13.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6319

بلقیس بانو کیس: راہول گاندھی نے مودی پر بڑا الزام عائد کردیا

0

نئی دہلی: بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بلقیس بانو کیس کو لیکر بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید کا ہدف بنالیا ہے، کانگریس رہنماؤں نے سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مودی کو ہدف بنارکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے زریعے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی لال قلعے پر اپنی تقریر میں خواتین کے احترام کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارتی خواتین کو دھوکا دیا، اس کے وعدوں اور نیت میں واضح فرق ہے۔

معروف سماجی کارکن کویتا کرشنن نے بھی مودی حکومت کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ مودی مسلم خواتین سے زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کو انعام دے رہے ہیں۔

بلقیس بانو کون ہیں؟

یاد رہے کہ سال دو ہزار دو میں بلقیس بانو کو اکیس سال کی عمر میں گودھرا ٹرین جلانے کے واقعے کے بعد ہونے والے مسلم کش فسادات میں اس وقت درندگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور اس واقعے میں ان کے خاندان کے سات افراد کو انتہائی بے رحمی سے قتل بھی کیا گیا۔

ستائیس فروری 2002 کو گودھرا میں سابرمتی ٹرین کو جلائے جانے کے بعد گجرات بھر میں مسلم کش فسادات شروع ہوگئے تھے۔

تشدد پھیلنے کے خوف سے بلقیس اپنی ساڑھے تین سالہ بیٹی اور خاندان کے 15 دیگر افراد کے ہمراہ رندھیک پور نامی اپنے گاؤں کی طرف چلی گئی اور چھپرواڈ ضلع میں پناہ لی لیکن بدقسمتی نے اس کا پیچھا یہاں بھی نہ چھوڑا۔

ہ بھی پڑھیں: بلقیس بانو زیادتی کیس : بھارتی عدالت کے فیصلے کے بعد مسلمانوں میں خوف وہراس

تین مارچ کو تیس کے لگ بھگ وحشی نما انسانوں نے جو درانتیوں، تلواروں اور لاٹھیوں سے مسلح تھے نے بلقیس اور اس کے خاندان پر حملہ کردیا۔

ان وحشیوں نے بلقیس، اس کی والدہ اور دیگر تین خواتین کی عصمت دری کی اور خاندان کے افراد کو انتہائی بیدردی سے قتل کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے بلقیس کی کمسن بچی کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔ اس سانحے میں صرف تین افراد ہی زندہ بچ سکے جن میں بلقیس، ایک مرد اور ایک تین سالہ بچہ شامل تھا۔

اس وقت کی رپورٹس کے مطابق بلقیس کو اس قیامت صغریٰ بیتنے کے تین گھنٹے بعد ہوش آیا تو اس نے ایک خاتون سے کپڑے لے کر اپنا بے لباس تن ڈھانپا اور ہوم گارڈ کی مدد سے شکایت درج کرانے لمکھیڑا پولیس اسٹیشن گئی جہاں اسے طبی معائنے کیلیے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔Bilkis Bano gang rape - Gujarat riots: Bilkis Bano's family surprised on  release of life term convicts - Telegraph India بعد ازاں یہ معاملہ مقدمہ قومی انسانی حقوق کمیشن اور سپریم کورٹ نے اٹھایا جس نے مرکزی تفتیشی بیورو کو تحقیقات کا حکم دیا۔

دو سال بعد 2004 میں اس کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور احمد آباد میں اس مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تاہم سی بی آر کے ذریعے جمع کیے گئے شواہد سے چھیڑ چھاڑ اور متاثرہ خاتون کے گواہوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے اظہار کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے یہ کیس ممبئی منتقل کردیا۔

چار سال تک مقدمے کی سماعت ہوتی رہی اور آخر کار 2008 میں خصوصی سی بی آئی عدالت نے گیارہ ملزمان پر حاملہ خاتون کی عصمت دری، قتل اور غیر قانونی طور پر جمع ہونے کی سازش کے الزامات ثابت ہونے پر تعزیرات ہند کے تحت عمر قید کی سزا سنائی اور دیگر سات ملزمان جن میں پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹرز بھی شامل تھے کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا جب کہ مقدمے کی سماعت کے دوران ایک ملزم کی موت بھی واقع ہوچکی تھی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جسونت بھائی نائی، گووند بھائی نائی اور نریش کمار موردھیا (متوفی) نے بلقیس کی عصمت دری کی جب کہ شیلیش بھٹ نے اس کی کمسن بیٹی کو زمین پر پٹخ کر قتل کیا اس مقدمے میں دیگر جن کو سزا سنائی گئی تھی ان میں رادھے شیام شاہ، بپن چندر جوشی، کیسر بھائی ووہنیا، پردیپ ووہنیا، بکا بھائی ووہنیا، راجو بھائی سونی، نتیش بھٹ، رمیش چندنا اور ہیڈ کانسٹیبل سوما بھائی گوری شامل تھے۔

2017 میں ممبئی ہائیکورٹ نے گینگ ریپ کیس میں تمام مجرموں کی سزا اور عمر قید کو برقرار رکھا تھا جب کہ اپریل 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے معاوضے کے ساتھ ساتھ اس کی پسند کی نوکری اور رہائش بھی دی جائے۔

بلقیس بانو کیس میں زیادتی اور قتل کے گیارہ مجرموں کو پندرہ اگست کو رہا کر دیا گیا تھا, سپریم کورٹ انتیس نومبر کو سزا کی معافی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی

باون ویں قسط: پُر اسرار ہیروں والی گیند اور دہشت بھری دنیا

0

نوٹ: یہ طویل ناول انگریزی سے ماخوذ ہے، تاہم اس میں کردار، مکالموں اور واقعات میں قابل ذکر تبدیلی کی گئی ہے، یہ نہایت سنسنی خیز ، پُر تجسس، اور معلومات سے بھرپور ناول ہے، جو 12 کتابی حصوں پر مشتمل ہے، جسے پہلی بار اے آر وائی نیوز کے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلیے نئی موبائل ایپ کا اجرا کر دیا

0
نادرا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا۔

نادرا نے نئی ’رہبر‘ موبائل ایپ کا باقاعدہ اجرا کیا ہے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ رہبر ایپ کو شہریوں کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قریبی نادرا آفس کی تفصیلات جان سکیں گے، ایپ سے نادرا کے دفتری اوقات کار کے بارے میں رہنمائی ملے گی۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ یہ ایپ صارف کو قریب تر نادرا دفاتر سمیت ایڈریس تک لے کر جائے گی، رہبر ایپ کا اجرا شہریوں کی سہولت اور شمولیت کی جانب اہم قدم ہے۔

کراچی: تاجر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اجرتی قاتل گرفتار

0

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تاجر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سپاری کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاون مومن آباد میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپاری کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر مبشر احمد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ملزم نے10جون کو تاجر فداحسین کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات میں ملزم کا ساتھی افشاں خان بھی شریک تھا ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے مزید انکشاف کیے ملزمان نے بنوں کے شہری ارباب سے 5 لاکھ میں سپاری لی تھی ملزمان نے رقم لینے کے بعد تاجر کو قتل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم ڈکیتیوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرجرائم میں ملو ث رہا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کو اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسٹریٹ کرائمز کے لیے اسلحہ کرایے پر دیے جانے کا انکشاف

0

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے لیے اسلحہ کرائے پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق کراچی میں کئی سال سے کرائے پر اسلحہ مل رہا ہے ملزم ہر واردات کے بعد ایک موبائل فون اور تین ہزار روپے اسلحہ مالک کو دیتے ہیں۔

اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ مالک ہر پستول کے ساتھ لگ بھگ چار گولیاں بھی دیتا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہےکہ ایک گرفتارملزم نے کرائے پرلی گئی تیس بور پستولوں سے دو سو سے زائد شہریوں کو لوٹا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کچھ منشیات فروش گروپ بھی نشے کےعادی افراد کو پستول دے کر وارداتیں کراتے ہیں جس کے بدلے میں انہیں منشیات دی جاتی ہیں۔

پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران میں دھکیلا گیا، عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھکیلا گیا۔

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سوشل میڈیا ذمہ داران کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتِ حال اور قومی معاملات پر پارٹی کے بیانیے سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور عوام میں جوش و خروش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا: ’سیاسی لبادے میں مجرموں کا اقتدار پر قابض گروہ آئین پر حملہ آور ہے۔ پاکستان کو بیرونی سازش سے سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھکیلا گیا۔ قوم نے سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر شدید ردعمل دیا۔ سازش کامیاب ہوئی تو عوام کسی تحریک کے بغیر سڑکوں پر نکلی۔ امپورٹڈ سرکار نے عوام کو دبانے کے لیے بدترین فسطائیت کا سہارا لیا۔‘

عمران خان نے کہا کہ میڈیا میں موجود آزاد اور غیر جانبدار آوازوں کو دبانے کی کوشش کی گئی، میڈیا نے خوف کے پردوں کو چاک اور عوامی آواز کو بڑھ کر گونج دی، سماجی میڈیا نے عوام کے سیاسی شعور میں اضافے اور پختگی کی راہ ہموار کی، قانون پامال کر کے اظہار رائے سلب کرنا طالع آزماؤں کے لیے ممکن نہیں رہا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں بھی ہمارا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا، لازم ہے کہ کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں، روایتی سیاسی اہداف کے حصول کے لیے نہیں، حقیقی آزادی کے لیے نکل رہے ہیں، ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات مزید پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔

ذہنی آزمائش، کیا آپ تصویر میں چھپے چہروں کی تعداد بتاسکتے ہیں؟

0

سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویری پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں جس میں انہیں مختلف اشیا کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

کھبی ان پہلیوں میں ہندسوں کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے تو کھبی لاتعداد چہروں میں سے خاص چہرے کو ڈھونڈنے کا کہا جاتاہے، اس پریکٹس سے دماغی ورزش ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک اور پہلی آپ کے لئے پیش کی جارہی ہے، جس میں آپ کو ایک چہرے میں مزید چہرے ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جارہا ہے، کیا آپ اس کے لئے تیار ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:  تصویر میں ’گلہریوں‘ کی تعداد کتنی ہے؟

تو چلیں وقت ضائع کئے بغیر ہم اس پہیلی کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کیا آپ کسی نتیجے پر پہنچے ؟آپ کو اس تصویر میں کتنے چہرے ملے ؟

تو ہم بتاتے ہیں کہ اس کا کوئی درست جواب نہیں ہے، جی ہاں آپ حیران نہ ہو، آپ نے صحیح پڑھا ہے۔

یہ تصویر بس نظر کا دھوکا ہے، اس میں آپ کے دماغ کا کام ہے کہ وہ اس ایک تصویر میں مختلف اندار سے کتنے چہرے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جواب مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا دماغ اس تصویر کو کیسے سمجھتا ہے؟

پاکستان میں سیلاب زدگان کیلے ترکیہ گاؤں بنانے کا اعلان

0

اسلام آباد: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاریخ کی بدترین اور بڑی آفت کا سامنا ہے ترکیہ حکومت اور عوام نے پاکستانیوں کی مدد میں دیر نہیں لگائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ترکیہ کا ادارہ "آفاد” اور ترکیہ ہلال احمر فوراً پاکستان پہنچا پاکستان اور ترکیہ کے عوام میں دل اور روح کا رشتہ ہے پاکستان میں قدرتی آفت میں ترکیہ نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

اندار بوسکوٹ نائب صدر ترکیہ افاد آرگنائزیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی زندگی بچانا سب سے بڑا ٹاسک رہا انسانی امداد کے لئے ترکیہ کے صدر رجب اردگان نے خصوصی ہدایات دیں تھیں ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ایک ترکیہ کے نام سے گاؤں آباد کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 15 طیارے اور 13 مال بردار ٹرینز کے ذریعے سامان کی ترسیل کی گئی، پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 35 ہزار سے ذائد خیمے دیئے جاچکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے 28 لاکھ سے ذائد میڈیکل یونٹ بھیجے گئے اب تک سیلاب متاثرین کو 54 ہزار گرم کمبل تکیئے اور چٹائیاں بھیجی گئیں ہیں ترکیہ نے 12 سو سیلاب متاثرین کے لئے 2 سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بنائی ان بستیوں میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

نااہلی کیس : ‘فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا’

0

اسلام آباد : نااہلی کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا ، ریٹرننگ افسر کو دکھایا گیا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل فیصل واوڈا نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر انحصار کررہےہیں وہ ایکسپائر تھا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ 2018 میں دکھایا گیا تھا جبکہ آر او کو دکھایا جانیوالا پاسپورٹ 2015 میں ایکسپائر ہوچکا تھا، نیا پاسپورٹ بنوائیں تو پرانے پر منسوخی کی مہر لگتی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ منسوخ پاسپورٹ شہریت چھوڑنے کا ثبوت کیسے ہو سکتا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ تو بہت سنجیدہ ہوگیاہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا ، جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کا متن تھا کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ نہیں تو جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بیان حلفی میں پاسپورٹ کامطلب دوسرے ملک کی شہریت تھا۔

جسٹس عائشہ ملک نے مزید کہا کہ جو پاسپورٹ ریکارڈ پر ہے اس کا اور منسوخ پاسپورٹ کے نمبر مختلف ہیں، مختلف نمبرز سے واضح ہے زائد المعیاد کے بعد نیا پاسپورٹ بھی جاری ہوا۔

جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ہے تو جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہائی کورٹ کے پاس تاحیات نااہل کا اختیار موجود ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ان سولات کے جواب آپ کو آئندہ ہفتے بھی نہیں ملنے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

’کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو‘

0

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاداب خان نے شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گیند کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔

شاہین کی تصویر پر شاداب نے انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب کو جواب دیا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو جس پر شاداب کا کہنا تھا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

بعد ازاں  شاداب کی ٹوئٹ پر شاہین کی جانب سے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں شاہین کا کہنا تھا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی‘۔

شاداب نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جی ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے۔‘

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شاندار بولنگ کی چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

افغانستان نے جیت کے لیے قومی ٹیم کے 155 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 19 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔