ہوم بلاگ صفحہ 6801

روپے کے مقابلے میں ڈالر ہلکان، 5 روپے سستا ہوگیا

0

کراچی: ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر پانچ روپے سستا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 روپیہ 52 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرپانچ روپے سستا ہوکر 216 روپے 39 پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بینک 215 سے 217 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک قرض پروگرام کی بحالی کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، مزید 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کے 239روپے 94 پیسے کے مقابلے میں اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18روپے 3پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ روز بھی ڈالر مزید 2 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 91 پیسے آیا تھا جبکہ جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو انٹر مارکیٹ میں ڈالر بُری طرح لڑکھڑا گیا تھا۔ صرف ایک دن میں اس کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی تھی اور 226 پر سطح پر آگیا تھا۔

‘بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے’

0

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کو بہادر آدمی قرار دیتے ہوئے کہا قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کی رہائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

یاد رہے آج اےآروائی نیوز ہیڈعماد یوسف کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایاجائے کہ عماد یوسف کا کیا کردارہے؟

نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹی وی چینل کی نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کو مدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت نے اےآروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کے خلاف کیس ختم کرتے ہوئے الزامات سے بری کردیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کھلاڑی نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

0

جمیکا: ویسٹ انڈیز کھلاڑی شمرون ہیٹمائر نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ تھام کر کرکٹ شائقین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سبینا پارک کنگسٹن جمیکا میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل تھے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروک کھیلے۔

کیویز بیٹر مارٹن گپٹل کا بلا تیزی سے رنز اگل رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کھلاڑی شمرون ہیٹمائر نے باؤنڈری لائن پر ان کا ناقابل یقین کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اس لڑکی سے شادی کروں گا جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے

شمرون ہیٹمائر کے اس شاندار کیچ پر میدان میں موجود کرکٹ شائقین کے علاوہ کمنٹیٹرز بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

ویسٹ انڈیز کھلاڑی کے شاندار کیچ کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی ہے جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شمرون ہیٹمائر کے شاندار کیچ پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے اپنے نام کیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

پاک فوج کے شہداء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کرلی گئی

0

اسلام آباد : ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔

ایف آئی اے اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقاتی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالے754ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی پرپیگنڈا کرنیوالوں میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 84افراد تحقیقات کا حصہ ہے اور 6 افراد کی پہلے سے شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 78 افراد کا ڈیٹا نادرا کو تصدیق کے لئے بھجوایا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

0

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ پہنچ گئے، جہاں آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پربرطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

گذشتہ روز آرمی چیف سے عراقی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق قربانیاں قابل قدرہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر عراقی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرتعزیت کااظہار کیا۔

‘موجودہ حکومت کے اقدامات کے باوجود اے آر وائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے’

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اےآروائی نیوز نے ہمیشہ حقائق اور ایمانداری سے رپورٹنگ کی، موجودہ حکومت کے اقدامات کے باوجود اے آر وائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی رہائی پر خصوصی گفتگو میں کہا کہ اللہ نے عماد یوسف اور اے آروائی نیوز کو سرخرو کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت نےعمادیوسف کوبری الذمہ قراردیا، کبھی بھی کسی ایک واقعے کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہوتیں، اےآروائی نیوز نے ہر جگہ پر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ اےآروائی نیوز نے اندرون ملک اور اوورسیز میں اپنی ساکھ بنالی ہے، اےآروائی نیوزٹیم کی بھرپورکاوش رہی کہ یہ نمبرون چینل رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز نے ہمیشہ حقائق اور ایمانداری سے رپورٹنگ کی، کبھی پاکستان کے مفاد کو نقصان نہیں پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے آر وائی نیوزکی بندش اور عماد یوسف کی گرفتاری پر ہم نے اظہاریکجہتی کیا، ہم کل بھی اےآروائی نیوز کیساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود حکومت وقت لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ، موجودہ حکومت کےاقدامات کے باوجود اےآروائی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف جمہوریت کی بات ،دوسری طرف آزادی اظہار پرپابندی لگاتی ہے، اےآروائی قومی چینل ہے اس نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز نے ہمیشہ افواج پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور بھارتی یلغار کیخلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ، مجھے خوشی ہے کہ عدالتیں اپنا کردارادا کررہی ہے ، عدالتیں آئین اور آزادی اظہار رائے کا تحفظ کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مقدمہ خارج کرنے کے جرات مندانہ فیصلے پرعدالت کو خراج تحسین پیش کیا۔

قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اے آر وائی نیوز کو جاتا ہے، شیخ رشید

0

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز سچ کیساتھ کھڑا رہا عوام کو سچ پہنچاتا رہا ، قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اےآروائی نیوز کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کے الزامات سے بری ہونے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب عدلیہ نے ہی چلانا ہے کیونکہ ہر جگہ پارٹی بازی شروع ہوچکی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز قوم کا ترجمان بن چکا ہے، اللہ عزت دینے پر آتا ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اےآروائی نیوز کو اللہ نے عزت دی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اے آروائی نیوز سچ کیساتھ کھڑا رہا عوام کو سچ پہنچاتا رہا، عدالت نے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے، مبارکباددیتاہوں، قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اےآروائی نیوز کو جاتا ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیمرا امپورٹڈ حکمرانوں کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے، لوگوں کے ہاتھ میں ریموٹ ہے وہ فیصلہ کرسکتے ہیں کون ترجمانی کررہاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اے آر وائی نیوز دونوں طرف کا مؤقف پیش کرتا ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، اے آر وائی نیوز جیسے چینل بند کردیئے گئے تو لوگ کہیں اورغصہ نکالیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزرا ایک دوسرے کے گندے کپڑے ٹی وی پر دھورہےہیں، فیصلے کے تمام حق ہم عوام کو دینا چاہتے ہیں۔

عماد یوسف کی گرفتاری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عماد یوسف کے گھر پر حملہ کررہےہیں، آپ یہ کیا کررہے ؟ اےآروائی نیوز سچ دکھاتا ہے اور لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت والے عقل کی اندھے ہیں، جو چیز لوگوں کو نہیں بھی پتہ ہوتی حکومت والے اس کی پبلسٹی کردیتے ہیں، یہ حکومت میں جس مقصد کیلئے لائے گئے وہ پورا ہوچکا ہے، یہ 45دن میں کمبل چھوڑیں گے مگر کمبل ان کو نہیں چھوڑے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ طاقت کے نشے میں ہے ، بال باؤنس ہوگی اور ان کے منہ پر جاکر لگے گی، آپ لوگوں کو پھر مجبور کررہےہیں کہ وہ خود سڑکوں پر آئیں۔

اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کا مشکل وقت میں سپورٹ کرنے والوں سے اظہارِ تشکر

0

کراچی: اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف نے تمام الزامات سے بری ہونے کے بعد مشکل وقت میں سپورٹ کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف نے الزامات سے بری ہونے پر وکٹری کا نشان بنایا اور مشکل وقت میں اےآروائی نیوز کو سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے آج اےآروائی نیوز ہیڈعماد یوسف کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایاجائے کہ عماد یوسف کا کیا کردارہے؟

مزید پڑھیں : ہیڈ آف نیوز اے آر وائی عماد یوسف کے خلاف کیس ختم، الزامات سے بری

نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹی وی چینل کی نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کو مدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کی اور اے آروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے اےآروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کے خلاف کیس ختم کرتے ہوئے الزامات سے بری کردیا

ذہانت کا امتحان: کیا آپ اس تصویر میں غائب ہندسے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

0

آپ کو لگتا ہے کہ آپ جب اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں تو آپ کو تمام چیزیں نظرآ جاتی ہیں؟ لیکن کبھی کبھار آپ کا دماغ متنفر ہوتو آپ ان چیزوں کا پتا نہیں لگا سکتے جو آپ کے ارد گرد موجود ہوتی ہیں۔

تو چلیں آج ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کتنے حاضر دماغ ہیں، آپ کو چیلنج دیا جاتا ہے کہ صرف دس سیکنڈ میں اس تصویر میں غائب ہندسے کو ڈھونڈ کر دکھائیں۔

اس تصویر میں 1 سے 53 تک گنتی لکھی ہوئی ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ اس میں غائب ہندسے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: نایاب نسل کے بھیڑ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر یا پہیلی کا درست جواب اب تک صرف چند لوگ ہی دے سکے ہیں، بقیہ تمام کے جواب غلط ثابت ہوئے.

!
!
!
!
!
!
!
!

کیا آپ نے تلاش کر لیا؟ اگر نہیں کیا تو ہم آپ کو بتاتے ہیں، ترتیب سے لکھی اس گنتی میں 10 کے بعد 11 اور 31 کے بعد 32 غائب ہیں، یہی جواب آپ تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

حق وسچ کی فتح: ہیڈ آف نیوز اے آر وائی عماد یوسف کے خلاف کیس ختم، الزامات سے بری

0

 کراچی: حق وسچ کی فتح، عدالت نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کو الزامات سے بری کرتے ہوئے ان پر عائد کیس ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز ہیڈ عماد یوسف کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا،عماد یوسف کو مجرمان کی طرح بکتربند میں لایا گیا۔

پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے عماد یوسف کے وکیل اور اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا گیا بعد ازاں وکیل نعیم قریشی کے احتجاج پر انہیں عماد یوسف سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔سماعت کے آغاز پر پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایاجائے کہ عماد یوسف کا کیا کردارہے؟

نعیم قریشی ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ ٹی وی چینل کی نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کومدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔

وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آر درج ہوئیں، نعیم قریشی نے اسلام آباد میں درج ایف آئی آر عدالت میں بھی پڑھ کر سنائی۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کی اور اے آروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے اپنے مختصر حکم نامے میں کہا کہ عماد یوسف کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے، عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف کیس ختم کیا جائے۔

عدالت سے کیس ختم ہونے پر عماد یوسف نے خدا کا شکر بجالاتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اےآروائی نیوزکو سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الزامات سے بری ہونے پر اےآروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف نے وکٹری کا نشان بنایا۔