13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6944

نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

0

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی عوام نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوام کی جانب سے ایک پٹیشن جاری کی گئی ہے جس پر اب تک 70 ہزار سے زائد افراد دستخط کیے گئے ہیں، پٹیشن میں عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ڈچ انگریزی نام کو تبدیل کرکے اس کا نام مقامی ماوری زبان میں Aotearoa رکھا جائے۔

دی ماوری پارٹی کی شریک رہنما ڈیبی نگاریوا پیکر نے ملک کے نام کی تبدیلی اور مقامی ثقافت سے جُڑے رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لفظ آوٹیروا ان کی حقیقی شناخت کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا نام تبدیل کرنے کی پٹیشن پر 70 ہزار سے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں، جو ملک کی پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر اس تجویز پر غور کرنے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہے۔

ایشیا کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

0

ممبئی: ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کے اہم فاسٹ بالر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹار فاسٹ بالر جسپریت بمرا کمر کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بمرا انجری سے چھٹکارا پانے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما کے علاوہ نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا، ریشب پنٹ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، روی ایشون، یزویندر چہل، روی پشنوئی، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار اور آویش خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان یو اے ای میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا۔

ہم نے جولائی میں خبر دی جو آج مکمل درست نکلی، سلمان اقبال

0

اے آر وائی نیوز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے جولائی میں خبر دی جو آج مکمل درست نکلی۔

اے آر وائی نیوز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ درحقیقت حیرت انگیز ہے، ہم نے ایک سچی خبر نشر کی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم نے جولائی میں خبر دی جو آج مکمل درست نکلی جس کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔

 

واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا کے حکم پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

دنیا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟

0

امریکا کی ریاست الاباما کے ایک شہر سے پولیس کے محکمے کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما کے شیر ونسینٹ میں پولیس افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کے تبادلہ پر پولیس چیف اور اسسٹنٹ پولیس چیف کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

رپورت کے مطابق پولیس افسران کے درمیان ہونے والے نسل پرستانہ میسجز کے تبادلے کے اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، جس کے بعد ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا تاکہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا تھا کہ ان کے محکمے کی جانب سے اندرونی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مگر 4 اگست کو انکشاف ہوا کہ درحقیقت جن 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا ان میں سے ایک جیمز سرگلے بھی تھے، جس کے بعد انہیں اور ان کے نائب جان ایل گوس کو برطرف کردیا گیا۔

بعد ازاں سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

شیلبی شیرف آفس کی جانب سے ایک بیان میں پولیس افسران کی جانب سے کیے جانے والے نسل پرستانہ میسجز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی کونسل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اب سے ہمارے افسران شہریوں کے لیے ہنگامی حاات میں خدمات فراہم کریں گے۔

اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 392 سیاہ فام ہیں۔

میجرطلحہ شہید کے والد نے بھی جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا

0

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے بھی پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے بھی جیو نیوز پر صدر علوی سے متعلق کیا گیا جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

شہید میجر طلحہ کے والد نے صدر مملکت اور پی ٹی آئی کے خلاف کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت یا سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ان سے منسوب باتوں میں کچھ نہیں۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے جذبات تھے، ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کون آیا کون نہیں۔ غم کی کیفیت میں یہ تمام چیزیں ہمارے لئے متعلقہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ایسی بات ہے نہ ہی علم ہے۔ تعزیت کے لیے جو بھی آئے گا خیر مقدم کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل اے آر وائی نیوز کی جانب سے آن ایئر کی گئی خبر درست ثابت ہوئی، حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام، کردار سامنے آگئے

سانحہ لسبیلہ میں شہید اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتوں کو لیکر اس میڈیا سیل کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جبکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی فوج کی حالیہ شہادتوں کے بعد منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔

‘ اے آر وائی نیوز کو جتنا دبائیں گے یہ اتنا اوپر آئے گا ‘

0

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پیمرا کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پیمرا کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو بند کرنا شرمناک حرکت ہے، ملک کے 80 فیصد لوگ اے آر وائی نیوز دیکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو بند کراکر سچ کی آواز بند نہیں کی جا سکتی، آپ اسے جتنا دبائیں گے یہ اتنا اوپر جائے گا۔

 

واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا کے حکم پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتاسکتا، اسد عمر

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتاسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتاسکتا، لیکن ایک بات واضح کرتا ہوں کہ جو لوگ پیشکش لائے وہ فوجی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیشکش انہوں نے خود کی تھی یا کسی نے ان کو بھیجا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے عمران خان نکال دیں کچھ نہیں بچتا، جس طریقے سے پاکستان چلایا جارہا ہے اس میں رکاوٹ عمران خان ہیں، عالمی طاقتوں کو بھی احساس ہے عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے اور ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی فوج کےخلاف ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور فضل الرحمان کے فوج مخالف بیانات سامنے ہیں، سب کو معلوم ہے پی ٹی آئی فوج کا احترام اور ان سے محبت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی، اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، فوج کو بھی غلط معلومات پہنچائی جاتی تھیں، 3 مرتبہ یہ خبر پھیلائی گئی کہ عمران خان آرمی چیف کو ہٹانے لگے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کو ہٹانے لگا ہوں، عمران خان نے خود انٹرویو میں کہا آرمی چیف کو ہٹانےکی کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غلط معلومات اور افواہیں کون پھیلاتا تھا سب کو معلوم ہے، فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں ملکی مفاد کیلئے مشاورت ہوتی تھی، عمران خان جب بھی فوجی قیادت سے ملتے تھے غلط خبریں پھیلائی جاتی تھیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قانون میں گنجائش نہیں کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے یا پارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو نااہل کس قانون پر کریں گے انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔

صدر علوی کو شہدا کے جنازے میں شرکت سے وزیراعظم ہاؤس سے روکے جانے کا انکشاف

0
صدر

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں صدر نے کہا سپریم کمانڈر ہوں جنازے میں جانا چاہتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں دی رپورٹرز میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد صدر اور وزیراعظم ہاؤس رابطہ ہوا تھا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں فوج کا سپریم کمانڈر ہوں اور جنازے میں جانا چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے صدر کو جواب دیا گیا کہ ابھی نہیں پہلے وزیراعظم جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے روکنے کے بعد صدر کیخلاف مہم چلائی گئی اور یہ تاثر یہ دیا گیا کہ شہدا کے لواحقین صدر سے ملنا نہیں چاہتے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام کے تحت صدر کو کہیں آنے جانے کیلیے وزیراعظم کی مرضی درکار ہوتی ہے اور صدر کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو آگاہ کرنا ہوتا ہے جو ان کی آمدورفت کے انتظامات کرتی ہے۔

پیمرا کے حکم پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

0

اسلام آباد: پیمرا نے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی کی نشریات نیاٹل سے بھی غائب کردی گئی ہیں۔

کاروں کے شوقین افراد کے لیے انوکھا ہوٹل، ویڈیو دیکھیں

0

جرمنی میں بنایا گیا ہے ایک ایسا منفرد ہوٹل جو کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔

ہر شخص کا کچھ نا کچھ شوق ہوتا ہے اور کاروں کے شوقین افراد کی اس دنیا میں کمی نہیں ہے۔ کاروں کے ایسے ہی شوقین افراد کے لیے جرمنی میں بنایا گیا ہے ایک ایسا ہوٹل جہاں نرم اور آرام دہ بستر سے لے کر ریسٹورینٹ تک ہر چیز میں کار کا استعمال کیا گیا ہے۔

بوبلنگ جرمنی میں بنایا گیا V-8 نامی یہ چار منزلہ ہوٹل کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے جس کے ہر کمرے میں بیڈ سے لے کر صوفے، الماری اور دیگر سامان تک سب میں کار کا استعمال کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر کمرے میں داخل ہونے والا ہر شخص حیران رہ جاتا ہے

 

ہوٹل کے کمروں کو انفرادیت دینے کے لیے ہر بیڈ کو الگ الگ ڈیزائن کیا گیا ہے کسی بیڈ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کار واش کیلیے کھڑی ہے تو کہیں بیڈ گیس اسٹیشن پر کھڑی کار دکھائی دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کمرے میں آنے والے کو ڈرائیو ان سینما اور ورکشاپ بھی ملتی ہے۔

 

ہوٹل کے اندر قدم رکھیں تو گراؤنڈ فلور پر کھڑی جدید اور قدیم مہنگی ترین خوبصورت اور نادر گاڑیاں کھڑی نظر آئیں گی۔ اس منفرد ہوٹل کا چوتھی منزل اسپیشل وی 12 مرسڈیز سوٹس کے نام سے ہے جہاں قیام کرنے والے افراد کو ملتا ہے وہاں اپنا سوانا اور دلفریب نظارہ دیکھنے کیلیے چھت پر بنی بالکنی جس پر کھڑے ہوکر اردگرد کے ساتھ ہوٹل کے اطراف میں کھڑی منفرد گاڑیوں کو دیکھ کر محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔