اتوار, جون 16, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6318

’بھارت میں ورلڈکپ اٹھائیں گے، پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے‘ (ویڈیو)

0
شعیب اختر

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست قرار دیتے ہوئے بولرز کی تعریف کی اور امید دلائی کہ بھارت میں ورلڈکپ اٹھائیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے بہترین پرفارمنس دی خصوصاً بولنگ شاندار رہی، فائنل میں بھی بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ دل دکھی ہے لیکن پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، شکست ہوئی لیکن کوئی بات نہیں ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا۔

اسپیڈ اسٹار نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید دلائی کہ اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہے اور ہم بھارت میں ٹرافی اٹھائیں گے۔

ویڈیو کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ دل دکھا ہے ٹوٹا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور پھر شاہین بھی انجرڈ ہو گئے جو ٹرننگ پوائنٹ تھا لیکن ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے ٹرننگ پؤائنٹ بتا دیا

0

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے منٹور میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ فائنل کا ٹرننگ پؤائنٹ قرار دے دیا۔

میلبرن میں نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین آفریدی کا انجرڈ ہونا سب سے بڑا ٹرننگ پؤائنٹ تھا کیونکہ انگلینڈ اس وقت تک مشکلات میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے 20 سے 25 رنز کم بنائے جس سے کافی فرق پڑا، تھوڑا مشکل تھا لیکن ہمیں ٹیم کی تعریف کرنا ہو گی جس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سے یہ غلطیاں ہوئیں

ان کا کہنا تھا کہ سب یہی چاہتے تھے کہ آج ٹیم اچھا نتیجہ پیش کرے اور حقیقت یہی ہے کہ سب نے محنت کی اور جان لڑائی، کھلاڑیوں نے آخر تک بھرپور کوشش کی۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پچ ٹریکی تھی اور باؤنس بھی تھا۔

دوسری جانب بابراعظم نے شاہین آفریدی کے زخمی ہو کر میدان سے باہر جانے کو بڑا نقصان قرار دیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے عادل رشید کے اوور کو پاکستان کے خلاف فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔

آسٹریلیا کو بڑی آفت نے گھیر لیا، ہزاروں افراد متاثر

0

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز آندھی وطوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقے میں چار لاکھ 23 ہزار کے قریب بجلی کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جس کی باعث کم وبیش 76 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ریاستی ایمرجنسی سروس (ایس ای ایس) کے مطابق متاثرہ علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں اس کے علاوہ ایک چھوٹے گردابی طوفان کے ایڈیلیڈ کی پہاڑیوں سے ٹکرانے، درختوں کے گرنے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں آندھی اور طوفان، 98 ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی میں چوبیس گھنٹے درکار ہیں۔

ادھر متاثرہ شہری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں سمندری طوفان نے تباہی مچارکھی ہے، میں نے ایسا طوفان کبھی نہیں دیکھا۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق نئے موسمی سسٹم سے مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

عمران خان کیلیے واکنگ مشین زمان پارک پہنچا دی گئی

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے واکنگ مشین ان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچا دی گئی۔

زمان پارک میں داخلے سے قبل واکنگ مشین کو سرچنگ ڈیوائس اور سرچنگ ڈاگ کے ذریعے چیک کیا گیا۔ مشین کو مکمل چیکنگ کے بعد رہائش گاہ لے جانے کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے باعث زمان پارک میں موجود ہیں۔

زمان پارک میں ان کی سکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز رہائش گاہ کی دیوار کے ساتھ ریت کے تھیلوں کی دیوار اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بنائی گئی۔

اس کے بعد بلٹ پروف شیشے پہنچائے گئے۔ شیشے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں لگائے جائیں گے، شیشوں سے سکیورٹی کیبن بھی بنائے جائیں گے۔

زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم ہے جبکہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

دو طیارے ٹکرا گئے، حادثے کی دردناک ویڈیو وائرل

0
طیارے

ٹیکساس : ایئر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دور کے دو جہاز ٹکراگئے، خوفناک حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک ایئرشو کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرانے کے بعد زمین پر گرگئے اور ان میں سوار چھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری عالمی جنگ کے دور کے جہازوں کے ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔

screen-shot-2022-11-12-at-3-49-50-pm.png

اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ایئر شو کو براہ راست دیکھا، اندوہناک حادثے میں دوسری جنگ عظیم کے دو ہوائی جہاز ونگز اوور ڈلاس آپس میں ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہوگئے۔ اس دردناک منظر کو لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور کرتب بازی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

دونوں جہاز گرتے ہی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے، ٹکرانے والے طیاروں میں ایک بوئنگ بی 17 اور دوسرا بیل پی 63 کنگ کوبرا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ واقعہ دن ایک بج کر تقریباً 30 منٹ پر ہوا، ایئرشو کا اہتمام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ایونٹ میں کئی جہاز حصہ لے رہے تھے۔

ڈیلاس کے میئر ایرک جانسن نے واقعے کو ایک خوفناک المیہ قرار دیا ہے انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں جو ہمارے خاندانوں کی تفریح اور معلومات کے لیے جہازوں کو اڑا رہے تھے۔

پاکستان سے یہ غلطیاں ہوئیں

0

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی کئی غلطیاں کیں، شاہینوں کی سست بیٹنگ اور افتخار احمد کا اوور بڑے نقصان کا باعث بنا۔

میلبرن میں قسمت ساتھ نہیں تھی اور ٹاس ہارے تو مشکل وہی سےشروع ہو گئی جس کا ڈر تھا وہ ہی ہوا۔ بابر اور رضوان کی جوڑی نہیں چلی۔ انگلینڈ نےپھر دباؤ بڑھا دیا۔ بتدائی چھ اوورز میں پاکستان صرف انتالیس رنز بنا سکا۔

پاکستان نے اڑتالیس ڈاٹ بالز کھیلیں جو آٹھ اوورز بنتے ہیں جب کہ ڈیتھ اوورز میں بھی اوسط نہیں بڑھ سکی اور صرف اکیس رنز ہی بنے ساتھ میں چار وکٹیں بھی گریں۔

بابراعظم نے میچ میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان بتا دیا

باؤنڈریز کے صرف چوالیس رنز بنے۔ بولنگ میں رن آؤٹ چانس بچے اور اہم موڑ پر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہوگئے۔ دو اہم اوورز پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئے۔ افتخار نےکوٹےکی پانچ بالز کی تو اسٹوکس نےچارج کر دیا، پھنسا ہوا میچ وہی سے پلٹ گیا اور انگلینڈ جیت گیا۔

پاکستان اپنی غلطیوں سےانگلینڈکےخلاف فائنل ہار گیا تاہم شائقین کرکٹ، سابق کرکٹرز اور لیجنڈز نے گرین شرٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست فائٹنگ پر خوب پذیرائی کی۔

شاداب خان نے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی

0

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹرافی حاصل نہ کرنے پر پاکستانیوں سے معافی مانگ لی۔

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے پر قوم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے لکھا: ’ہم نے بہت محنت کی مگر آپ کے لیے ٹرافی نہیں جیت سکے۔ آپ کو مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ ہم خود کو مزید مضبوط کر کے واپس لانے کی کوشش کریں گے۔‘

شاداب خان نے لکھا کہ آپ ہم پر یقین رکھیں کیوں کہ یہ یقین ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1591773043659276289?s=20&t=YPa0yFypHJ17gvCfjp2zjA

دوسری جانب شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاداب خان نے انگلش کھلاڑی ہیری بروکس کو آؤٹ کر کے اپنی 98ویں وکٹ حاصل کرلی۔

https://twitter.com/ICC/status/1591750683774128128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591750683774128128%7Ctwgr%5Ed6ab36366106813bd1b789bfab982cb94d98657b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40010802

انگلینڈ کے کپتان نے میچ کا ٹرننگ اوور بتا دیا

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے عادل رشید کے اوور کو پاکستان کے خلاف فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ عادل رشید کے اوور نے میچ کا پانسہ پلٹا جب کہ بین اسٹوکس کا تجربہ کام آیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم پر فخر ہے ہمارا آغاز اچھا تھا جس کی وجہ سے رن ریٹ قابو میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارےلیےبہترین رہا پاکستان کا دورہ ہمارے لیے بہت شاندار رہا۔

میچ کے اختتام تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم بابراعظم نے شاہین آفریدی کے زخمی ہو کر میدان سے باہر جانے کو بڑا نقصان قرار دیا۔

بابراعظم نے میچ میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ہم نے20رنزکم بنائے شاہین شاہ آفریدی کےانجرڈہونےسےنقصان ہوا۔

بولرز کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ بولرز نے چھوٹے ٹوٹل پر بھی زبردست فائٹ کی، بولرزنےشانداربولنگ کی۔

پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمپئن بننے پر انگلش ٹیم کو مبارک ہو۔

سیم کرن نے پاکستانی بولرز کے بارے میں کیا کہا؟

0

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے ہیرو سیم کرن بھی پاکستان بولرز کی کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی اختتامی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئےانگلش آل راؤنڈر سیم کرن نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، ان کا بولنگ اٹیک بہت شاندار ہے۔

سیم کرن نے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کا حقدار پائے، انہوں نے کہا کہ مختلف روائٹی کیساتھ بولنگ کی جس سےفائدہ ہوا۔Imageانگلش آل راؤنڈر نے میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 وکٹیں لیں جس کی بنا پر انہیں مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کے کپتان نے میچ کا ٹرننگ اوور بتا دیا

سیم کرن نے بین اسٹوکس کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے اسٹوکس پرفارم کرجاتے ہیں، میرے سمجھتا ہوں کہ پلیئرآف دی میچ بین اسٹوکس کوملناچاہیے۔

کرس ووکس

انگلش بیٹر کرس ووکس نے کہا کہ ایم سی جی میں میچ جیتنا یادگارلمحہ ہے، وکٹ میں فاسٹ بولرزکیلئےمدد تھی۔

معین علی

انگلش آل راونڈر معین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار فتح کو اپنے کیریئر کا بہترین لمحہ قرار دیا۔

ایلکس ہیلز

انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیتنا بہت خاص لمحہ ہے،پاکستانی بولرزنے بہت اچھی بولنگ کی۔

بابراعظم نے میچ میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان بتا دیا

0

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ سے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں شکست کی وجوہات بتا دی۔

میچ کے اختتام تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے شاہین آفریدی کے زخمی ہو کر میدان سے باہر جانے کو بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے20رنزکم بنائے شاہین شاہ آفریدی کےانجرڈہونےسےنقصان ہوا۔

بولرز کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ بولرز نے چھوٹے ٹوٹل پر بھی زبردست فائٹ کی، بولرزنےشانداربولنگ کی۔

Image

پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمپئن بننے پر انگلش ٹیم کو مبارک ہو۔

شائقین کرکٹ کی سپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی گئےشائقین کرکٹ نے بھرپور سپورٹ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایسامحسوس ہوا جیسے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں۔