ہفتہ, ستمبر 28, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6316

ویڈیو: اشون کو ہندی میں مشورہ کوہلی کو الٹا پڑ گیا، گراؤند میں قہقہے لگ گئے

0

بھارت میں آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے موجود ہے، جہاں بھارت سے برتری حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں شروع ہوا، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں ڈیوڈ وارنر، مارنس لیبوشگن اور اسٹیو اسمتھ کی بڑی وکٹیں گنوا دیں۔

 تاہم پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے بڑی اننگز کھیلنے کے لیے کریز پر موجود ہیں اور بڑی مہارت کے ساتھ بھارتی اسپنرز کا مقابلہ کررہے ہیں۔

اسی دوران گراؤنڈ میں ایک دلچسپ نظارا دیکھنے کو ملا، جس سے میدان میں قہقہے لگ گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=8nMlS1f-MDo

وکٹ حاصل کرنے کے لیے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسٹمپ مائیک پر روی چندرن اشون کو ہندی زبان میں عثمان خواجہ کی بڑی وکٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے سنا گیا۔

 جس کے بعد عثمان خواجہ ویرات کوہلی کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ یہ سمجھ گیا‘ ساتھ ہی دونوں کھلاڑی کے درمیان زوردار قہقہے کا تبادلہ ہوتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بالآخر، رویندرا جڈیجا ہی تھے جنہوں نے 81 رنز بنانے کے بعد عثمان خواجہ کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی بیٹر کو کے ایل راہول کے ہاتھوں شاندار کیچ پر آؤٹ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا

0

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی پولیس چیف دفتر پر حملے سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حملہ آوروں سےمتعلق جمع کئے گئے حقائق سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو مین کہا کہ اللہ کاشکرہےبڑاجانی نقصان یا تباہی نہیں ہوئی، فورسزنے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کاخاتمہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری طرف سےتمام افسران اور اہلکاروں کوشاباش دیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعدادکاربڑھانےمیں معاونت کریں گے۔

وزیراعظم نےبروقت کارروائی اور موقع پرموجود رہنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے کی تعریف کی۔

نظر کے چشمے سے چھٹکارے کے لیے کون سا علاج بہتر ہے؟

0
آنکھیں

نظر کی کمزوری ہر عمر کے افراد میں بڑھتی جارہی ہے جس پر اگر توجہ نہ دی جائے تو یہ بڑھتی جاتی ہے، نظر کی کمزوری میں اضافے کے ساتھ چشمے سے چھٹکارا پانے کے لیے مختلف سرجریز بھی کی جارہی ہیں تاہم عام افراد ان کے بارے میں متضاد خیالات کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے شرکت کی اور نظر کی کمزوری اور اس کے علاج کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر ہاشمانی کا کہنا تھا کہ نظر کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ تو اسکرینز کا بے تحاشہ استعمال ہے۔

علاوہ ازیں بچوں کو زیادہ تر گھر کے اندر رکھا جارہا ہے اور باہر نہیں جانے دیا جاتا جس سے وہ سورج کی مناسب روشنی اور جسمانی سرگرمی سے محروم ہیں لہٰذا ان میں نظر کی کمزوری سمیت کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر ہاشمانی کا کہنا تھا کہ ملک میں 37 فیصد افراد نظر کی کمزوری کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نظر کے چشمے سے چھٹکارے کا سب سے آسان علاج تو لیسک سرجری ہے، تاہم یہ آنکھ کے کورنیا کی صحت پر منحصر ہے۔

ڈاکٹر ہاشمانی کا کہنا تھا کہ بعض افراد کا کورنیا صحت مند ہوتا ہے تو ان کی نظر منفی 11 ہو تب بھی ان کی لیسک سرجری ہوسکتی ہے، لیکن اگر آنکھ کا کورنیا صحت مند نہ ہو تو منفی 1 کے لیے بھی لیسک نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے لیے دوسری قسم کی سرجری کی جاتی ہے جس میں آنکھ میں لینس فٹ کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں وہ بزرگ افراد جن کی دور و نزدیک کی نظر کمزور ہو ان کے لیے بھی مددگار لینس دستیاب ہیں جو معمولی سی سرجری سے آنکھوں میں لگا دیے جاتے ہیں۔

امریکا کے بعد کینیڈا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے

0

اوٹاوا: کینیڈیں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے چین پر ملک کے جمہوری نظام میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین انتخابات میں مبینہ چینی مداخلت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد کینیڈا کے بھی چین کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ کو کہا کہ چین کینیڈا کی جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹروڈو نے کہا میں برسوں سے کہہ رہا ہوں، ہاؤس آف کامنز کے فلور پر بھی کہا کہ چین ہماری جمہوریت میں، ہمارے ملک کے عمل میں، اور ہمارے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ دو وفاقی انتخابات کا جو نتیجہ تھا اس کا فیصلہ کینیڈین شہریوں نے ہی کیا ہے۔

ٹروڈو کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی مداخلت روکنے کے لیے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیاں پچھلے کئی سالوں سے ٹولز تیار کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

ادھر کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور نے جمعہ کے روز جسٹن ٹروڈو پر حالیہ وفاقی انتخابات میں چینی مداخلت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

گلوب اینڈ میل نے جمعہ کو ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) کی انتہائی خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے 2021 کے وفاقی انتخابات میں ایک لبرل اقلیتی حکومت کو یقینی بنانے اور متعدد کنزرویٹو امیدواروں کی شکست کے لیے کوشش کی۔

دوسری طرف چین نے کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی تردید کی ہے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ سال کہا تھا کہ بیجنگ کو کینیڈا کے اندرونی معاملات میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اس بات پر سخت سرزنش کی تھی کہ انھوں نے ملاقات کی تفصیلات کیوں لیک کیں۔

اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی چارج ہے تو میں خود کو پھانسی لگا دوں گا، شیخ رشید

0

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر مجھ پرکرپشن کا کوئی چارج ہے تو میں خود کو پھانسی لگا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج عدالت آیا ہوں مجھ پر 2مارچ کو فردجرم لگائی جائے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نہیں دبے گا، قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، عدالت میں درخواست دی کہ ہمارے گھر ڈکیتی ہوئی، 7لاکھ روپے لے گئے، اتنے بھوکے ہیں کہ فریج سے کھانے پینے کی چیزیں بھی نکال کرلےگئے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ مجھ سےپاسورڈبھی مانگ رہےتھے ، جیسےیہ چالان کاٹ رہے ہیں لگ رہا ہے مجھے سسرال جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پرائیوٹ جہاز استعمال کرتے ہیں ،میں نے 7 سال قیدکاٹی ہے، شیخ رشید کو جانتےنہیں ہیں انہوں نے مجھے دکھا دے کر گریا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا اسی چکی میں مجھے بھی رکھا گیا، 16 دن تک کسی شخص کی صورت تک نہیں دیکھی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 16 بار وزیر رہا ہوں 16دن مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا، میں اکیلا ہی پاکستان میں نکلوں گا ان کو ختم کردوں گا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ سب عمران خان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،میں اس کا اتحادی ہوں ،امیری کسی سے لڑائی نہیں سب میڈیا والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اگرمجھ پرکرپشن کا کوئی چارج ہے تو میں خود کو پھانسی لگا دوں گا۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےکوئی الیکشن نہیں لڑرہے،انہوں نےطےکیاہےصوبےاورمرکز کے الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ان کاایک ہی ایجنڈا ہے عمران خان کونا اہل کراناہے۔

ہیرا پھیری کے بابو راؤ، راجو اور شیام کس سیکوئل میں ایک ساتھ آئیں گے؟

0

اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد ایک بار پھر 3 فلموں کے سیکویل میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری کے اداکار اپنی سپر ہٹ فلموں کے تین سیکوئل کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

 ای ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق اکشے کامر، سنیل شیٹی اور پریش راول ممبئی میں ایک خصوصی پرومو کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ایک سے زیادہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس بات کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ ہیرا پھیری اور ویلکم کے سیکوئلز میں اکشے کمار ہی نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشے، سنیل اور پریش نہ صرف ہیرا پھیری کے سیکوئل کے لیے بلکہ آوارہ پاگل دیوانہ اور ویلکم کے سیکوئل کے لیے بھی اکٹھے ہو رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل فلمیں ہیرا پھیری، آوارہ پاگل دیوانہ اور ویلکم سبھی کو پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کی حمایت حاصل تھی، جن کا نام حال ہی میں ہیرا پھیری 3 کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کی وجہ سے خبروں میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول فلم ‘ہیرا پھیری’ کو سال 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا۔

فلم کے پہلے پارٹ کی ہدایت کاری پریا درشن نے کی تھی جبکہ ’پھر ہیرا پھیری’ کو نیرج ووہرا نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔

فیروز ناڈیا والا نے بتایا کہ ٹیم نے 2014 میں ہیرا پھیری 3 پر کام شروع کیا تھا لیکن نیرج ووہرا کے بیمار ہونے کی وجہ سے پروڈکشن روکنا پڑی۔

پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

0

معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی پارٹیز میں غبارے لگانے والوں کو اہم یاد دہانی کروا دی۔

دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لوگ سنگل یوز (ایک دفعہ استعمال کے بعد پھینک دیے جانے والے) پلاسٹک کے بارے میں بات کرتے ہیں، کوئی پارٹی ہو تو اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کرتے جیسے پلاسٹک کے کپ، پلیٹ اور بیگ وغیرہ۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن ایسے لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ایسی پارٹی میں غبارے پھر بھی استعمال کیے جاتے ہیں، غبارے بھی پلاسٹک سے بنے ہیں اور یہ ری سائیکل بھی نہیں کیے جاسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

خیال رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کی خیر سگالی سفیر ہیں اور اکثر و بیشتر ماحولیاتی مسائل سے آگاہی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ویڈیو: چپس کے خالی ریپرز سے چشمہ کیسے تیار کیا گیا؟

0

پونے: بھارتی شہر پونے میں چپس کے خالی ریپرز سے دنیا کا پہلا چشمہ تیار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں پہلی بار چپس کے خالی ریپرز ری سائیکل کر کے چشمے تیار کیے گئے ہیں، بھارتی شہر پونے میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے یہ انوکھا کام کیا ہے۔

آشایا نامی اسٹارٹ اپ کمپنی کے مالک انیش ملپانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’یہ دنیا کے پہلے ری سائیکل سن گلاسز ہیں‘‘ جو پھینکے گئے چپس کے پیکٹس سے بنائے گئے ہیں۔

انیش ملپانی نے جمعرات کو ٹوئٹر پر جدید ری سائیکل شدہ دھوپ کے چشموں کی تیاری کا اعلان کیا، انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کی کمپنی کیا کرتی ہے، اور ملٹی لیئرڈ پلاسٹک (MLP) سے دھوپ کے چشمے بنانے کے پیچھے کا سارا عمل کس طرح انجام دیا گیا ہے۔

ملپانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’یہ میری زندگی کا سب سے مشکل کام تھا، اب میں چپس کے پیکٹس سے بنائے گئے پہلے ری سائیکل چشمے انڈیا میں پیش کر رہا ہوں۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ صرف چپس کے پیکٹ ہی ری سائیکل نہیں کیے جاتے بلکہ ہر قسم کی چیزیں ری سائیکل کی جاتی ہیں، جنھیں ری سائیکل کرنا نا ممکن سمجھا جاتا ہے، اس میں چاکلیٹ کے ریپر، دودھ کے ڈبے اور دیگر قسم کے پیکٹ شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ کئی جھلیوں والے پلاسٹک کو ری سائیکل کرنا نا ممکن سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اس کو ری سائیکل کرنے کی شرح صفر فی صد ہے، سمندروں میں 80 فی صد لچک دار پلاسٹک جاتا ہے جو کہ خطرناک ہے۔

پلاسٹک کو ری سائیکل کر کے چشمے بنانے کے بارے میں انیش نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے کئی جھلیوں والے پلاسٹک سے مواد نکالنے کا طریقہ پا لیا ہے اور اسے ہائی کوالٹی کی مصنوعات اور مٹیریل میں تبدیل کر کے چشمے بنائے جاتے ہیں۔

برانڈ وِداؤٹ کے چشموں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ چشمے سب سے پائیدار چشمے ہوں گے، یہ بہت کار آمد ہیں کیوں کہ یہ سورج کی شعاعوں کو جذب کرتے ہیں، پائیدار ہیں، لچک دار ہیں اور آرام دہ ہیں۔

بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

0

نئی دہلی:بھارت کی روسی تیل کی درآمد جنوری میں ریکارڈ 1.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی، جو دسمبر کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت سب سے زیادہ تیل روس سے درآمدات کرتا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ عراق سے خریدتا ہے۔

سعودی تجارتی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت نے 5 ملین بی پی ڈی خام تیل درآمد کیا ، جس میں تقریباً 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی تیل کی درآمدات میں عام طور پر دسمبر اور جنوری میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ سرکاری ریفائنرز حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اپنے سالانہ پیداواری اہداف کو پورا کرنے کے بعد درآمد بند کر دیتے ہیں۔

بھارت نے روس اور یوکرین سے سستا خوردنی تیل درآمد کرلیا

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد سے بھارت نے روس سے سب سے زیادہ تیل خریدا ہے، یہی نہیں بھارت نے گزشتہ ماہ یوکرین سے بھی سورج مکھی کا تیل خریدا تھا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کینیڈا متحدہ عرب امارات کے بعد جنوری میں بھارت پانچویں سب سے بڑا سپلائر بن کر ابھرا۔

اپریل سے جنوری کے دوران اس مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران، عراق بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا، جبکہ روس دوسرا سب سے بڑا سپلائر بن گیا، جس نے سعودی عرب کی جگہ لے لی جو اب تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی پولیس آفس پر حملہ : ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

0

کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے کم ازکم ایک ماہ تک ریکی کی ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے،انھیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشت گرد پہلے بھی آچکے ہیں۔

عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہیں، ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا تاہم دہشت گردوں کی شناخت تقریباً ہوچکی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کار میں آئے اوررہائشی کوارٹرز کی طرف سے داخل ہوئے، کار کے اندر سے بھی کچھ نمبر پلیٹس ملی ہیں تاہم لوکل سہولت کاروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔