پیر, جون 24, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6317

کراچی: کچرا کنڈی سے کمسن بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد

0

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچی کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی مسلم آباد سے 7 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت منیبہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتی رہی، والد

بچی کے والد مقبول کا کہنا ہے کہ منیبہ بدھ کی دوپہر بھائی کے گھر سے لاپتا ہوئی وہ گھر سے بنا چپل پہنے نکلی تھی، دو روز تک پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتی رہی۔

والد نے بتایا کہ بدھ کی شب تک لاش نہ ملنے پر یقین ہوگیا تھا کہ منیبہ کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے نام نمبر لے کر تھانے سے روانہ کردیا اور کہا کہ اگر بچی مل جائے گی تو آگاہ کردیں گے، جمعرات کی شب بھی تھانے گیا تو روزنامچے پر کوئی افسر موجود نہ تھا جب جمعے کی صبح گیا تو پولیس نے ٹال دیا۔

بچی کے والد کے مطابق بچی کی لاش کو ہم نے خود تلاش کیا، بھائی نے فون کرکے آگاہ کیا کہ علاقے سے ہی منیبہ کی لاش ملی۔

ورثا نے قائد آباد لانڈھی اسپتال چورنگی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات موجود تھے۔

 ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف کی جیو فینسنگ کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، اغوا اور قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 

احتجاج ختم، پولیس کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب

بعدازاں مظاہرین نے پولیس سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا جبکہ کوتاہی برتنے پر دو افسران کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

0
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں فوری طور پر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درجہ اوّل بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل گھی 519سے کم کرکے 485 روپے کلو ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ درجہ اوّل کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں 36روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل خوردنی تیل526 سے کم کرکے 490 روپے لیٹرکردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ درجہ اوّل گھی پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں39روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد پریمیم برانڈ گھی کی قیمت524سے کم ہوکر485روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی پر دستیاب خصوصی سبسڈی میں بھی توسیع کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آیا کرکٹ کھیل کے معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں؟

0

ہم آج تک کرکٹ نہیں کھیلے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں اس کی برائی کرنے کا حق نہیں۔

اب اگر کسی شخص کو کتّے نے نہیں کاٹا، تو کیا اس بد نصیب کو کتّوں کی مذمت کرنے کا حق نہیں پہنچتا؟ ذرا غور کیجیے۔ افیم کی برائی صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو افیم نہیں کھاتے۔ افیم کھانے کے بعد ہم نے کسی کو افیم کی برائی کرتے نہیں دیکھا۔ برائی کرنا تو بڑی بات ہے ہم نے کچھ بھی تو کرتے نہیں دیکھا۔

اب بھی بات صاف نہیں ہوئی تو ہم ایک اور مستند نظیر پیش کرتے ہیں۔ مولانا ابو الکلام آزاد کو گڑ سے سخت چڑ تھی۔ ان کا قول ہے کہ جس نے ایک مرتبہ گڑ چکھ لیا اس کو تمام عمر دوسری مٹھاس پسند نہیں آسکتی چوں کہ وہ خود شکر کی لطیف حلاوتوں کے عادی و مداح تھے، لہذا ثابت ہوا کہ وہ بھی ساری عمر گڑ کھائے بغیر گڑکی برائی کرتے رہے۔

یوں تو آج کل ہر وہ بات جس میں ہارنے کا امکان زیادہ ہو کھیل سمجھی جاتی ہے۔ تاہم کھیل اور کام میں جو بیّن فرق ہماری سمجھ میں آیا یہ ہے کہ کھیل کا مقصد خالصتاً تفریح ہے۔ دیکھا جائے تو کھیل کام کی ضد ہے جہاں اس میں گمبھیرتا آئی اور یہ کام بنا۔ یہی وجہ ہے کہ پولو انسان کے لئے کھیل ہے اور گھوڑے کے لئے کام۔ ضد کی اور بات ہے ورنہ خود مرزا بھی اس بنیادی فرق سے بے خبر نہیں۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دن وہ ٹنڈوالہ یار سے معاوضہ پر مشاعرہ ’’پڑھ‘‘ کے لوٹے تو ہم سے کہنے لگے،’’فی زمانہ ہم تو شاعری کو جب تک وہ کسی کا ذریعہ معاش نہ ہو، نری عیاشی بلکہ بدمعاشی سمجھتے ہیں۔‘‘

اب یہ تنقیح قائم کی جاسکتی ہے کہ آیا کرکٹ کھیل کے اس معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ فیصلہ کرنے سے پہلے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ کرکٹ دراصل انگریزوں کا کھیل ہے اور کچھ انہی کے بلغمی مزاج سے لگا کھاتا ہے۔ ان کی قومی خصلت ہے کہ وہ تفریح کے معاملے میں انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں اور معاملات محبت میں پرلے درجے کے کاروباری۔ اسی خوش گوار تضاد کا نتیجہ ہے کہ ان کا فلسفہ حد درجہ سطحی ہے اور مزاح نہایت گہرا۔

کرکٹ سے ہماری دل بستگی ایک پرانا واقعہ ہے جس پر آج سو سال بعد تعجب یا تأسف کا اظہار کرنا اپنی ناواقفیتِ عامّہ کا ثبوت دینا ہے۔ 1857 کی رستخیز کے بعد بلکہ اس سے کچھ پہلے ہمارے پرکھوں کو انگریزی کلچر اور کرکٹ کے باہمی تعلق کا احساس ہو چلا تھا۔ چنانچہ سرسیّد احمد خاں نے بھی انگریزی تعلیم و تمدن کے ساتھ ساتھ کرکٹ کو اپنانے کی کوشش کی۔ روایت ہے کہ جب علی گڑھ کالج کے لڑکے میچ کھیلتے ہوتے تو سرسید میدان کے کنارے جا نماز بچھا کر بیٹھ جاتے۔ لڑکوں کا کھیل دیکھتے اور رو رو کر دعا مانگتے،’’الٰہی میری بچّوں کی لاج تیرے ہاتھ ہے۔‘‘

جیسا کہ اوپر اشارہ کیا جا چکا ہے، کرکٹ انگریزوں کے لیے مشغلہ نہیں مشن ہے۔ لیکن اگر آپ نے کبھی کرکٹ کی ٹیموں کو مئی جون کی بھری دوپہر میں ناعاقبت اندیشانہ جرأت کے ساتھ موسم کو چیلنج کرتے دیکھا ہے تو ہماری طرح آپ بھی اس نتیجہ پر پہنچے بغیر نہ رہ سکیں گے کہ ہمارے ہاں کرکٹ مشغلہ ہے نہ مشن، اچھی خاصی تعزیری مشقت ہے، جس میں کام سے زیادہ عرق ریزی کرنا پڑتی ہے۔ اب اگر کوئی سر پھرا منہ مانگی اجرت دے کر بھی اپنے مزدوروں سے ایسے موسمی حالات میں یوں کام کرائے تو پہلے ہی دن اس کا چالان ہو جائے۔ مگر کرکٹ میں چونکہ عام طور سے معاوضہ لینے کا دستور نہیں، اس لئے چالان کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاتھوں جس طرح ہلکا پھلکا کھیل ترقی کر کے کام میں تبدیل ہو گیا وہ اس کے موجدین کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔ غالب نے شاید ایسی ہی کسی صورت حال سے متاثر ہوکر کہا تھا کہ ہم مغل بچّے بھی غضب ہوتے ہیں، جس پر مرتے ہیں اس کو مار رکھتے ہیں۔

اور اس کا سبب بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کھیل کے معاملے میں ہمارا رویہ بالغوں جیسا نہیں، بالکل بچّوں کا سا ہے۔ اس لحاظ سے کہ صرف بچّے ہی کھیل میں اتنی سنجیدگی برتتے ہیں۔ پھر جیسے جیسے بچہ سیانا ہوتا ہے کھیل کے ضمن میں اس کا رویہ غیرسنجیدہ ہوتا چلا جاتا ہے اور یہی ذہنی بلوغ کی علامت ہے۔

کرکٹ کے رسیا ہم جیسے نا آشنائے فن کو لاجواب کرنے کے لئے اکثر کہتے ہیں، ’’میاں! تم کرکٹ کی باریکیوں کو کیا جانو؟ کرکٹ اب کھیل نہیں رہا، سائنس بن گیا ہے سائنس!‘‘

عجیب اتفاق ہے۔ تاش کے دھتیا بھی رمی کے متعلق نہایت فخر سے یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ سولہ آنے سائنٹفک کھیل ہے۔ بکنے والے بَکا کریں، لیکن ہمیں رمی کے سائنٹیفک ہونے میں مطلق شبہ نہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ روپیہ ہارنے کا اس سے زیادہ سائنٹیفک طریقہ ہنوز دریافت نہیں ہوا۔ پس ثابت ہوا کہ کرکٹ اور رمی قطعی سائنٹیفک ہیں اور اسی بنا پر کھیل نہیں کہلائے جاسکتے۔ بات یہ ہے کہ جہاں کھیل میں دماغ پر زور پڑا کھیل کھیل نہیں رہتا کام بن جاتا ہے۔

محض کرکٹ ہی پر منحصر نہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں رجحان عام ہے کہ تعلیم نہایت آسان اور تفریح روز بروز مشکل ہوتی جاتی ہے (مثلاً بی اے کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، مگر برج سیکھنے کے لئے عقل درکار ہے) ریڈیو، ٹیلی ویژن، سنیما اور با تصویر کتابوں نے اب تعلیم کو بالکل آسان اور عام کر دیا ہے لیکن کھیل دن بدن گراں اور پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ لہٰذا بعض غبی لڑکے کھیل سے جی چرا کر تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔ اس سے جو سبق آموز نتائج رونما ہوئے وہ سیاست دانوں کی صورت میں ہم سب کے سامنے ہیں۔

(اردو کے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مضمون سے اقتباسات)

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق اہم خبر آگئی

0

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کراچی سے لاہور منتقل نہیں کیا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین آفریدی باہر، اسپیڈ اسٹار ڈیبیو کریں گے

پی سی بی ذرائع کا بتانا تھا کہ جمعرات یا جمعے تک شیڈول کی تبدیلی سے متعلق اعلان متوقع ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق حکومتی تجویز بھی لی جانے تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان

0

لاہور: گنے کی قیمت میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 112 سے 115 روپے کلو ہو گی، یکم دسمبر سے پہلےچینی قیمتوں میں اضافےکی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرخوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ گنےکی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ شوگرملز کو گنےکی کرشنگ 25 نومبر سے پہلے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نےچینی کی ایکسپورٹ کیلئے شرط عائد کر دی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تو 2 ماہ بعد امپورٹ کرنی پڑجائےگی، ضلع کا ڈی سی، چیف سیکرٹری سرٹیفکیٹ دیں کہ شوگرملز میں کتنا اسٹاک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ایکسپورٹ کی اجازت دی تو قیمت بڑھ جائےگی، پاکستان میں15 لاکھ ٹیوب ویل ہیں، 3 لاکھ کو سولر پر منتقل کرنا ہے وزیراعظم کا زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی فلاح کیلئےپرعزم ہیں۔

پانچ منٹ میں سعودی ویزہ حاصل کریں

0

ریاض: سعودی عرب نے آن لائن سیاحتی ویزہ و میڈیکل انشورنس حاصل کرنے کا طریقہ متعارف کرادیا۔

سعودی وزارت سیاحت کے مطابق تین سال قبل آن لائن سیاحتی ویزے متعارف کرائے گئے تھے، اس عرصے کے دوران 10 لاکھ سے زائد ویزے جاری ہوچکے۔

اخبار 24 کے مطابق سیاحتی ویزہ سروس کے انچارج انجینیئر ابراہیم السحیم نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران بتایا کہ اس سیاحتی ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں میڈیکل انشورنس کے ساتھ جاری ہو جاتا ہے۔

اس میں مزید جدت لانے کے لئے وزارت سیاحت کا مشترکہ پلیٹ فارم جاری کیا گیا تھا، جس کی مدد سے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سیاحتی شعبے کو مربوط رابطہ قائم ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بھارتی شہریوں کو ویزے کے لیے بڑی سہولت

وزیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن سیاحتی ویزے کی افدیت بڑھانے کے لئے اسے دس سے زیادہ سرکاری اداروں کے ساتھ الحاق کیا گیا ہے، اس کی بدولت یہ ادارے 50 سے زیادہ ڈیجیٹل سروسز فراہم کر سکیں گے۔

جس میں خاص طور پر سیاحتی سرمایہ کاری متعارف کرانے والا معتبر نقشہ اور فوری پرمٹس کا اجرا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

’ارشد شریف کی شہادت کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے‘

0

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے ارشد شریف کی شہادت کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت پوری قوم کے لئے دکھ کی گھڑی ہے وہ پاکستان کے نامور صحافی تھے جیسے بھی تھے ہم انہیں دیکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ارشدشریف کے قتل کی ایک بار پھر مذمت کرتا ہوں ارشدشریف کے ٹی وی شوز ضرور دیکھتے تھے یہ اتنا اہم ایشو ہےجس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری پوری ٹیم کا کردار اس حوالے سے بہت مثبت رہا ہے وزارت خارجہ سےتحقیقاتی ٹیم کینیا گئی تھی وزارت خارجہ اور ہائی کمیشن کی جو ذمہ داریاں تھیں اچھے طریقے سے نبھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ٹی ٹی پی کامعاملہ ہےضروری ہو گا ایک بار پھر اس پالیسی کو ریویو کیاجائے پیپلزپارٹی واحد ہےجس نے کوشش کی قوم کے اصل مسائل پر توجہ دی۔

’جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خوش فہمیوں کا شکار ہیں‘

0

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے جب بھی بات کی کراچی کے مسائل پر بات کی ہے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خوش فہمیوں کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق میئر کراچی وسیم اختر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایم کیو ایم کی جدوجہد رکھ رہا ہوں، عمران خان سے چار سال میں کئی ملاقاتیں ہوئیں، انہیں کراچی کے مسائل پر کئی بار یاد دہانی کروائی گئی۔

وسیم اختر نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہم تحریک انصاف کی حکومت میں جدوجہد کرتے رہے اس کے بعد ہم نے پی ٹی آئی حکومت چھوڑ کر پی ڈی ایم کے ساتھ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو وہی مسائل بتائے گئے، پیپلزپارٹی سے جب بھی بات ہوئی آرٹیکل 140 اے پر ہوئی اور جب الیکشن قریب آیا تو حلقہ بندیوں میں خامیاں نظر آئیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی کونسلز کو مضبوط کرنا ہے، ہم الیکشن سے پہلے منصفانہ حلقہ بندیاں چاہتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لیے ہم اعلیٰ عدلیہ کے پاس گئے، میئر کراچی کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے پاس گئے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جو اختیارات بلدیاتی نظام کے لیے ہونے چاہئیں وہ ان کے پاس نہیں ہیں۔، جسٹس گلزار احمد کے دور میں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھا۔

’آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے‘

0

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔

میڈیا کو جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پاک آرمی میں پروموشن نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں تمام تھری اسٹارجنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

عمران خان صاحب کو گولی نہیں غم لگا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

0
مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب سے یقین ہوگیا کہ ان کو کوئی گولی نہیں لگی، عمران خان صاحب کو گولی نہیں غم لگا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب عوام پاگل اوربےوقوف نہیں ہیں، آپ کا لانگ مارچ ورک فروم ہوم تک محدود ہوگیا ہے، عمران خان صاحب کو گولی نہیں غم لگا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے، اسی آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا گیا۔

توشہ خانہ گھڑی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گھڑی کی سستی ویلیوایشن کرائی گئی، گھڑی نے ان کی اوقات بتادی ہے، آپ یو کے اور یو اے ای عدالتوں میں کیوں جارہے ہیں یہیں رسیدیں دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے کے لئے فرح خان اور شہزاد اکبر سہولت کار بنے، گھڑی کے پیسے منی لانڈرنگ کرکے ملک لائے گئے، عمر فاروق کے ہاتھ میں جو گھڑی ہے وہ کہاں سے آئی؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ سب کو چور چور کہتے رہے، چار سال آپ کی حکومت رہی سب مخالفین کو جیلوں میں ڈالا تھا، چیئرمین نیب کو عمران خان نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا۔،

انہوں نے کہا کہ جوشخص انصاف کی بات کررہا ہے اس کے صوبے کے پی میں تو گزشتہ 10سال سے احتساب کمیشن بند ہے، آپ کے دور میں ترکی، یواے ای کی سرمایہ کاری بند رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جہاں جاتے ہیں ان کی گھٹیا باتیں سنائی جاتی ہیں، عمران خان نے سی پیک کے پراجیکٹس بند کرا دیئے۔