پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5119

بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

0
کے الیکٹرک

بجلی مزید مہنگی ہوگی یا نہیں نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے اور صارفین سے 84 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا۔

نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے اوور بلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 84 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ اس سہ ماہی میں بجلی کی کھپت 12 سے 13 فیصد کم ہوئی ہے جب کہ ممبر نیپرا نے کہا کہ نہ تو سی ای او سی پی پی اے آئے ہیں اور نہ ہی پاور ڈویژن کی طرف سے کوئی آیا ہے۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال اٹھایا کہ جن بجلی کمپنیوں میں صنعتیں نہیں ہیں وہاں بجلی کی کھپت کیوں کم ہوئی؟ بجلی کمپنیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی اور صارفین کیپسٹی پیمنٹس بھی ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیاں نئے کنکشنز دینے میں دلچسپی ہی نہیں لے رہیں، ملک بھر میں 1100 میگا واٹ کے کنکشنز زیر التوا ہیں لیکن کمپنیان کسی کو نئے کنکشنز دینے کو تیار نہیں ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے سوالات کے جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ کمپنیوں کی آسانی کے لیے آن لائن سماعت کی سہولت فراہم کی تھی مگر بجلی کمپنیوں کے سی ای اوز آن لائن بھی موجود نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی سماعت پر بجلی کمپنیوں کے سی ای اوز خود نیپرا سماعت میں آئیں۔ سی ای او کی عدم موجودگی میں جو افسر نیپرا سماعت میں آئے وہ ہمارے سوالات کے جوابات دینے کی تیاری کر کے آئے۔

سینیٹ الیکشن سے قبل موجودہ ایوان کا آخری اجلاس 19 فروری کو طلب

0

سینیٹ الیکشن سے قبل موجودہ ایوان بالا کا آخری اجلاس پیر 19 فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل موجودہ ایوان بالا کا اجلاس پیر 19 فروری کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اس اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔

واضح رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب آئندہ ماہ مارچ میں ہوگا جس کا الیکٹورل کالج چاروں صوبائی اسمبلیاں ہوں گی۔

’جانے کہاں کھو سا گیا تو‘ لائبہ خان کی پوسٹ وائرل

0
لائبہ خان

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بلیک اور چیک شرٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

لائبہ خان نے پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں ہمیشہ کی طرح شعر و شاعری انداز میں لکھا’ جانے کہا کھو سا گیا تو‘۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

ویڈیو: دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب گھڑیال دیکھا گیا

0

دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب نسل کا گھڑیال (مگرمچھ) دیکھا گیا ہے، جس کی ویڈیو ایک مقامی شہری نے بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے قریب ایک گھڑیال دیکھا گیا ہے، جس کے بارے میں وائلڈ لائف ماہرین کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی یہ نسل انتہائی خطرے سے دوچار ہے، اور اس قیمتی جانور کے تحفظ اور مقامی افراد کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان ڈبیلو ڈبلیو ایف نے کہا گھڑیال کا تعلق مگرمچھ کے خاندان سے ہے، اسے یوں دوبارہ دیکھے جانے کا مطلب ہے کہ پاکستان میں اس نسل کی بحالی کے لیے امید کی ایک کرن موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق گھڑیال لمبی اور پتلی تھوتھنی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، اس آبی جانور کی خوراک میں مچھلی سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں، ایک زمانے میں پاکستان میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندیوں میں گھڑیال بڑے پیمانے پر پائے جاتے تھے۔

ڈبیلو ڈبلیو ایف ترجمان نے کہا کہ 70 کی دہائی کے وسط تک گھڑیال پاکستان میں معدومیت سے دوچار ہونا شروع ہوئے، اس کی نسل کو شدید نوعیت کے متعدد خطرات کا سامنا ہے، گھڑیال کے مسکن کی تباہی کی وجوہ میں غیر قانونی شکار، درکار مچھلی اور دیگر خوراک کی کمی سمیت دیگر عوامل شامل ہیں۔

اسرائیل کی ایک اور شرمناک حرکت، فلسطینی قیدیوں کی وکیل کو جیل میں ڈال دیا

0

اسرائیل نے ایک اور شرمناک حرکت کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی وکالت کرنے والی خاتون وکیل ہی کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی حقوق کی خاتون وکیل 28 سالہ دیالا عائش کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے دو روز قبل فلسطینی انسانی حقوق کی وکیل دیالا عائش نے اسرائیل کی عفر جیل میں قید فلسطینیوں سے ملاقات کی تھی، اس وقت انھوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ اگلے دن وہ خود ان ہی قیدیوں میں سے ایک بن جائیں گی، جن کے دفاع کے لیے انھوں نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، 137 فلسطینی شہید

17 جنوری کو اسرائیلی فورسز نے دوپہر 2 بجے کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے قریب ایک چوکی سے عائش کو گرفتار کیا تھا۔ ایک ہفتے بعد اسرائیلی حکام نے ان کے خلاف ’انتظامی حراست‘ کا حکم جاری کر دیا، جس کا مطلب ہے کہ انھیں اب 4 ماہ تک بغیر کسی مقدمے یا الزام قید میں رکھا جائے گا۔

رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

دیالا عائش کے اہل خانہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے سے قبل وہ اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی دونوں جیلوں میں فلسطینی نظربندوں کا دفاع کرنے والی وکیل کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

پنجاب میں نمونیہ نے مزید 6 بچوں کی جان لے لی

0

لاہور : پنجاب میں نمونیا نے مزید 6 بچوں کی جان لے لی، جس کے بعد نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی اور نمونیہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں نمونیہ سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ کے 854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 188 نئے کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیاسے 353  اموات اور 25 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ صرف لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 61 اموات اور 5 ہزار 522 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اگر ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی: یاسمین راشد

0

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی حیا ہوتی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کیخلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، مہم بھی نہ کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا لیکن ان سب کے باوجود لوگوں نے محبت کی، امیدواروں کے نشان، نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا، جیل اور جیل سے باہر مشکلات برداشت کرنیوالے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈاکٹر اب وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ نہیں لکھ سکیں گے

0

اسلام آباد: وزارت صحت نے وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وٹامن، ملٹی وٹامن، اور ان پر مبنی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے صحت کے تمام صوبائی محکمہ جات کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان مصنوعات کی فروخت علیحدہ اور سیلف سروس شیلف میں کی جائے، اور تمام فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وٹامنز پر مبنی مصنوعات کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

0
سونے کی قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 80 ہزار  727 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  33 ڈالر کم ہو کر 2010 ڈالر فی اونس ہے۔

بھارتی اداکار دھرمیندر کا احسن خان کے نام پیغام

0

بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا پاکستانی خوبرو اداکار و میزبان احسن خان کے نام نیک خواہشات سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکار نے بھارتی لیجنڈری اداکار کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، مختصر ویڈیو پیغام میں دھرمیندر نے احسن خان کے کام کی تعریف کی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Content CreatorZ CCZ (@cczdigital)

دھرمیندر نے کہا کہ آپ سب میرے اپنے ہیں، آپ کو کبھی غیر نہیں سمجھا، آرٹسٹ بیشتر جذباتی ہوتے ہیں، سرحد پار سے بھیجے گئے اس ویڈیو پیغام کے آخر میں دھرمیندر نے نہ صرف اداکار بلکہ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دھرمیندر سے قبل بھارتی اداکارہ ممتاز نے بھی احسن خان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ا نکی اداکاری کی بھی تعریف کی تھی۔