اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6314

کراچی پولیس آفس حملہ، اجمل مسیح کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال

0

فیصل آباد: کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خاکروب اجمل مسیح بھی جان سے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اجمل مسیح فیصل آباد کے نواحی گاؤں کے رہائشی تھے۔

اجمل مسیح کے سوگوار خاندان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی مونیکا اور بیٹا آکاش نویں جماعت کے طالبعلم ہیں، دس سالہ بیٹا وقاص چوتھی، 7 سالہ نقاش پریپ میں زیر تعلیم ہیں۔

بیوہ روبینہ نے بتایا کہ اجمل نے کرسمس خاندان کے ساتھ گاؤں میں گزاری وہ وہ ایک ماہ کی چھٹی کے بعد 20 جنوری کو واپس کراچی آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر اجمل نے ویڈیو کال پر بات کی تھی وہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ سے بہت خوش تھے وہ اکثر ویڈیو کال پر دفتر دکھاتے رہے تھے ان کا آفس چوتھے فلور پر تھا۔

روبینہ نے بتایا کہ شوہر کی موت کی اطلاع رات ڈیڑھ بجے موصول ہوئی تھی۔

بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کے دوست کا فون آیا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ گولی لگی ہے۔

دوسری جانب سسر پاسٹر رزاق نے بتایا کہ اجمل کے والدین بچپن میں ہی وفات پاگئے تھے وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور انتہائی ملنسار اور فرمانبردار تھا۔

کوئٹہ سے خودکش بمبار خاتون گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

0

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی، خفیہ معلومات کی روشنی میں 17 اور 18 فروری کی درمیانی رات آپریشن کیا گیا، خاتون مہبل زوجہ بیباگر کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کوئٹہ میں کسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، پیدل چلنے والی خاتون کی خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے تلاش لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی پر خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جس کا وزن 4 سے 5 کلو گرام تھا، نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی۔

نومولود بھائی کو دیکھ کر بچی کی گفتگو وائرل

0

بھارت میں بچی نومولود بھائی کی پیدائش پر اسے گود میں لیتے ہوئی آبدیدہ ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے اسپتال میں فیملی کے ہاں نومولود بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھنے کے لیے پوری فیملی اسپتال میں موجود تھی۔

اہلخانہ کی جانب سے ڈاکٹر سے کہا گیا کہ نومولود بچے کو پہلے اس کی بڑی بہن کو دیا جائے جب بچی کی گود میں نومولود کو دیا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچی نوزائیدہ بھائی کو دیکھ کر رو رہی ہے اور اس سے گفتگو بھی کررہی ہے۔

بچی کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دعائیہ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس پر اس نے بھائی کو پیار کیا وہ دیکھنے لائق تھا، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سب سے اچھی ویڈیو ہے جو میں نے آج دیکھی۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نومولود کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

0
آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس چیف آفس کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

No description available.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، ہم بہتر مستقبل کے لئے مل کر دہشت گردی کی لعنت پرقابو پالیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاست اور قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس چیف آفس پرحملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل عاصم منیر نے زخمیوں کی عیادت اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

مومنہ اقبال کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہر رشتے کے دو طریقے ہوتے ہیں پہلے وہ ہوتا ہے اتنا پیار ہوتا ہے کہ بے انتہا محبت ہوتی ہے۔‘

مومنہ اقبال پھر کہتی ہیں کہ ’دوسرا طریقہ وہ ہوتا ہے جس میں اپنی شرم حیا لجا سب کچھ بیچ کر کھاجاتے ہیں۔‘

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والا سامان بھی غریب کی پہنچ سے دور

0

اسلام آباد : مہنگائی مزید بےقابو ہوگئی، منی بجٹ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی عوام کو ریلیف سے محروم کردیا، 240 سے زائد اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں350روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوائلٹ رول10اور ٹشو پیپر کا ڈبہ43 روپے تک مہنگا جبکہ شیمپو201روپے اور ایک کلوسرف کی قیمت59روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صابن30 روپے اور ہینڈ واش کی قیمت میں21 روپے تک کا اضافہ کیا گیا اور بچوں کا خشک دودھ 140روپے، انفینٹ فارمولہ800گرام160 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دودھ کا دلیہ 450روپے، ایک لیٹر کارن آئل کی قیمت میں300روپے، باڈی واش400 ملی گرام42 ،چلی گارلک ساس کی قیمت میں50روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

دیگر اشیاء میں کیچپ30روپے، نوڈلزچکن اور چیز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

حرا خان نے شادی کے بعد نئی تصاویر شیئر کردیں

0

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حرا خان نے شوہر ارسلان خان کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے شوہر و دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’فروری 2023، شادی پہ شادی۔‘

حرا خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی مختلف تقاریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جس میں انہیں ارسلان خان اور اپنے دوست احباب کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

برازیل میں دُم والی بچی کی پیدائش، تصاویر سامنے آگئیں

0

برازیل میں ایک جوڑے کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے جس کی کمر پر چھوٹی سے دُم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دُم والی بیٹی کی پیدائش پر والدین سمیت ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے اور فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا۔

بچی کی کمر پر تقریباً 6 سینٹی میٹر کی دُم تھی جسے کامیاب آپریشن کے بعد نکال کر الگ کر لیا گیا۔

ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق بچی کی ولادت سپائنا بیفیڈا (SPINA BIFIDA) کے ساتھ ہوئی جو ریڑھ کی ہڈی میں ایک پیدائشی نقص ہے۔

سرجنوں نے بچی کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کر دیں۔

خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرکے شوہر نے خودکشی کیوں کی؟

0

دادو : اندرون سندھ کے شہر دادو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی، مقتولہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھی۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے ایکسائز آفس کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے اپنی بیوی جو لیڈیز پولیس اہلکار تھی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیرزادہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی تحقیقات سے آگاہی حاصل کی، دادو پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو معاملے پر پیش آیا ہے تاہم کوئی واضھ بات سامنے نہیں آسکی دیگر پہلوؤں سے بھی مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھرمیں دفن کردی

قبل ازیں رواں ماہ اندرون سندھ کے شہر خیرپور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی تھی۔

خیرپور کے علاقے نارو میں گھریلو رنجش پر شوہر نے بیوی شاہانہ لوند کو قتل کیا اور لاش گھر میں دفن کرکے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کے بھائی کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شاہد کپور نے مداحوں کو سرپرائز دے دیا، ویڈیو وائرل

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اچانک سنیما پہنچ کر مداحوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور کو مداح سنیما میں دیکھ کر اس وقت حیران رہ گئے جب ان کی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ سنیما گھروں میں دوبارہ دکھائی جارہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور مداحوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی وی آر سنیما کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کئی مشہور فلموں کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فیسٹیول کا آغاز 10 فروری سے ہوا جو 16 فروری تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ 16 سال قبل ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم جب وی میٹ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔


جب وی میٹ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، شاندار اداکاری پر کرینہ کپور کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

شاہد کپور نے حال ہی میں فلم ’فرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ کرینہ کپور نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔