ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4869

پنجاب کو معاشی حب بنانا میرا خواب ہے، مریم نواز

0
علاج چل رہا ہے اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو معاشی حب بنانا میرا خواب ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنی کابینہ سے بہت توقعات ہیں، کابینہ میں اہل لوگوں کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ، کچھ تجربہ کار لوگ شامل کئے ہیں ان شا اللہ دل سے عوام کی خدمت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پورا پیکج بنا رہی ہوں، بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولتیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس فری زون بنا کردیں گے، سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔

لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی واپسی ضروری تھی، شان مسعود

0
شان مسعود

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی واپسی ضروری تھی۔

راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کوشش تھی جلد ہدف حاصل کرکے رن ریٹ بہتر کریں، حسن علی نے اچھے موقع پر وکٹیں حاصل کیں۔

شان مسعود نے کہا کہ تمام بولرز نے زبردست کارکردگی دکھائی، آئندہ میچ میں لمبی اننگ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ کنڈیشن فاسٹ بولنگ کے لیے آسان نہیں تھے، اچھی لینتھ پر بولنگ کرکے کامیابی حاصل کی۔

حسن علی نے کہا کہ ٹاس جیتنا خوش قسمتی ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبھمن گل اور ویرات کوہلی دوسرے، تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری  ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ میں  پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ  میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ماں کے ہاتھوں شدید زخمی بیٹی نے دم توڑ دیا

0

برطانیہ میں ایک ماں کے ہاتھوں شدید طور پر زخمی ہونے والی معصوم بیٹی نے دم توڑ دیا۔

برطانوی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈز کے ایک قصبے راؤلی ریجس میں ایک 10 سالہ معصوم لڑکی شے کانگ کو پیر کی رات شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا، جسے بچایا نہیں جا سکا۔

مقامی پولیس نے شے کانگ کی 33 سالہ ماں جسکرت کور عرف جیسمن کانگ پر بیٹی کے قتل کا الزام لگا دیا ہے، شے کانگ نے رابن کلوز میں واقع اپنے گھر میں زخموں کے باعث دم توڑا تھا، جس پر اس کی ماں پر پولیس نے قتل کا الزام عائد کیا اور آج وہ وولور ہیمپٹن کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔

پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ شے کے خاندان اور اس کے دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، شے کانگ کی المناک موت نے ان پر یقیناً گہرا اثر ڈالا ہے۔ پولیس نے کہا ’’ہم درخواست کرتے ہیں کہ جب تک ہماری انکوائری جاری ہے انھیں یہ غم منانے دیا جائے۔‘‘

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہے؟

0
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ کے 18 اراکین سے حلف لے لیا۔

صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

کابینہ میں شیر علی گورچانی، فیصل کھوکھر، سہیل شوکت بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، رمیش سنگھ اڑورا، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین شامل ہیں۔

سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، عاشق کرمانی، رانا سکندر حیات، مریم اورنگزیب، کاظم پیر زادہ، ذیشان رفیق، صہیب بھرت، خلیل طاہر سندھو، شافع حسین اور بلال اکبر خان نے بھی حل لیا۔

مریم نواز نے حلف اٹھانے والے ارکان کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے، میں اور میری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلیے اہم خبر

0
پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: نئی حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ کر کے شہریوں کیلیے نئی مشکل کھڑی کر دی۔

پاسپورٹ فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق نارمل فیس 4500 جبکہ ارجنٹ فیس 7500 روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 11200 روپے ہوگی جبکہ 10 سالہ نارمل کی فیس 6700 روپے ہوگی۔

دو روز قبل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا تھا۔ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی تھی۔

حکام نے بتایا تھا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے مسئلہ سامنے آیا، مسئلے کو حل کر کے آپریشن جلد بحال کر دیا جائے گا۔

ن لیگ کی وفاق میں ایم کیو ایم کو 3 وزارتوں کی ممکنہ آفر

0
ایم کیو ایم پاکستان کا 9 مئی سے متعلق مذمتی قرارداد لانے پر غور

کراچی : مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاق میں ایم کیو ایم کو 3وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے ، جس میں پورٹ اینڈشپنگ ،اوورسیز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاق میں ایم کیو ایم کو پہلے فیز میں 3وزارتوں کی ممکنہ آفر ہے ، ذرائع ایم کیوایم نے بتایا ہے کہ پورٹ اینڈشپنگ ،اوورسیز ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتیں دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج وزارتوں اور کابینہ میں شمولیت پرمشاورت کرکے فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے قومی متحدہ موومنٹ پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے پاکستان ہاؤس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

رابطہ کمیٹی اراکین کو ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے لیے آصف زرداری کے رابطے اور پی پی وفد سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایم کیو ایم کے وفاقی کابینہ میں شمولیت اور وزارتوں کے معاملے پر غور بھی کیا جائے گا۔

طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

0
ماہی گیروں

جیوانی: بارش اور سمندری طوفان کے باعث ماہی گیر 400 کشتیوں سے محروم ہوگئے ، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جیونی کےماہی گیروں کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، بڑی تعداد میں کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ کئی سمندر برد ہوگئیں، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

یو سی چئیرمین ج چیئرمین جیونی نے کہا کہ سیلابی ریلےاورسمندری ہواؤں سے400کشتیاں تباہ ہوئی ہیں اور 200کےلگ بگ کشتیاں آپس میں ٹکراکرناکارہ ہوچکی ہیں۔

چیئرمین جیونی کا کہنا تھا کہ تقریباْ200مزید کشتیاں سمندر میں ڈوب چکی ہیں، تباہ ہونےوالی فی کشتی کی مالیت 20 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کی گوادراورساحلی علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، گوادرضلع کے سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔

امدادی آپریشن کےدوران ضلع گوادرکےعلاقوں جیوانی، گنز،پشوکان اورکپرمیں امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔

مسلح افواج خصوصی امدادی ٹیموں کےذریعے سیلاب متاثرین کےگھروں اورگلیوں سےپانی کےمکمل اخراج کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہی ہے اور مسلح افواج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امدادیقینی بنائیں گی۔

رواں سال کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

0
روڈ ٹو مکہ منصوبے

کراچی : سعودی عرب کا 12 رکنی اعلیٰ سطحی وفد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ، سعودی عرب کا12رکنی اعلیٰ سطح کا وفد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

سعودی وفد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جناح ایئرپورٹ کو شامل کرنے کا جائزہ لے گا جبکہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کی کراچی ایرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت کا جائزہ لیاجائے گا۔

سعودی حکام روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجاج کی امیگریشن کے لیے سروے کریں گے ، کراچی ایئرپورٹ پر مختص ایریا سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سروے بھی کیا جائے گا۔

سی اے اے، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹمز، اے ایس، ایف اور اے این ایف حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ایئرپورٹ کوروڈٹومکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے۔

خیال رہے اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پہلے عمل درآمد جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کو این اے 148 ملتان پر ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف، بڑا فیصلہ کرلیا

0
پیپلز پارٹی این اے 148

لاہور : پیپلزپارٹی نے این اے 148 میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پی پی کی جیت یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کو این اے 148 ملتان پر ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف ہے ، پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی سیٹ بچانے کیلئے ن لیگ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے این اے 148 میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا، پی پی قیادت نے این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

پی پی زرائع کا کہنا ہے کہ این اے 148 پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ سے جلد رابطہ کیا جائے گا، جس میں ن لیگ سے این اے 148 پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کی اپیل کی جائے گی،این اے 148 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پی پی کی جیت یقینی ہے۔

زرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی این اے 148 پر 104 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہونے پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوں گے، یوسف رضا گیلانی کی نشست پر قاسم گیلانی امیدوار ہونگے۔

این اے 148 سے ن لیگی امیدوار 57 ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔