمبر کو پائلٹ رکشیت اگنی ہوتری سے شادی کی تھی اس جوڑی کی ایک کمپنی بھی ہیں جس میں یہ دونوں پارٹنرز ہیں۔

سونم باجوہ کی خفیہ شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے، سونم کی خفیہ شادی سے متعلق کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

دوسری جانب سونم باجوہ اور اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک خفیہ شادی کی خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سب سے ملوں گا پر تجھ سے نہیں! سلمان نے ارجن کو نظرانداز کردیا

0

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں اپنی سابق بھابھی کے قریبی دوست ارجن کپور کو یکسرنظر انداز کردیا۔

گجرات کے جام نگر میں بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات منعقعد کی گئی تھیں جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات شریک ہوئے جبکہ بالی وڈ ستاروں نے تو ان ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سلمان خان دوسرے دن منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شان سے اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ آئے۔ اس دوران وہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور رنویر سنگھ سے گرمجوشی سے ملے۔

تاہم دوسرے سیلیبریٹیز سے بہت اچھے سے ملنے کے باوجود سلمان نے دھونی کے برابر میں کھڑے ان کی سابق بھابی کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو یکسر نظر انداز کردیا۔

سلو بھائی نے ارجن کی طرف کوئی توجہ ہی نہ دی جیسے انھیں دیکھا ہی نہ ہو اور یہ بات انٹرنیٹ صارفین کی نظروں سے چھپی نہ رہ سکی جبکہ یہ منظر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے بھی ساتھ رقص کیا تھا۔

تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ گانے پر ڈانس کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ سنگر ریحانہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں لوگوں کو مدہوش کیے رکھا تھا۔

شادی سے واپسی پر خوفناک حادثے میں پورا خاندان جاں بحق

0

بھارت میں شادی سے واپس جاتے ہوئے خوفناک ٹریفک حادثے میں مسلمان خاندان کے افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ حیدرآباد بنگلور قومی شاہراہ پر کوتہ کوٹہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بےقابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جاٹکرائی۔

حادثہ رات گئے قریباً ڈھائی بجے پیش آیا اور متاثرین کو گاڑی سے نکالنے میں کافی وقت لگا۔ ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کے دروازے توڑ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق افراد میں شیرخوار بچے اور خواتین سمیت 5 افراد شامل ہیں جب کہ 3 مزید زخمی ہیں جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مرنے والوں کی شناخت 7 ماہ کے یاسر، 2 سالہ بشریٰ، 5 سالہ ماریہ، 62 سالہ عبدالرحمان اور 85 سالہ سلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

بدقسمت خاندان حیدرآباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد بیلاری واپس آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

اہلِ پنجاب اور کلامِ‌ اقبال پر اعتراضات!

0

ادبی صحافت کے ابتدائی نقوش ہفت روزہ یا پندرہ روزہ اخبارات میں نظر آتے ہیں۔ باضابطہ ادبی رسائل کا وجود بہت بعد میں ہوا۔ انیسویں صدی کے اواخر میں ادب سے مختص رسائل شائع ہونا شروع ہوئے۔

یہ سطور "ادبی صحافت کے دو سو سال” کے عنوان سے حقانی القاسمی کے ایک علمی و تحقیقی مضمون سے نقل کی گئی ہیں‌۔ اس مضمون میں اپنے وقت کے چند بڑے اور معروف رسائل کے ساتھ انھوں‌ نے اردوئے معلّیٰ، علی گڑھ، کانپور کا تذکرہ بھی کیا ہے جو زبان و ادب کا شوق رکھنے والوں‌ کے لیے معلوماتی اور اس حوالے سے دل چسپ ہے کہ اس رسالے میں شاعرِ مشرق علّامہ اقبال کے کلام پر اعتراض اور مولانا الطاف حسین حالی کی زبان کی لغزشوں پر بھی تنقید کی گئی تھی۔ ملاحظہ کیجیے۔

"1903 میں ہی اردوئے معلّی علی گڑھ کی اشاعت مسٹن روڈ موجودہ رسل گنج علی گڑھ سے شروع ہوئی۔ اس میں سیاسی نوعیت کے مضامین کے ساتھ ساتھ ادبی، سوانحی، علمی و تاریخی تمدنی تحریریں شائع ہوا کرتی تھیں۔ مولانا سید فضل الحسن حسرت موہانی بی۔ اے نے اس رسالے کو ادب اور سیاست کا ایک حسین امتزاج بنایا تھا۔ اس مجلّہ نے سیاسی شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ادبی ذوق پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقاصد کے تحت مولانا نے بہت قیمتی باتیں تحریر کی تھیں جن پر آج کے مدیران کو بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’’اس رسالے کا مقصد صرف ایک ہے۔ یعنی درستیٔ مذاق۔ چنانچہ اس لحاظ سے امورِ مندرجہ ذیل کی پابندی کی جاوے گی۔

٭مضامینِ نثر ہر قسم کے ہوں گے۔ یعنی سوانحی، تاریخی، علمی، فلسفی، اخلاقی، تمدنی، ادبی، تنقیدی و متعلق بہ افسانہائے مختصر و مکمل۔

٭ یہ مضامین نہ حد سے زیادہ خشک ہوں گے نہ حد سے زیادہ ہلکے اور اُن کی ترتیب ایسی ہو گی جو ہر قسم کے مذاق کو گوارا ہو۔

٭ حصۂ نظم میں صرف اس قسم کی نظمیں شائع کی جائیں گی جن کے انداز بیاں میں کچھ خصوصیت ہو۔ ان نظموں کے متعلق قدیم و جدید کی قید نہ ہوگی۔

٭ نظم و نثر دونوں میں حتی الامکان صحتِ زبان کا سختی کے ساتھ لحاظ رکھا جائے گا۔ ‘‘

’اردوئے معلّی‘ میں ان تمام مقاصد کے پیشِ نظر ہی تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی۔ مولانا حسرت موہانی نے اس میں بہت سے اہم سلسلے شروع کیے۔ جن میں تذکرۃُ الشعراء جیسا ایک مفید کالم بھی تھا۔ جس کے تعلق سے مولانا نے لکھا تھا کہ:’’اردو زبان کے تمام گذشتہ اور موجودہ اساتذہ کا ایک ایسا تذکرہ ترتیب دیا جائے جس میں ہر استاد کا مفصل حال اور اس کے کلام پر بے لاگ تنقید موجود ہو اور اس تذکرے کی تقسیم باعتبارِ سلاسلِ شعراء پانچ جلدوں میں ہو۔‘‘

مولانا نے اس سلسلے کے تحت بہت سے مشہور اور گمنام شعراء کے احوال و کوائف اور انتخاب کلام شائع کیے۔ جسے کتابی شکل میں ڈاکٹر احمر لاری نے مرتب کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں انتخابِ دواوین اور گلدستوں کے انتخابات کے سلسلے بھی تھے۔ یہ تمام سلسلے بہت مفید تھے۔ اُن کا یہ کام اس لحاظ سے بہت مفید ہے کہ انہوں نے ہمارے بیش قیمت ادبی اور شعری سرمائے کو محفوظ کر دیا۔ اردوئے معلی ہی میں اصلاحِ زبان سے متعلق تحریروں کی اشاعت ہوئی۔ ’ادب الکاتب و الشاعر‘ کے عنوان سے نظم طباطبائی کا مضمون کئی قسطوں میں شائع کیا گیا جو لسانی نقطۂ نظر سے بہت اہمیت کا حامل تھا کہ اس میں طباطبائی نے تذکیر و تانیث، غلط الفاظ کی تحقیق اور رسم الخط کے حوالے سے بہت عمدہ خیالات کا اظہار کیا تھا۔ صحت زبان پر بھی اس رسالہ کا خاص ارتکاز تھا۔ چنانچہ اس تعلق سے کئی مضامین شائع کیے گئے۔ انہیں میں ایک مضمون ’اردو زبان پنجاب میں‘ کے عنوان سے تھا جس میں کلامِ اقبال پر اعتراضات کیے گئے تھے۔ یہ تنقید ہمدرد کے عنوان سے اگست 1903 کے شمارہ میں شائع ہوا۔ جس میں یہ لکھا گیا تھا کہ :’’رسالہ مخزن میں جب سے اقبال کی نظمیں شائع ہونے لگی ہیں اس وقت سے اہلِ پنجاب کا دماغ اور بھی آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ جس کو دیکھیے اقبال اور ناظر کا حوالہ دے کر اپنی زبان کو مستند قرار دیتا ہے۔ اقبال کا کلام ماشاء اللہ بہت اچھا ہے۔ ترکیبیں نہایت درست ہوتی ہیں اور مضامین اکثر بلند، طرزِ بیان پسندیدہ ہوتا ہے اور سلسلۂ خیالات اکثر نازک و لطیف۔ لیکن اگر کچھ کمی رہ جاتی ہے تو صحتِ زبان کی جس کی وجہ سے ان کے کلام کا سارا لطف خاک میں مل جاتا ہے۔ ‘‘

اسی طرح ’اردوئے معلّی‘ میں مولانا الطاف حسین حالی کی زبان کی لغزشوں پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ ’اردوئے معلّی‘ ہی میں چکبست اور شرر کا معرکہ بھی شائع کیا گیا جو گلزار نسیم کے حوالے سے تھا۔ اسی رسالہ میں شوق نیموی کا مشہور رسالہ ’اصلاح مع ازاحۃ الاغلاط‘ بھی شائع کیا گیا تھا۔ ’اردوئے معلّی‘ میں شاہ حاتم، مرزا مظہر جانِ جاں، قائم، سودا، رنگین، مصحفی، مجروح، امیر اللہ تسنیم، اصغر علی خاں نسیم، مومن، غالب، شاہ ظفر، شاہ نسیم، ندا بدایونی، ظہیر دہلوی، گستاخ، وفا رامپوری پر حسرت کے مضامین شائع ہوئے۔ یہ تمام مضامین حسرت موہانی کے گہرے تنقیدی شعور کا ثبوت ہیں۔ ان میں بہت اہم تنقیدی نکات و اشارات ہیں۔”

"آل احمد سرور ’اردوئے معلّیٰ‘ کے امتیازات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا حسرت موہانی کو ایک اچھا محقق اور قابل قدر نقاد قرار دیتے ہیں:

’’یہ رسالہ تحقیق و تنقید، سیاسی مضامین، انتخاب کلام اور تبصروں کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ اگر اس کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو حسرت کو صرف ایک بڑا شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اچھا محقق اور ایک سنجیدہ اور قابلِ قدر نقاد ماننے میں کسی کو تامل نہ ہوگا۔‘‘ "

انجن میں آئل کی کمی گاڑی کیلئے کتنی خطرناک ہے؟

0

اکثر لوگ اپنی ڈیوٹی سے چھٹی کے ایام میں ان دنوں کو یادگار بنانے کیلئے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ کسی دور دراز تفریحی مقام پر جانے یا لمبی ڈرائیو کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اگر آپ کا بھی کچھ ایسا ہی پروگرام ہے تو گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی گاڑی کو معائنہ نہایت غور سے کریں اور ان کا باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں۔

برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق طویل سفر پر جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کی گاڑی اچھی حالت میں ہے۔ اپنی کار پر کچھ بنیادی چیزوں کو چیک کرنے سے یہ مدد مل سکتی ہے کہ آپ کی کار آسانی اور محفوظ طریقے سے منزل مقصود تک پہچ جائے گی۔

یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ لمبے سفر کے دوران اکثر گاڑیاں ’اوورہیٹنگ‘ یا اس طرح کے دیگر مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اسی حوالے سے مذکورہ مضمون میں کچھ احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

Long Drive

فلوڈ لیول : جس طرح پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اسی طرح کار کو رواں انداز میں چلانے کیلئے فلوڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔

لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے تمام فلوڈ لیولز اچھی طرح چیک کریں، ریڈی ایٹر میں’کولنٹ‘کا لیول چیک کریں۔

ریڈی ایٹر میں کولینٹ کا کم ہونا کار کے ’ہیٹ اَپ‘ ہونے کا سبب بنے گا، اگر ضرورت ہو تو کولینٹ بھریں۔ بریک فلوڈ کی بوتل چیک کریں کہ اس میں بریک آئل کی ضروری مقدار موجود ہے یا نہیں۔

ڈِیپ اسٹک کا استعمال کرکے انجن آئل کا لیول چیک کریں، بہتر تو یہی ہے یہ مکمل بھرا ہونا چاہیے لیکن پھر بھی یہ ڈِیپ اسٹک پر بالکل درمیان میں بھی ہو تو چلے گا۔ ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن اور پاور اسٹیئرنگ فلوڈ کو بھی ضرور چیک کریں۔

Road Trips

گاڑی کی بیٹری کی جانچ : اگر آپ کی کار میں بیٹری پرانی ہے تو بیٹری لوڈ ٹیسٹر یا ہائیڈرومیٹر کی مدد سے اسے چیک کریں۔ بیٹری کے ٹرمینل کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس پر کوئی ’کوروژن‘ نہ رہ جائے۔

اس کام کیلئے ہمیشہ سیفٹی گلوز کا استعمال کریں۔ یقینی بنائیں کہ ٹرمینل اچھی طرح ٹائٹ کیے گئے ہیں تاکہ کوئی اسپارکنگ نہ ہو۔ بیٹری کے تمام ڈھکن ایک ایک کرکے کھولیں اور الیکٹرو لائٹ (بیٹری کا پانی) اچھی طرح چیک کریں۔ لیڈ پلیٹیں اچھی طرح الیکٹرو لائٹ کے اندر ڈوبی ہوئی ہونی چاہئیں۔

بیلٹس : ٹائمنگ بیلٹ ایک ربڑ بیلٹ ہے جو کرینک شافٹ کو کیم شافٹ گھمانے میں مدد دیتی ہے اگر ٹائمنگ بیلٹ ٹوٹ جائے تو انجن چلنا بند ہوجائے گا۔

اس سے انجن کو کافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، ایسی کسی بھی صورت حال سے بچنے کیلئے اسے بروقت تبدیل کریں۔ زیادہ تر کاروں میں ٹائمنگ بیلٹ بدلنے کا وقت80ہزار کلومیٹرز ہے (مزید تفصیلات کیلئے آپ اپنی کار کا مینوئل ضرور دیکھیں)۔

 Distance

اس کے علاوہ ایک اور بیلٹ ہوتا ہے جسے ایکسیسری ڈرائیو بیلٹ (سرپنٹائن بیلٹ، آلٹرنیٹر بیلٹ یا فین بیلٹ) بھی کہتے ہیں، جو ایئر کنڈیشننگ کمپریسر، میکانیکل پاور اسٹیئرنگ پمپ اور آلٹرنیٹر چلاتا ہے۔ اس کے ٹوٹنے کی صورت میں اس کے ذریعے ملنے والی پاور فوراً ختم ہو جائے گی۔اس کو لازمی دیکھیں۔

ٹائروں کی جانچ : سفر پر نکلتے وقت گاڑی کے ٹائرز چیک کرلیں اور ان میں ہوا کا ضروری پریشر رکھیں۔

ایئر کنڈیشنر چیک کریں : کار چلانے سے پہلے ایئر کنڈیشنر چلا کر دیکھیں کہ وہ صحیح سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔

ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ

0
عثمان خان

پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ ہوگئے۔

پی ایس ایل 9 کے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کو جارح مزاج بیٹر عثمان خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

عثمان خان کل ہونے والے میچ میں سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے البتہ وہ 10 مارچ کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

فرنچائز کا بتانا ہے کہ بیٹر نجی معاملے کی وجہ سے یو اے ای گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ عثمان خان پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں جو اب متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کھیلتے ہیں۔

ہمیں سہولت دیں ہم خود غزہ کے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں، سینیٹر مشتاق

0
مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ ہمیں سہولت دیں ہم خود غزہ کے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہم دیکھ رہے ہیں انسانیت ختم ہورہی ہے۔ ہم خود غزہ کے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں ہمیں سہولت دیں۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ میں خود غزہ کے بارڈر پر گیا ہوں، غزہ سے ہم ان بچوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔ میڈیا جتنا دکھا رہا ہے غزہ میں حالات اس سے بھی بدتر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین کے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ مجھے بتائیں کس پارٹی لیڈر نے فلسطین کی خاطر احتجاج کی کال دی۔

سینیٹر مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرنا چاہیے۔

ریکارڈ میں ردوبدل اور رشوت وصولی کیس میں افسران گرفتار

0
پولیس

کراچی :ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اور رشوت وصولی کیس میں ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت 15 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر ملیر اعجاز ہالیپوتو سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دو ملزمان مختیار کار اسلم شر اور تپیدار ذوالفقار لغاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزمان میں اعجاز، شیخ ماجد حسین منگی و دیگر شامل ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت نے ملزمہ شبانہ کنول کی ضمانت منظور کرلی۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ جعلسازی کے کیس میں مجموعی طور پر 19 ملزمان ہیں جن پر بھاری رشوت لینے کے الزامات ہیں، ملزمان کی رشوت وصولی کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

مخصوص نشستیں نہ ملنے پر تحریک انصاف کا اہم اعلان

0

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے ابھی الیکشن کمیشن نے یہ مخصوص نشستیں دیگرجماعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا، اس آئینی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبر آئی ہے جمہوریت کی پیٹ پر خنجر گھونپا گیا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ آیا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو نہیں مل سکتی، آئین کا آرٹیکل 51واضح ہے کل 336 نشستیں بنتی ہیں آرٹیکل 106صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آگاہ کرتا ہے۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا کام اہم ہے جب تک قومی و صوبائی اسمبلی مکمل نہیں تو آئینی نشستوں پر انتخاب نہیں ہو سکتا جیسے صدر مملکت اور سینٹ کے الیکشن ہاؤس نامکمل ہو تو نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کی سیٹیں نہیں دیں ہم نے وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے فیصلہ کرنے کا کہا تھا ہمارے مطابق وزیراعظم کا انتخاب غیر آئینی ہے۔

فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے کیسے بچائیں؟ آسان طریقہ

0

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ان مبارک ایام میں سحری و افطاری کا اہتمام پورے جوش وخروش اور لوازمات کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

ان لوازمات میں فروٹ چاٹ افطار کے وقت دسترخوان پر رکھی جانے والی سب سے اہم ڈش ہے، روزہ داروں کو  فروٹ چاٹ نظر آجائے تو کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

فروٹ چاٹ ایک صحت مند اور ذائقہ دار افطاری ہے، اس کو کھانے سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے اور دن بھر کی تھکان دور بھی ہوتی ہے۔

لیکن اگر فروٹ چاٹ کو جلدی تیار کرلیا جائے تو اس کے کالے پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی بنائی ہوئی فروٹ چاٹ بھی ایسی ہی کالی ہو جاتی ہے تو یہ نسخہ اپنائیں اور فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچائیں۔

اکثر خواتین افطار سے بہت پہلے فروٹ چاٹ بنا کر رکھ لیتی ہیں اور افطار کے وقت جب اس کو دسترخوان پر رکھا جاتا ہے تو یہ کالا نظر آتا ہے اور بعض اوقات اس کا ذائقہ بھی عجیب سا ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچانے کیلئے ایک خاص ترکیب بتائیں گے جس پر عمل کرنے سے نہ تو فروٹ چاٹ کالا ہوگا اور نہ ہی اس کا ذائقہ خراب ہوگا۔

  ترکیب

فروٹ چاٹ بناتے وقت جب سارے پھل کاٹ لیں تو انہیں ایک پیالے میں جمع کریں تو ساتھ ہی اس میں ایک عدد لیموں، تھوڑا سا نمک اور دو چمچ دودھ ڈال کر مکس کردیں۔

اس طرح فروٹ چاٹ کالا نہیں ہوگا اور اگر آپ کسی پھل کا رس بھی اس میں شامل کردیں تو یہ ذائقے میں بھی مزید اچھا ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے اگر اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کردیا جائے تو بھی وہ کالا نہیں پڑتا۔