اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6315

یاسمین راشد کا اپنی آڈیو لیک کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان لوگوں نے بنانا ری پبلک بنا دیا ہے، میری آڈیو کو ریکارڈ کیا گیا میں اس کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی چھٹی بڑی پارٹی کے چیئرمین پر تم لوگوں نے قاتلانہ حملہ کروایا، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ سارے ملوث ہیں، ان لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کسی کی کال کو ٹیپ نہیں کر سکتے، اس طرح کی حرکتوں سے آپ ملک کو کمزور کرتے ہیں، سوال پوچھتے ہیں کہ آپ نے اس سے کیوں بات کی، میں ہر ایک سے بات کر سکتی ہوں۔

’یہ کہتے ہیں ہم نے عمران خان کو حراست میں لینا ہے۔ آپ سب کو حراست میں لے لو ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں گھبراتے۔‘

یاسمین راشد نے کہا کہ آئین کا تقاضہ ہے کہ 90 روز میں آپ الیکشن کرائیں، جب بھی الیکشن ہوں گے عمران خان ہی جیتیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام نوٹسز ہمیں ہی مل رہے ہیں، نگراں حکومت تو ہے ہی نہیں یہ تو اصل میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں اور پُرامن طور پر احتجاج کر رہے ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں کیا گفتگو ہوئی؟

آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیاحال ہے ، کوئی اچھی خبر بتائیں آرڈر ہوگئے ہیں۔ اس پر غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ ابھی تک آرڈرنہیں ملے۔

رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ ان کا ارادہ بھی ہے؟ میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں تو سی سی پی او لاہور کہنے لگے کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، ان شاء اللہ جیسے ہی آرڈرہوں گے، مل جائیں گے، ہمارےبندے وہاں بیٹھےہیں، جس پر یاسمین راشد نے کہا اچھا۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈاک پر سائن ہوتے ہیں وہ عدالتی وقت کے بعد ملتی ہے۔ اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا تو وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، میں نے بتایا میری خبر کے مطابق ابھی تک ان کو آرڈرنہیں ملے، آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی؟میں ویسے پوچھ رہی ہوں۔

سی سی پی او لاہور نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ خیر اور کرم کرے تو رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے کہاں آتے ساتھ ہی آپ سےمشکل سوال کردیا ہے۔

کراچی پولیس آفس حملہ، لاڑکانہ کا بہادر بیٹا بھی شہید

0

کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں گزشتہ روز دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری بھی شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید غلام عباس لغاری نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

بھائی کے مطابق شہید غلام عباس لغاری آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بھائی کی گفتگو

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پُل کے قریب کراچی پولیس آفس میں تین دہشتگرد داخل ہوئے تھے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے ان سے تقریباً 3 گھنٹے مقابلہ کیا تھا۔ دو دہشتگرد فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جبکہ آخری دہشتگرد نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

یہ پڑھیں: کے پی او حملہ: سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مناظر سامنے آگئے

کے پی او پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ہلاک دہشتگردوں کا موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی شر پسندوں کی کلاشکوف پر درج نمبر مٹا ہوا ہے۔ موبائل فون اور اسلحہ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے حملے سے قبل کم از کم ایک ماہ تک ریکی کی، وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، انہیں ایڈیشنل آئی جی کا فلور بھی معلوم تھا۔

میں نے کیپٹن صفدر کو بالکل نہیں ڈانٹا، مریم نواز

0

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے ریمارکس پر انہیں نہیں ڈانٹا۔

لاہور میں صحافیوں بات چیت میں کیپٹن (ر) صفدر کےحالیہ بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میں نے کیپٹن صفدر کو بالکل نہیں ڈانٹا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ کا ووٹر پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے بلکہ ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ بھی ہوا ہے ،ن لیگ پرانی سیاسی جماعت ہے سب سمجھتی ہے، یقین کریں ابھی میرے ذہن میں کوئی عہدہ نہیں کہ میں وہ لوں۔

صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ہمارا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہم پر سیاسی مقدمات تھے، عمران خان کو نوازشریف کی آڑ میں نہیں نکالا گیا، اس نے جرائم کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ عدالت کیوں نہیں جارہا؟ کیونکہ اس نے جرائم کیے ہیں اسے علم ہے کہ گیا تو پکڑا جائے گا۔ خصوصی گھڑی وزیراعظم پاکستان کیلئے بنائی گئی تھی جو اس نے بیچ دی۔

کیپٹن (ر) کی لیگی قیادت پر کڑی تنقید 

یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے کچھ روز قبل اے آر وائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ن لیگ کی قیادت پر شدید تنقید کی تھی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے قمرجاوید باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینا نوازشریف کی بڑی غلطی قرار دیا اور دیگر غلط فیصلوں پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑے تھے۔

مزید پڑھیں : کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا اور ہمارا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوگیا، اب نہیں چلے گا۔

اس تمام صورتحال کے پیش نظر ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا مشورہ دیا۔

6 سالہ پوتی نے دادی کو گولی مار دی

0
لاہور میں ملزم نے منگیتر اور اس کے بھائی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

امریکا میں چلتی گاڑی میں 6 سالہ پوتی نے اپنی دادی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں اُس وقت پیش آیا جب 57 سالہ خاتون 6 سالہ پوتی کو پچھلی نشست پر بٹھا کر کار چلا رہی تھیں۔

پوتی نے پچھلی نشست پر رکھے بیگ سے بندوق نکال لی اور اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگی جبکہ دادی اس سے بالکل لاعلم رہیں۔

کمسن بچی سے اچانک گولی چل گئی جو دادی کی کمر میں جا لگی۔ خاتون نے ڈرائیونگ جاری رکھی اور گھر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔

خاتون کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کرپشن کا الزام : بھاری تنخواہ لینے والا ایم ڈی سوئی گیس برطرف

0
سوئی گیس

لاہور : تمام اہم عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کو کرپشن کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی سوئی گیس علی جے ہمدانی کیخلاف بدعنوانی کے ثبوت ملنے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس علی جے ہمدانی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ 68 لاکھ روپے تھی جس کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے بنوں میں 260کلومیٹر لائن میں کروڑوں روپے کے گھپلے اور ہیرپھیر کا معاملہ آیا ہے، سابق ایم ڈی سوئی ناردرن کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات ک ا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بےضابطگیوں پر عہدے سے برطرف کیے گئے ایم ڈی سوئی ناردرن علی جے ہمدانی کی جگہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سینئر افسر عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا چارج دے دیا۔

’فیض کی کچھ باقیات عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں‘

0
مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیض کی کچھ باقیات عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ کوئی ادارہ عمران خان کو اب بھی سپورٹ کررہا ہے لیکن فیض کی کچھ باقیات اسے سپورٹ کررہی ہیں ان کے مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چھپ کر بیٹھا ہے آج کے بعد اس کی سیاست ختم ہوگئی ہے وہ جن کو توسیع دینے چلا تھا اب اس کے خلاف کارروائی کی بات کررہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو جو کردار ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے میاں صاحب نے بھی یہی کہا ہے اب نہ گریٹ گیم رہی اور نہ اب اس گیم کے کردار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو ہمارا بیانیہ ہے جس پر کھڑے ہیں دوسروں کا بیانیہ مجھے حکومت دو ہے جھوٹ جتنا طاقتور ہوجائے اس کی عمر وقتی ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ سائفر بیانیہ امریکا سے چلا محسن نقوی اور اب اختر لاوا پر آگیا ہے، آڈیو سامنے آئی ہے مرضی کے بینچ بنائے جارہے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب عدلیہ کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن احتساب کے ادارے کمزور نہیں طاقتور ہوتے ہیں عدلیہ کو خود اس کا نوٹس لینا ہے ورنہ اس کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام سیاسی ہے حکومتی نہیں ہے ن لیگ اتحادی حکومت کا حصہ ہے میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔

سری لنکا : حمکرانوں نے بیرونی قرضے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا

0

کولمبو : بدترین مالیاتی بحران، مالی خسارے، ڈالرزکی کمی اور معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط وصولی سے قبل سارا بوجھ پر عوام پر ڈال دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں دو سو پچھتر فیصد اضافہ ہوگا۔

اس حوالے سے سری لنکا کے بجلی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

سری لنکا کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اخراجات پورے کرنے کیلئے آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بے مشکلات درپیش ہوں گی۔

یاد رہے کہ سری لنکا گزشتہ سال شدید مالی بحران کی وجہ سے ڈیفالٹ کرگیا تھا، حکومت کے ذمہ چھیالیس ارب ڈالرز کی ادائیگیاں تھیں۔

سری لنکا نے اپنا 51 بلین ڈالر کا غیرملکی قرضہ ادا نہ کرپانے کے باعث گزشتہ سال ماہ اپریل میں نادہندہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور حکومت کی تبدیلی کے بعد نئے صدر آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں۔

فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

0

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو 21 فروری کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب نے تنویر حسین کی ملی بھگت سے کرپشن کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او طاہر کوہلی نے فرخ حبیب کو نوٹس بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن کے حوالے سے انکوئری کی جارہی ہے۔

فرخ حبیب کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ کیا اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’شہباز شریف، رانا ثنا جتنی انتقامی کارروائیاں خرنی ہے کرلو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، انشا اللہ۔

احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں، صرف تیز بولنگ کرنا جانتے ہیں‘

0

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں ہے وہ صرف تیز گیند کرنا جانتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث نے کہا کہ احسان اللہ کے ساتھ کے پی میں کھیل چکا ہوں مجھے پتا تھا کہ وہ آگے گیند کریں گے یا پھر پیچھے بولنگ کریں گے جس کے لیے تیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسی طرح کی بولنگ چاہیے ہوتی ہے ان کے خلاف بیٹنگ کرنے کے لیے پراعتماد تھا لیکن میرا ان سے زیادہ سامنا نہیں ہوسکا۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ جب ٹارگٹ بڑا ہو تو ہر اوور میں دس سے بارہ رنز چاہیے ہوتے ہیں سرکل میں تو رنز کرلیتے ہیں اس کے بعد مشکل ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حارث نے کہا کہ ہم فیلڈنگ اور بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں اگر فیلڈنگ بولنگ اچھی ہوگی تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں محمد حارث نے 23 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احسان اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی، 211 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 154 رنز بناسکی تھی۔

امریکہ کے دفاعی اہلکاروں کے دورہِ تائیوان پر چین سیخ پا ہو گیا

0

بیجنگ: امریکہ کے دفاعی اہلکاروں کے دورہِ تائیوان پر چین سخت سیخ پا ہو گیا اور کہا دورے سے تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دفاعی اہلکاروں کے دورہِ تائیوان پر چین نے برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پینٹاگون کے اعلی عہدیدار کا دورہ تائیوان سے تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور تائیوان کے مابین فوجی تعلقات کی سخت سے مخالفت کرتے ہیں، چین، جو تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے، بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ غیر ملکی حکام جمہوری طور پرچین کے زیر انتظام جزیرے کا دورہ نہ کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری بات چیت اور فوجی تعلقات کی سختی سے مخالف ہے۔

خیال رہے امریکہ اہلکاروں کا یہ دورہ تائیوان ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مبینہ جاسوس غبارے کو لے کر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔