ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 4868

یوکرین جنگ: جرمن فضائیہ سربراہ کی ماتحت افسران سے فون پر گفتگو روس نے ریکارڈ کر کے نشر کر دی

0

یوکرین جنگ کے حوالے سے جرمن فضائیہ سربراہ کی اپنے تین ماتحت افسران سے فون پر کی گئی گفتگو روس نے ریکارڈ کر کے نشر کر دی، امریکا نے اس پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے روس کی مغرب کو تقسیم کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سائمونیان نے جمعہ کے روز جرمن افسران کے درمیان ہونے والی بات چیت کی 38 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کی تھی، جس میں یوکرین کو ٹورس کروز میزائل بھیجنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، ہفتے کو جرمن وزارت دفاع نے آڈیو کو حقیقی قرار دیا اور کہا کہ یہ بات چیت انٹرسیپٹ کر کے ریکارڈ کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ’’یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان روس عدم اعتماد کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے، اور یہ ظاہر کر رہا ہے کہ مغرب متحد نہیں ہے۔‘‘

جرمن حکومت نے پیر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہائبرڈ حملہ ہے، جس کا مقصد عدم تحفظ پیدا کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے۔ جرمنی نے اپنے فوجی افسران کے درمیان جنگ سے متعلق ہونے والی متنازعہ فون کال کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولس عوامی سطح پر یوکرین کو مذکورہ میزائلوں کی ترسیل کے امکانات کو مسترد کر چکے ہیں۔ چوں کہ آڈیو کلپ میں یوکرین کو بھیجے گئے برطانوی اسٹارم شیڈو کروز میزائلوں اور یوکرین میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی کا بھی ذکر تھا، اس لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ آڈیو لیک کی تحقیقات جرمنی کا معاملہ ہے تاہم برطانیہ یوکرین کی حمایت کے لیے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

اس واقعے کے بعد جرمنی میں ہلچل مچ چکی ہے، جرمن وزیر دفاع نے کہا روس انفارمیشن وار چھیڑنا چاہتا ہے، جرمن چانسلر نے اسے سنگین معاملہ قرار دیا، جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا تھا کہ ملک کو روسی جاسوسی سے اپنے دفاع کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان : اعزازی شیلڈز اور دیگر تحائف کی تیاری عروج پر

0
یوم پاکستان

یوم پاکستان کے موقع پراعزازی شیلڈز اوردیگر تحائف کی تیاریاں عروج پر ہیں ، شیلڈ اور میڈل میکرز کا کہنا ہے کہ پورا سال انتظار کرتے ہیں کہ یوم پاکستان آئے اور ہم اپنا فرض سرانجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کےموقع پر اعزازی شیلڈزاوردیگرتحائف کی تیاری جاری ہے، 23 مارچ کے خصوصی موقع پر اعزازی شیلڈز، تحائف اور پریزیڈنٹ کیرج انتہائی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔

یوم پاکستان کی خصوصی پریڈ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی تیاری میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین حصہ لیتے ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنا خاص کردار ادا کرکے تمام ماہرین انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں، شیلڈ بنانے والے ماہرین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم 23 لوگ کام کررہے ہیں اور ہم پورا سال انتظار کرتے ہیں کہ یوم پاکستان آئے اور ہم اپنا فرض سرانجام دیں۔

شیلڈ میکر حمزہ علی کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنے والدین کے ساتھ ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ صدر پاکستان ہمارے تیار کیے ہوئے کیرج میں بیٹھے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔

میڈل میکرمحمد اسحاق نے کہا کہ 23 مارچ کے لیے شیلڈ بنا کر یوم پاکستان کا حصہ بن کر ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، ہمیں فخر ہوتا ہے کہ ہمارے ہاتھوں کا بنا ہوا کام ٹی وی پر پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان زندہ۔

فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی کہاں چلے گئے؟

0

نئی دہلی: فالج سے صحتیاب ہونے کے بعد معروف بھارتی اداکار متھن چکرورتی بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، جہاں اُن کا علاج کیا گیا۔

ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ سینئر بھارتی اداکار پر فالج نے اٹیک کیا ہے، جس کے بعد اُن کا علاج کیا گیا، ڈاکٹرز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکار کی صحت بہتر ہورہی ہے اور عنقریب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

متھن چکرورتی کی نئی تصویر شل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی کہ اُن کا سفر کہاں کا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کا ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ تاریخی ہے، بلاول بھٹو

0

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس پر فیصلہ تاریخی ہے، فیصلے سے ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقاربھٹوکی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنادیا ہے، ہمیں تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو وکلا سے بات ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالت نے مان لیا کہ قائدعوام ذوالفقار بھٹو کو فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں ملا، عدالت نےواضح کہاماضی کی غلطیوں کودرست کرنےکیلئےفیصلہ سنارہےہیں، سپریم کورٹ کے فیصلےکےنتیجے میں پاکستان کاجمہوری نظام ترقی کرسکے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، عدالتی فیصلےکی وجہ سےپاکستان اورجمہوریت ترقی کرسکےگی، عدالت پرجوداغ تھااس سےعام آدمی کوانصاف کیلئےسوالیہ نشان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ لڑاشکرگزارہوں، فیصلے کے بعد امید ہے ہمارا نظام صحیح سمت پر چلنا شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی، چیف جسٹس پاکستان نے قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ذوالفقارعلی بھٹوکا ٹرائل آئین اورقانون کےمطابق نہیں تھا، یہ سپریم کورٹ کےتمام ججوں کی متفقہ رائے ہے تاہم عدالت تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کرے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا ہم فیصلے پرعملدرآمد کو واپس نہیں کرسکتے لیکن ماضی کی غلطیاں تسلیم کیے بغیردرست سمت میں آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

شبنم ویمنز کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین بولر بن گئیں

0

دنیائے کرکٹ میں تیز بولنگ میں مرد کرکٹرز کا راج ہوتا ہے مگر خواتین کرکٹر بھی اس میدان میں اب جھنڈے گاڑنے لگی ہیں۔

جنوبی افریقہ  سے تعلق رکھنے والی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی تیز ترین گیند کرا کے ریکارڈ بُک میں تیز ترین خاتون بولر کے طور پر اپنا نام درج کرا لیا ہے اور یوں کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری رپورٹ کے مطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ویمنز  پریمیئر لیگ کے دوران میں ممبئی انڈینز کے لیے بولنگ کے دوران شبنم اسمٰعیل نے ایک گیند 132.1 کلو میٹر  فی گھنٹے کے رفتار سے پھینکی جو اب تک ویمن کرکٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے کرائی جانے والی تیز ترین بال تھی۔

یہ پہلا موقع تھا جب خواتین کی کرکٹ میں کسی بولر نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بال بیٹر کی جانب پھینکی۔ یہ بال سامنے بیٹنگ کے لیے موجود آسٹریلیا ویمنز کی سابق کپتان میگ لیننگ کے پیڈ پر جا لگی۔

واضح رہے کہ شبنم اس سے قبل  2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے بھی بولنگ کروا چکی ہیں اور یوں انہوں نے تیز ترین بولنگ  کرانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ انہیں 2022 میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے دوران بھی دو بار 127 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔

شبنم اسماعیل کے تیز ترین بولنگ کرانے کا راز کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے میچ کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولنگ کراتے ہوئے بڑی اسکرین کی جانب نہیں دیکھتی ہیں۔

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا گیا

0
مخصوص نشستوں پشاور ہائی کورٹ

پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کرتے ہوئے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کوحلف اٹھانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا اور سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے کل تک حلف نہ لیں۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار قاضی انور نے اپنےدلائل میں کہا کہ اس درخواست میں دوبنیادی سوالات ہیں، آرٹیکل اکیاون قومی اور آرٹیکل ایک سوچھ صوبائی اسمبلی کیلئے ہیں کہ مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کوتین روز میں کسی پارٹی کوجوائن کرناہوتاہے، اٹھانوے آزاد کامیاب امیدواروں نےسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیارکی، تو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ آپ کی یہ درخواست اس صوبے کی حد تک ہے یا پورے ملک کے لئے ہیں۔

جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور سیٹیں دی ہیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نےپوچھاکہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا، جس پر وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیٹیں دوسری جماعتوں کو دی ہیں، آئین کہتا ہے کہ سیٹیں جنرل نشستوں کی تناسب سے دی جائیں گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے؟ تو وکیل نےبتایاکہ الیکشن فیصلےکےخلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ نہیں دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید پوچھا کہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص ہوتی ہے اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہیں گی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل کےپی کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نےکچھ سوالات اٹھائے ہیں، کیا اس عدالت کےپاس اس درخواست کو سننےکا اختیار ہے؟

عدالت نےلارجر بینچ کی تشکیل کیلئے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا اور کہا چیف جسٹس کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیں۔

پہلے ’سپر ٹیوز ڈے‘ پر ووٹنگ، کیا ٹرمپ کے مقابلے نکی ہیلی دوڑ سے باہر ہو جائیں‌ گی؟

0

کولراڈو: امریکا میں پہلے ’سپر ٹیوز ڈے‘ پر ووٹنگ میں برتری حاصل کرنے کے بعد ٹرمپ کے مقابلے میں نکی ہیلی کا صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولراڈو سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ریپبلیکن صدارتی امیدوار بن کر سامنے آ گئے، پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے لیے 15 ریاستوں میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف نکی ہیلی پر غیر معمولی برتری حاصل ہو گئی ہے، انتخاب کے بعد نکی ہیلی کا صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا امکان ہے، دوبارہ صدارت کے لیے امیدوار جو بائیڈن نے بھی شمالی کیرولائنا میں پرائمری الیکشن جیت لیا ہے۔

امریکا میں طیارہ کریش ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

دوسری طرف امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، 9 صفر سے متقفہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹس کسی صدارتی امیدوار کی نااہلی کا تعین نہیں کر سکتیں، واضح رہے کہ کولراڈو کی سپریم کورٹ نے 2021 میں فسادات بھڑکانے پر سابق صدر کو گزشتہ دسمبر میں صدارتی الیکشن سے باہر کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ کولراڈو میں پرائمری ووٹنگ مرحلے سے ایک دن پہلے آیا ہے، فیصلے کا اطلاق تمام ریاستوں پر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا یہ امریکا کی بڑی جیت ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا ٹرمپ کو عدالتی میدان میں جیت ملی ہے تاہم انتخابی میدان میں بائیڈن انھیں شکست دے دیں گے۔

اگلے وفاقی بجٹ کیلیے حکومت کی ترجیحات کیا ہیں؟

0

نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں بجٹ میں حکومت کی ترجیحات کیا ہوں گی اس کا تعین کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئندہ مالی سال برائے سال 2024-25 کے لیے وفاقی حکومت نے اپنی ترجیحات کا تعین کر لیا ہے جس میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ترجیحات کا تعین بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق زرعی ترقی، بلو اکانومی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، صنعتی فروغ کے نئے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

آئندہ سال برآمدات سے متعلق نئے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ میں پیداوار بڑھانے میں معاون نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی بھی تجاویز ہیں۔ اس کے علاوہ آبی وسائل، ٹرانسپورٹ، مواصلات کے جاری منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال توانائی شعبے کے جاری منصوبوں اور جاری اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبوں کو فنڈز کے اجرا میں ترجیح دی جائے گی۔

5علامت، جو زنک کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟

0

زنک جسم کے کئی افعال کی انجام دہی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے اس کے علاوہ ڈی این اے کی تیاری جیسے کام شامل ہیں، اگر آپ زنک کی مناسب مقدار استعمال نہیں کررہے تو ایسی صورت میں جسم میں زنک کی کمی کی یہ 5 علامات نظر آتی ہیں۔

جلد کے کئی مسائل بھی زنک کی کمی سے جنم لیتے ہیں، جن میں جلد کی خشکی، ایکزیما، ریشز اور ایکنی شامل ہے، جلد کی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں زنک کی معمول کی سطح کو برقرار رکھا جائے۔

زنک دماغ کے نیورو ٹرانسمیٹر کے افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کی کمی سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اسی طرح یاداشت سے متعلق مسائل اور مزاج میں تبدیلی جنم لیتی ہے۔

زنک مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی اور قوت مدافعت بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زنک کی کمی سے جسم میں مختلف انفیکشنز کا خطرہ جنم لینے لگتا ہے، زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں اسی لیے بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں۔

اگر بات کی جائے بھوک کی کمی کی تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، تاہم یہ علامت زنک کی کمی کی جانب بھی اشارہ کرتی ہے اس طرح غذائیت کی کمی کی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے جسے اکثر اوقات نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ؟

اگر آپ زنک کی کمی کا شکار ہیں تو اس سے آپ کے بال گرنے لگتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ زنک بالوں کے فولیکلز اور ان کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایف آئی اے انٹرپول کی سعودی عرب میں کارروائی، 2 اشتہاری گرفتار

0

ایف آئی اے انٹرپول نے سعودی عرب میں کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انٹرپول کی جانب سے سعودی عرب میں کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں سعودی عرب سے اسلام آباد منتقل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مین لقمان زریان اور محمد اختر شامل ہیں۔ ان میں لقمان کے خلاف تھانہ خرد اٹک میں جب کہ محمد اختر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا۔

دونوں ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت 2021 اور 2022 میں مقدمات درج ہوئے تھے اور ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتار کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔