ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4870

مالا بیگم: پاکستانی فلمی صنعت کی سریلی آواز

0

گلوکارہ مالا کی مدھر اور رسیلی آواز میں ایک گیت بہت مقبول ہوا تھا جس کے بول ہیں، ’’دل دیتا ہے رو رو دہائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے، بڑی منہگی پڑے گی یہ جدائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے‘‘ اور مالا کو اس گیت پر فلمی صنعت کا سب سے معتبر نگار ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ آج گلوکارہ مالا کی برسی ہے۔

مالا کی آواز میں یہ سدا بہار گیت 1963 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عشق پر زور نہیں‘‘ میں شامل تھا اور شاعر تھے قتیل شفائی۔ مالا نے پسِ پردہ گلوکاری کا آغاز معروف موسیقار ماسٹر عبداللہ کی فلم ’’سورج مکھی‘‘ سے 1962 میں کیا تھا۔ مالا کا اصل نام نسیم نازلی تھا۔ فلمی موسیقار شمیم نازلی ان کی بڑی بہن تھیں اور وہی نسیم کی فنِ موسیقی میں اوّلین استاد بھی تھیں۔ فلمی دنیا میں نسیم نازلی نے ’’مالا‘‘ کے نام سے شہرت اور مقبولیت پائی۔ وہ 9 نومبر 1942ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ نسیم بیگم نے دو شادیاں کی تھیں اور دونوں ہی ناکام رہیں۔ فلمی دنیا میں مالا نے المیہ اور طربیہ دونوں طرح‌ کے گیت گائے۔ انھوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں‌ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 1965 میں فلم ’’نائلہ‘‘ کے گیت ’’اب ٹھنڈی آہیں بھر پگلی جا اور محبت کی پگلی‘‘ پر انھیں دوسری مرتبہ نگار ایوارڈ دیا گیا۔ مالا نے اپنے وقت کے بڑے اور نام ور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ ان کی آواز فلم ہنڈریڈ رائفلز کے لیے ریکارڈ کی گئی تھی جو 1981 میں ریلیز ہوئی۔ مالا بیگم نے فلم ارمان، احسان، دوراہا، دل میرا دھڑکن تیری، ہمراز، پھول میرے گلشن کا، پردہ نہ اٹھاؤ، فرنگی، انسانیت، مسٹر بدھو، ہل اسٹیشن، مہمان، اک نگینہ، سنگ دل اور چھوٹے صاحب نامی فلموں کے لیے گیت گائے جو بہت مقبول ہوئے۔ مالا نے اپنے وقت کے نام ور گلوکاروں کے ساتھ دو گانے بھی ریکارڈ کروائے۔

1990 میں آج ہی کے دن پاکستانی فلم انڈسٹری کی اس سریلی گلوکارہ نے لاہور میں اپنی زندگی کا سفر تمام کیا۔ تاہم مالا بیگم کی قبر کے کتبے پر یوم وفات 5 مارچ درج ہے۔

پنجاب میں ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کیس میں اہم پیشرفت

0

لاہور: پنجاب پولیس لیہ نے ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فیاض، منظور حسین اور عمران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور ہیڈ نرس کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان متاثرہ خاتون کے گھر لیہ پہنچے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔

’بشریٰ بی بی کو کچھ ایسا کھلایا گیا کہ طبیعت غیر ہوگئی‘

0
لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ایسا کھلایا گیا کہ ان کی طبیعت غیر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور ڈاکٹر معائنہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کم ظرف لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بنی گالا میں کسی ڈیل کے تحت ہیں جبکہ وہاں میں خود دیکھ کر آیا ہوں پورے کمرے سیلڈ ہیں۔

لطیف کھوسہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا کہ کھانے میں وہ سمجھیں کہ مرچیں تیز ہیں لیکن اس کے بعد انہیں الٹیاں ہوئیں اور ابھی تک سینے میں جلن ہوتی ہے وہ سات دن سے کھانا نہیں کھا پا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق علیمہ خان کچھ کہہ رہی ہیں تو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

لطیف کھوسہ کسی بھی قیدی کی صحت اور دیگر چیزوں کا خیال رکھنا جیل عملے کا کام ہے۔

دھاندلی کیخلاف اکیلے لڑ رہا ہوں، مینڈیٹ چوری کرنے والے میرا ہدف ہیں، فضل الرحمان

0
دھاندلی کیخلاف اکیلے لڑ رہا ہوں، مینڈیٹ چوری کرنے والے میرا ہدف ہیں، فضل الرحمان

لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کیخلاف اکیلے لڑ رہا ہوں، مینڈیٹ چوری کرنے والے میرا ہدف ہیں۔

وکلا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات تسلیم نہ کرنا میری سوچ میں شامل ہے، میں اس مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ جن کا ہے اس کو تسلیم کرتا ہوں، مینڈیٹ کو تبدیل کرنے والے مجرم کوئی اور ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جسے اقتدار میں لانا ہو تو 100 مقدمے ایک ہفتے میں ختم اور جب کسی کو اقتدار سے نکالنا ہو تو 100 مقدمات ایک ہفتے میں ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ: یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ملک کا متفقہ آئین ملی نصاب کی اہمیت رکھتا ہے، آئین میثاق ملی ہے اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں آئین بھی محفوظ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی قائم ہونی چاہیے اور آئین کا اولین ستون اسلام ہے، آئین کہتا ہے پاکستان سیکولر نہیں بلکہ مذہبی ریاست ہے، پاکستان پارلیمانی نظام رکھتا ہے مارشل لا اور صدارتی نظام کی گنجائش نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا اختلاف یہی ہے کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں، میں شدت پسندی کو پسند نہیں کرتا، ملک ہمارا ہے خود مختاری کا تحفظ کریں گے، ہماری سیاست اور معیشت پر بیرونی تسلط ہے تو آزادی و خودمختاری کہاں رہی؟

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، توہین آمیز رویے ہمارے معاشرے میں گھس آئے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کے خلاف سخت جنگ لڑی لیکن میرے پاس پی ٹی آئی رہنما تشریف لائے تو میں نے احترام کیا۔

بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوگئی اب کہہ رہے ہو کہ غلط تھا، ذوالفقار علی بھٹو پہلے صدارتی نظام کے حامی تھے پھر پارلیمانی نظام پر آمادہ ہوگئے۔

کینو اور لونگ سے جلد کو نرم و چکمدار بنائیں

0
چمکدار جلد

اکثر خواتین اپنی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے ایک آسان اور سستا نسخہ بتائیں گے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ ڈاکٹر بتول نے برائٹننگ فیس ماسک بنانے کا طریقہ بتایا جس کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد نرم اور چکمدار ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے کینو کا جوس لونگ اور گلیسرین کی ضرورت ہوگی۔ پہلے فرائنگ پین 8 سے 10 لونگ کو ڈال کر اس کو دو چمچ گلیسرین کے ساتھ اچھی طرح گرم کریں۔ جب اس میں سے خوشبو آنا شروع ہوجائے تو اتار کر اس کا پانی چھان لیں۔

اس کے بعد اس میں ایک چمچ خشک دودھ اور ایک چمچ گڑ شامل کردیں اور آخر میں اس میں 3 چمچ کینو کا جوس ڈال لیں۔ آپ کا برائٹننگ فیس ماسک تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیس ماسک کی قیمت 6 سے 8 ہزار روپے ہے جسے ہم نے بہت کم قیمت پر گھر میں ہی بنا لیا۔ اس کو اپنے چہرے پر 20 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ آپ کا چہرہ خوبصورت چکمدار اور جلد نرم و مالئم ہوجائے گی۔

’حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے‘

0

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور جدید ترین حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلی حکام سمیت حکومت پاکستان اور پاک فوج اور سویلین حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ حیدر ٹینک کی رونمائی کی گئی۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت اور اپنے تحفظ کی متاثر کن صلاحیت کا حامل ٹینک ہے، جس میں قابل ذکر فائر پاور اور دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ، حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں سمیت مقامی تیار کردہ اسلحے اور ہتھیاروں میں پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے دیگر شعبوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور ایک اور سنگ میل میں کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

شوہر نے نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

0

بھارت میں شوہر نے جھگڑے کے بعد نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں راجا رام تنور نے شادی کے چند ہفتوں کے بعد ہی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے شوہر نے سسر کو فون کرکے بتایا کہ اس نے ان کی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

راجا رام کی منگنی گزشتہ سال سنیتا سے ہوئی تھی لیکن خاندان نے شادی منسوخ کردی تھی تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے اور 10 فروری کو بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

پولیس کے مطابق بعد سنیتا کے اہلخانہ نے رشتہ قبول کرلیا تھا۔

پیر کی شام تقریباً 5 بجے راجارام جو نشے کی حالت میں تھا، سنیتا کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ بحث کے دوران اس نے اس کے سر پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

سنیتا کو قتل کرنے کے بعد راجا رام نے اس کے والد کو فون کیا اور انہیں واقعہ کی اطلاع دی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کے والد نے پولیس کو اطلاع دی۔ راجارام شراب کا عادی ہے اور اس نے دونوں کی شادی کے فوراً بعد اپنی بیوی کو مارنا شروع کر دیا اور جوڑا تقریباً ہر روز لڑتا تھا۔

پنجاب کو معاشی حب بنانا میرا خواب ہے، مریم نواز

0
علاج چل رہا ہے اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو معاشی حب بنانا میرا خواب ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنی کابینہ سے بہت توقعات ہیں، کابینہ میں اہل لوگوں کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ، کچھ تجربہ کار لوگ شامل کئے ہیں ان شا اللہ دل سے عوام کی خدمت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پورا پیکج بنا رہی ہوں، بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولتیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس فری زون بنا کردیں گے، سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔

لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی واپسی ضروری تھی، شان مسعود

0
شان مسعود

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی واپسی ضروری تھی۔

راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کوشش تھی جلد ہدف حاصل کرکے رن ریٹ بہتر کریں، حسن علی نے اچھے موقع پر وکٹیں حاصل کیں۔

شان مسعود نے کہا کہ تمام بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی، آئندہ میچ میں لمبی اننگ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ کنڈیشن فاسٹ بولنگ کے لیے آسان نہیں تھے، اچھی لینتھ پر بولنگ کرکے کامیابی حاصل کی۔

حسن علی نے کہا کہ ٹاس جیتنا خوش قسمتی ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبھمن گل اور ویرات کوہلی دوسرے، تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری  ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ میں  پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ  میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔